ثمن ذوالفقار ،پاکستان کی پہلی خاتون میچ ریفری

ثمن ذوالفقار کا نام پاکستان میں نئی تاریخ رقم کرنے والی خواتین میں شمار کیا جارہا ہے کیونکہ ثمن ذوالفقار نے پاکستان کی پہلی کرکٹ میچ ریفری ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے ۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے حال ہی میں ڈومیسٹک کرکٹ سیزن 2021-2020 کے لئےآفیشلز کا اعلان کیا ہے اور ان آفشیلز میں ثمن ذوالفقار ڈویلپمنٹ پینل میں شامل واحد خاتون میچ ریفری ہیں۔

ثمن ذوالفقار نے پاکستان کی پہلی کرکٹ میچ ریفری ہونے کا اعزاز اپنے نام کرکے یہ ثابت کیا ہے کہ اگر کچھ پانے کی لگن ہو اور فیملی سپورٹ کرے تو خواتین ہر شعبۓ زندگی میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا سکتی ہیں اور مردوں کے لیے مخصوص سمجھے جانے والے شعبوں میں بھی کامیابی کے جھنڈے گاڑ سکتی ہیں۔

ثمن ذوالفقار 2016 سے اس شعبے سے وابستہ ہیں اور اب تک ان کے علاوہ کوئی اور پاکستانی خاتون اس شعبے سے منسلک نہیں ہوئی ہیں ،اس طرح خاتون میچ ریفری کا یہ منفرد اعزاز ثمن ذوالفقار کو ہی حاصل ہے ۔قصور کے مشہور قصبے الہ آباد سے تعلق رکھنے والی ملک کی پہلی خاتون میچ ریفری ثمن ذوالفقار اپنا شوق پورا کرنے کے لیے کرکٹ میچ ریفری کے شعبے سے وابستہ ہیں ۔

Image Source: Twitter

طالبعلمی کے دور میں ثمن ذوالفقار نے کرکٹ کھیلی اور پھر اسپورٹس سائنسز میں ماسٹرز کیا ، اسکے بعد ایمپائرنگ اور میچ ریفری کے کورسز کئے۔

ثمن ذوالفقار ایک بیٹی کی ماں ہیں اور قصور میں اپنے سسرال کے ساتھ رہائش پذیر ہیں، بحیثیت بہو سسرال والے ان کی پیشہ وارانہ خدمات کی انجام دہی میں ہمیشہ بھرپور تعاون کرتے ہیں۔

اس حوالے سے پاکستان کی پہلی خاتون میچ ریفری ثمن ذوالفقار نے نجی ٹی وی چینل جی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں کرکٹ کی پہلی میچ ریفری بننا میرے لیے اعزاز ہے، یہ موقع دینے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کی نہایت شکر گزار ہوں۔ ثمن ذوالفقار نے انٹرویو میں مزید بتایا کہ ان کا اگلا ہدف پی ایس ایل اور انٹرنیشنل میچز سپر وائز کرنا ہے۔

اس حوالے سے مزید جانئے: شادی کی خوشی میں دولہن نے گھر کی چھت پر ہوائی فائرنگ

پاکستان کی پہلی میچ ریفری ثمن ذوالفقار کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) خواتین کے لیے مواقع فراہم کر رہا ہے اور ضرورت اس امر کی ہے کہ خواتین اپنی قابلیت اور صلاحیتوں کو منوائیں اور ان مواقعوں سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ثمن ذوالفقار کی کرکٹ آفشیلز میں شامل کرنا بہترین اقدام ہے کیونکہ اس طرح خواتین عہدیداروں کی حوصلہ افزائی ہورہی ہے۔ خیال رہے کہ مسلسل تین سال سے ثمن ذوالفقار پاکستان کرکٹ بورڈ کے ریفریوں کے پینل کا حصہ ہیں۔ بلاشبہ اگر اسی طرح ثمن ذوالفقار کی حوصلہ افزائی ہوتی رہی تو وہ مستقبل میں پاکستان کے علاوہ بین الاقوامی سطح پر بھی پاکستان کرکٹ بورڈکی نمائندگی کرسکیں گی۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

میں نے نماز پڑھی تہجد پڑھی قرآن پڑھا مگر میرا ڈپریشن کم نہیں ہوا ،صحیفہ جبار

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل صحیفہ جبار خٹک اپنی ذہنی صحت سے…

22 hours ago

کیا عاطف اسلم نے آننت امبانی کی شادی سے قبل کی تقریب میں شرکت کی ہے؟

نامور گلوکار عاطف اسلم کی اپنی اہلیہ کے ساتھ بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کے…

3 days ago

عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی

پاکستان کے نامور گلوکار و موسیقار عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی۔ فوٹواینڈ…

3 days ago

ملیریا ایک جان لیوا بیماری

دنیا بھر میں ہر سال 25 اپریل کو ملیریا کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔…

7 days ago

ہیٹ ویو کی خبر پڑھتے ہوئے نیوز کاسٹر بے ہوش

بھارت کے نیشنل براڈکاسٹر دور درشن کے بنگالی زبان کے چینل کی نیوز اینکر نشریات…

1 week ago

ہانیہ عامر ذہنی دباؤ کا شکار

پاکستان کی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے انکشاف کیا ہے کہ وہ…

2 weeks ago