سرکاری نوکری کا حصول ہوا اب بےحد آسان

آج ملک میں بڑھتی ہوئی بےروزگاری میں سب کی پہلی ترجیح ہوتی ہے کہ ناصرف نوکری حاصل کی جائے بلکہ ایسی نوکری حصول کے لئے کوششیں کی جائے جو بالکل مستقل بنیادوں پر ہوں اور مشکلات حالات میں نوکری کھو جانے ڈر بھی نہ ہو۔

لہذا پاکستان میں ایسی نوکری محض سرکاری اداروں میں ہی ہوتی جہاں مستقل جاب کی ضمانت ہوتی ہے۔ یہی وجہ پے کہ ہزاروں لوگ ان میں درخواست دیتے ہیں تاہم کئی لوگ بہت جلدی ہمت ہار جاتے ہیں جس کی سب سے بڑی اور اہم وجہ، سرکاری نوکریوں میں درخواست دینے کے لئے بھی ایک طویل جھنجھٹی دور سے گزرنا پڑتا ہے جن میں لائن میں لگ کر فارم جمع کروانے خواری، ڈاک بھجنے کا خرچ، ضروری ڈاکومنٹس کی کاپیاں اور پھر ان کی تصدیق۔ یہ وہ عوامل ہیں جن میں ہر سرکری نوکری میں گزرنا پڑتا ہے یہی وجہ ہے کہ کئی لوگ ان وجوہات کی باعث درخواستیں جمع ہی نہیں کرواتے ہیں۔

Image Source: njp

تاہم اب یہ سب کچھ بننے جارہا ہے ماضی کا حصہ کیونکہ دی نیشنل انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی بورڈ کی جانب سے ایک ایسا موبائل پورٹل بنایا گیا یے جس میں اب آپ کو سرکاری نوکریوں کی تلاش کے لئے مختلف ویب سائٹس اور اخبارات چھانے کی بھی کوئی ضرورت نہیں رہے گی۔ بس چند ہی کلکس پر سرکاری نوکریوں کو تلاش ممکن ہوسکے گی اور کچھ کلکس کے ذریعے گھر بیٹھے اپنے موبائل فون سے. آپ نوکری کی درخواست بھی دی سکیں گے۔

یہ مذکورہ پروجیکٹ منسٹری آف انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی کے اشتراک کے ذریعے تیار کی گئی ہے جس کا خالصتا مقصد لوگوں کے لئے نوکریوں کے لئے اپلائی کرنے میں آسانی پیدا کرنا ہے۔ اس متعلقہ جاب پورٹل میں آپ بااسانی اپنے مطلوبہ ڈیپارٹمنٹ کی ناصرف نوکری تلاش کرسکتے ہیں بلکہ آپ اپنے شہر کے متعلق بھی جان سکتے ہیں کہ آپ کے شہر اور علاقے کی کتنی نشستیں موجود ہیں۔

اس حوالے سے مزید جانئے: خوشخبری ۔۔ ایمیزون ویب سروسز کے تحت پاکستان آرہی ہے

Image Source: Teabreak

اس حوالے سے جاب پورٹل میں آپ کو محض اپنی پسندیدہ نوکری میں اپلائی کرنے کے لئے دیا گیا فارم فل کرنا ہوگا، جس کے بعد آپ نے تمام ڈکیو منٹس کی بس سافٹ کاپیز یعنی ڈاکومنٹس کی تصویریں اپلوڈ کرنی ہے اور جاب کے لئے اپلائی کرنا ہے۔ جس کے بعد آپ ایک رسید دی جائے گی اور ایڈمت کارڈ کا بھی حصول اس ہی طرح ہوگا۔ اگر آپ امتحان پاس کرلیتے ہیں اور نوکری کے لئے سلیکشن ہوجاتی ہے تو آپ کو پھر اپنے ڈاکومنٹس کی کاپیاں جمع کروانی ہونگی اس سے قبل سارا کام محض موبائل فون ایپلیکیشن کے ذریعے باآسانی کیا جاسکے گا۔

واضح رہے اس پروگرام کو لوگوں کی جانب سے کافی سہرایا جارہا ہے، ساتھ ہی یہ موجودہ حکومتی جماعت پاکستان تحریک انصاف کی ترجیحات کا حصہ ہے جس میں انہوں نے اس بات کا وعدہ کیا تھا کہ ملک کو ڈیجیٹل پاکستان کی طرف لیکر جانا ہے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

میں نے نماز پڑھی تہجد پڑھی قرآن پڑھا مگر میرا ڈپریشن کم نہیں ہوا ،صحیفہ جبار

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل صحیفہ جبار خٹک اپنی ذہنی صحت سے…

5 hours ago

کیا عاطف اسلم نے آننت امبانی کی شادی سے قبل کی تقریب میں شرکت کی ہے؟

نامور گلوکار عاطف اسلم کی اپنی اہلیہ کے ساتھ بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کے…

2 days ago

عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی

پاکستان کے نامور گلوکار و موسیقار عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی۔ فوٹواینڈ…

2 days ago

ملیریا ایک جان لیوا بیماری

دنیا بھر میں ہر سال 25 اپریل کو ملیریا کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔…

6 days ago

ہیٹ ویو کی خبر پڑھتے ہوئے نیوز کاسٹر بے ہوش

بھارت کے نیشنل براڈکاسٹر دور درشن کے بنگالی زبان کے چینل کی نیوز اینکر نشریات…

1 week ago

ہانیہ عامر ذہنی دباؤ کا شکار

پاکستان کی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے انکشاف کیا ہے کہ وہ…

1 week ago