سعودی ریسٹورنٹ جہاں کھانے کے ساتھ ڈرایا بھی جاتا ہے

کیا آپ کو ڈراؤنی فلمیں دیکھنا پسند ہیں؟ اور آپ زومبیز کو قریب سے دیکھنا چاہتے ہیں؟ یا کسی ویمپائر کے ساتھ بیٹھ کر کھانا کھانا چاہتے ہیں تو پھر یہ بھوتوں بھرا ریسٹورنٹ آپ کو بہت پسند آئے گا۔جی بالکل ! ڈراؤنی فلموں کی طرح سعودی عرب میں ایک عجیب و غریب ڈراؤنا ریسٹورنٹ بنایا گیا ہے جس نے اپنے انوکھے انداز کی وجہ سے ہر کسی کی توجہ اپنی طرف مرکوز کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ’شیڈوز‘ نامی سعودی ریسٹورنٹ ایسے افراد کے لئے کھولا گیا ہے جو بیک وقت ڈراؤنی فلموں اور کھانے پینے کے شوقین ہیں۔ سعودی عرب کے دارالخلافہ ریاض کے علاقے  بولیوارڈ انٹرٹینٹمٹ ڈسٹرکٹ میں موجود ہے ، یہاں لوگ اپنی پسند کے کھانے کے ساتھ ساتھ خوفناک مناظر بھی دیکھ سکتے ہیں ۔اس ریسٹورنٹ میں مختلف کپڑوں میں ملبوس عملہ انٹرایکٹو شوز کرتا رہتا ہے۔ تاہم بعض اوقات یہ عملہ زومبیز اور ویمپائر کا روپ دھارے مہمانوں کے ساتھ بیٹھ بھی جاتا ہے جس سے کئی لوگوں کی تو چیخیں نکل جاتی ہیں جب کہ کچھ ان کو دلچسپی سے دیکھتے ہیں اور اپنے ڈر کو بھگانے کی کوشش کرتے نظر آتے ہیں۔

Image Source: Screengrab

 
ہم میں سے سبھی نے بھوت بنگلوں کی کہانیاں تو بہت سُنی ہیں اور ان میں سے بہت سی کہانیاں خیالی اور فرضی ہی ہوتی ہیں لیکن خوفناک مناظر ، ڈھانچوں اور زومبیز سے گھیرا، یہ ریسٹورنٹ تو اپنی نوعیت کا خاص ریسٹورنٹ ہے جو حقیقت میں ہے اور یہاں وہی لوگ جاکر کھانے کو انجوائے کرسکتے ہیں جن کو واقعی بھوتوں سے ڈر نہیں لگتا۔

Image Source: Screengrab

شیڈوز میں آنے والی ایک سعودی خاتون وکیل امانی کے مطابق عجیب و غریب اور انوکھے انداز نے انہیں اس ریسٹورنٹ کی طرف متوجہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ان کو ہر قسم کی ڈراؤنی چیز پسند ہے اور اس کے ساتھ کھانا بھی مل جائے تو تجربہ بہترین ہے جو یہاں آکر پورا ہوا ہے۔

اس حوالے سے شیڈوز کے منیجر ماجد الآنزی کا کہنا ہے کہ لوگوں کی تفریح کو یقینی بنانے کے لئے ہر وہ کام کیا جو ضروری تھا، انہوں نے مزید کہا کہ ریسٹورنٹ میں خوف کا عنصر بڑھانے اور کھانے کا معیار بھی بہتر کرنے کے لئے کام کیا گیا۔

Image Source: Screengrab

دیکھا جائے تو پچھلے پانچ سالوں میں سعودی عرب میں کافی تبدیلیاں رونما ہوئیں ہیں اور غیر ملکی سیاحوں کی توجہ کے حصول کے لئے وہاں چند سالوں سےتفریحی، موسیقی، شوبز، فیشن اور آرٹ فیسٹیولز کا بھی انعقاد ہونے لگا ہے جن میں بڑی تعداد میں غیر ملکی افراد بھی شرکت کرتے ہیں۔ خیال رہے کہ سعودی عرب میں اب خواتین غیر محرم مرد حضرات کے ساتھ کام کرنے سمیت اپنے کسی مرد اہل خانہ کی سرپرستی اور اجازت کے بغیر بیرون ممالک سفر بھی کر سکتی ہیں۔

علاوہ ازیں ،انسانی عقل ہر گزرتے دن کے ساتھ نت نئی چیزیں متعارف کروا رہی ہے ، اگر سائنس و ٹیکنالوجی کی بات کریں تو اس سمت میں نیا قدم بڑھاتے ہوئے چین نے ایسا کارنامہ انجام دیا ہے جس پر پوری دنیا حیران ہے کیونکہ چین نے ‘مصنوعی سورج’ بنالیا ہے۔ درحقیقت یہ ایک نیوکلیئر فیوژن ری ایکٹر ہے جسے پہلی بار کامیابی سے چلایا گیا ہے اور یہ اصلی سورج سے تین گنا گرم ہے۔ یہ مصنوعی سورج بناکر چین نے امریکہ، روس، جاپان جیسے ترقی یافتہ ممالک کو چیلنج کر دیا ہے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

میں نے نماز پڑھی تہجد پڑھی قرآن پڑھا مگر میرا ڈپریشن کم نہیں ہوا ،صحیفہ جبار

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل صحیفہ جبار خٹک اپنی ذہنی صحت سے…

1 day ago

کیا عاطف اسلم نے آننت امبانی کی شادی سے قبل کی تقریب میں شرکت کی ہے؟

نامور گلوکار عاطف اسلم کی اپنی اہلیہ کے ساتھ بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کے…

3 days ago

عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی

پاکستان کے نامور گلوکار و موسیقار عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی۔ فوٹواینڈ…

3 days ago

ملیریا ایک جان لیوا بیماری

دنیا بھر میں ہر سال 25 اپریل کو ملیریا کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔…

1 week ago

ہیٹ ویو کی خبر پڑھتے ہوئے نیوز کاسٹر بے ہوش

بھارت کے نیشنل براڈکاسٹر دور درشن کے بنگالی زبان کے چینل کی نیوز اینکر نشریات…

1 week ago

ہانیہ عامر ذہنی دباؤ کا شکار

پاکستان کی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے انکشاف کیا ہے کہ وہ…

2 weeks ago