سردی کا موسم قریب آتے ہی ہمارے کھانے پینے اور پہننے کے معمولات میں چھوٹی بڑی کئی تبدیلیاں آجاتی ہیں۔ تاہم حفاظتی تدابیر کے باوجود بھی اس موسم میں بار بار طبیعت کا خراب ہونا، بخار چڑھنا، نزلہ، زکام، کھانسی اور سردی لگنا جیسے مسائل سامنے آتے ہیں۔ اس موسم کے بارے میں بڑوں کی ایک کہاوت بھی مشہور ہے کہ اس موسم میں اپنے سر اور پیرگرم رکھنے کا اہتمام کریں تو یہ موسم آپ کو کبھی نقصان نہیں پہنچائے گا۔لیکن اگر اس کے باوجود بھی اگر آپ کسی موسمی بیماری کا شکار ہوجائیں تو ان گھریلو ٹوٹکوں پر عمل کر سکتے ہیں۔
زکام اور کھانسی کا علاج
جوں جوں سردی کا موسم قریب آتا ہے، بچے اور بڑے زیادہ سردی لگنے سے نزلہ ، زکام اور کھانسی کا شکار ہونے لگتے ہیں۔ بچوں میں کھانسی دور کرنے کے لئے ایک چمچ میں شہد لے لیں اور اس کے اوپر تھوڑا سا نمک ڈال کر آنچ پر اس وقت تک رکھیں جب تک شہد پھٹ نہ جائے اس کے بعد اس کو کپڑے میں چھان کر چھنا ہوا پانی بچوں کو دیں تو ان کو کھانسی سے آرام آجاتا ہے۔بعض اوقات بڑوں میں کھانسی پرانی اور شدید ہوجاتی ہے ایسی کھانسی کے لیے انار کے چھلکے کو سیدھے توے پر اس وقت تک رکھیں جب تک وہ اچھی طرح جل جائے اس کے بعد اس کا سفوف بنالیں اور ایک چمچ شہد پر ایک چٹکی یہ سفوف ڈال کر کھائیں تو اس سے پرانی سے پرانی کھانسی کا خاتمہ ہوجائے گا۔جبکہ نزلہ زکام کے علاج کے لیے دہکتے ہوئے کوئلوں پر تھوڑی چینی ڈال کر سونگھنے سے زکام میں افاقہ ہو جائے گا-
گلے کی خراش
لوبان کے تیل کے چند قطرے نیم گرم پانی میں ڈال کر غرارے کرنے سے گلے کی تکلیف دور ہوجاتی ہے ساتھ ہی یہ پھیپھڑوں میں بلغم کو ختم کرنے میں بھی مددفراہم کرسکتا ہے۔ اس طرح سانس لینے میں آسانی پیداہوجاتی ہے۔لوبان کا تیل ناک کے حصّوں میں ایک سوزش کش کے طور پر کام کرتا ہے، سانس لینے کو آسان بناتا ہے، یہاں تک کہ دمہ یا الرجی والے لوگوں کے لیے بھی یہ کسی مسیحا سے کم نہیں ہے۔ان تمام فائدوں سمیت گردن پر اس تیل کا مساج سردی ،نزلہ وزکام میں فوری آرام پہنچاتا ہے۔جبکہ اسے سونگھنا بھی ان امراض میں بے حد مفید ثابت ہوتا ہے۔
سر درد کا علاج
سردیوں میں ٹھنڈ لگنے کے اثر سے ہونے والے سر درد کے لیے پیاز کا پانی نکال کر پیشانی پر لگائیں اس سے سر درد میں نہ صرف آرام ملے گا بلکہ سردی کے اثر کا بھی خاتمہ ہوگا۔ جسم کے درد کا علاج:سردی کے سبب ہونے والے جسم کے درد کے لیے ایک کپ دودھ میں تھوڑی سی ہلدی ڈال کر پینے سے جسم کے درد میں آرام ملتا ہے۔
سانس کی تکلیف
عام طور پر سانس کے مریضوں کے لیۓ سرد موسم شدید زحمت کا سبب بن جاتا ہے ایسے مریضوں کو چاہیے کہ وہ اپنی غذا میں مولی کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں تاہم اس بات کا خیال رکھیں کہ رات کے وقت مولی کھانے سے گریز کریں۔
مزید پڑھیں: موسم ِسرما میں صحت کا خزانہ ،سنگھاڑا
مزید برآں، موسم سرما میں بیماریوں سے بچنے کے لئے ضروری ہے کہ صحت مند غذا کا انتخاب کریں کیونکہ جب آپ صحت مند غذا لیں گے، تب ہی آپ تندرست رہیں گے۔ ان صحت مند غذاؤں میں مچھلی، دالیں، تازہ سبزیاں، تازہ پھل ،خشک میوے، انڈے اور گوشت شامل ہے، یہ سب غذائیں لینے کے ساتھ ساتھ ایک عدد کینو چھیل کر اس کا رس نکال لیں، اب ایک عدد گاجر کا بھی رس نکال کر اس میں ملا لیں، اب ان دونوں کو مکس کریں اور اس میں آدھا چائے کا چمچ ہلدی شامل کریں پھر لیموں کا رس اور اوپر سے ادرک کا رس ڈال کر مکس کریں اور ٹھنڈا کر کے پی لیں، یہ ایک ایسا جادوئی ڈرنک ہے جو نہ صرف ذائقے میں مزیدار ہے بلکہ سردیوں میں آپ کی قوتِ مدافعت کو بڑھانے کے لئے بہترین ثابت ہوگا۔
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…