سرپھری لڑکی نے مال کے سیکیورٹی گارڈ کو تھپڑ مار دیا

کراچی کے شاپنگ مال میں ایک لڑکی نے مال کھلنے سے قبل از وقت اپنی گاڑی اندر لے جانے کی کوشش کی لیکن ڈیوٹی پر مامور سیکیورٹی گارڈ نے گاڑی کے لئے بیرئر نہ ہٹائے، جس پر لڑکی نے طیش میں آکر گارڈ کو تھپڑ مار دیا۔

خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے کوویڈ-19 کی دوسری لہر کے سبب بڑھتے ہوئے واقعات سے نمٹنے کے لئے ملک بھر میں اسمارٹ لاک ڈاؤن اور مائیکرو لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ہے۔ اس اسمارٹ لاک ڈاؤن میں ہوٹلوں ،بازاروں اور مالز کے اوقات میں تبدیلی کی گئی ہے اور اس پر سختی سے عمل درآمد بھی کیا جارہا ہے ۔

Image Source: Twitter


ایسے میں کراچی کے علاقے کلفٹن میں واقع ڈولمن شاپنگ مال کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر منظر عام پر آئی ہے، جس میں ایک ماڈرن خاتون صرف مال میں جانے کے داخلی بیرئر نہ ہٹانے پر مال کے سیکیورٹی گارڈ کو تھپڑ مارتی ہے اور اس کے ساتھ بدتمیزی بھی کرتی ہے ۔

دراصل ہوا کچھ یوں کہ جب یہ لڑکی مال پہنچی تو شاپنگ مال کے کھلنے میں کچھ وقت باقی تھا تو اس لڑکی نے زبردستی اپنی گاڑی اندر لیجانے کی کوشش کی لیکن سیکیورٹی گارڈ نے گاڑی کو اندر لیجانے سے روکا اور داخلی بیرئر نہ ہٹائے، اس ماڈرن لڑکی سے اپنی یہ بے عزتی سہی نہیں گئی اور اس نے طیش میں آکر سیکیورٹی گارڈ کو ہی تھپڑ رسید کردیا۔

تعجب کی بات تو یہ ہے کہ اس ویڈیو میں نظر آنے والی یہ ماڈرن اور پڑھی لکھی لڑکی خود غلطی پر ہونے کے باوجود اپنی غلطی تسلیم کرنے کے بجائے ناحق سیکیورٹی گارڈکی بے عزتی کرتی دیکھائی دے رہی ہے۔

ڈولمن مال میں سیکیورٹی کی جاب کرنے والا یہ غریب گارڈ تو محض اپنی ڈیوٹی سر انجام دے رہا تھا کیونکہ اگر وہ اپنی ڈیوٹی سے ذرا بھی کوتاہی برتتا تو فوری طور پر اسے نوکری سے برخاست کردیا جاتا۔

دیکھا جائے تو ہمارے معاشرے میں برتری کا احساس سر چڑھ کر بولتا ہے کیونکہ امیر طبقہ خود کو قانون سے بالاتر سمجھتا ہے۔ اگر آپ کے پاس پیسہ ہے طاقت ہے تو آپ کچھ بھی کر سکتے ہیں ، دوسروں کے سامنے کسی کی بھی عزت کو روندسکتے ہیں ۔ آخر کیوں ہمارے معاشرے کے امراء غریبوں کا استحصال کرنا اپنا حق سمجھتے ہیں؟ کیا اس ملک میں صرف پیسہ عزت جانچنے کا پیمانہ ہے۔ اس واقعے پر سوشل میڈیا صارفین میں بھی شدید غصہ پایا جارہا ہے اور لوگ اس سرپھری لڑکی پر تنقید کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ مختلف اداروں اور بازاروں میں سیکیورٹی گارڈ کی یہ معمولی نوکری کرنے والے ملازمین ہرگز ہمارے ناروا سلوک کے مستحق نہیں کیونکہ یہ بھی رزق حلال کمانے، اپنے کنبے کا پیٹ پالنے اور عزت کے ساتھ دو وقت کی روٹی کے لئے یہ نوکریاں کرنے پر مجبور ہوتے ہیں اس لئے صرف پیسے اور طاقت کی بنیاد پر ان لوگوں کے ساتھ بدسلوکی کرنے کی اجازت کسی کو نہیں ہونی چاہئیے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان کو چاند پر پہلا سیٹیلائٹ مشن بھیجنے کا موقع کیسے ملا؟

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن ’’آئی کیوب قمر‘‘ کو چاند پر روانہ کر دیا گیا۔…

3 days ago

میں نے نماز پڑھی تہجد پڑھی قرآن پڑھا مگر میرا ڈپریشن کم نہیں ہوا ،صحیفہ جبار

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل صحیفہ جبار خٹک اپنی ذہنی صحت سے…

5 days ago

کیا عاطف اسلم نے آننت امبانی کی شادی سے قبل کی تقریب میں شرکت کی ہے؟

نامور گلوکار عاطف اسلم کی اپنی اہلیہ کے ساتھ بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کے…

6 days ago

عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی

پاکستان کے نامور گلوکار و موسیقار عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی۔ فوٹواینڈ…

7 days ago

ملیریا ایک جان لیوا بیماری

دنیا بھر میں ہر سال 25 اپریل کو ملیریا کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔…

1 week ago

ہیٹ ویو کی خبر پڑھتے ہوئے نیوز کاسٹر بے ہوش

بھارت کے نیشنل براڈکاسٹر دور درشن کے بنگالی زبان کے چینل کی نیوز اینکر نشریات…

2 weeks ago