جہاں رواں ہفتے بولی ووڈ اداکار رنبیر کپور اور اداکارہ عالیہ بھٹ کے رشتہ ازواج میں منسلک ہونے کی خبریں زور شور سے زیر گردش ہے، وہیں اب بولی ووڈ کے لیجنڈری اداکار سنجے دت نے انہیں کچھ مشورے بھی دیئے ہیں، دونوں ہی فنکار ماضی میں سنجے دت کے ساتھ سڑک 2 اور بائیوپک سنجو میں کام بھی کرچکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ٹائمز آف انڈیا سے بات کرتے ہوئے اداکار سنجے دت سے ان کی فلم کے جی ایف چیپٹر 2 کی تشہیر کے دوران عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی شادی کی افواہوں کے بارے میں پوچھا گیا۔ اگرچے خبر میں بتایا گیا کہ اداکار شادی کی تقریبات سے تو لاعلم تھے البتہ دونوں کی شادی کا سن کر بےحد خوش ہیں۔
سنجے دت نے کہا کہ اگر رنبیر کپور شادی کر رہے ہیں تو میں ان کے لیے بہت خوش ہوں۔ جبکہ عالیہ بھٹ میرے سامنے پیدا اور بڑی ہوئیں، شادی ایک وعدہ ہے جو دو لوگ آپس میں کرتے ہیں اور انہیں اس وعدے کو نبھانا ہوتا ہے‘۔ انہیں اس پر قائم رہنا ہے، ایک دوسرے کا ہاتھ تھامنا ہے اور خوشی، امن اور شان سے آگے بڑھنا ہے۔ لہذا اداکار نے رنبیر کپور کو جلد بچے پیدا کرنے کا مشورہ دیا اور خوشیوں بھری زندگی کی دعا بھی دی۔
سنجے دت عرف منا بھائی نے انٹرویو میں مزید کہا کہ شادی دونوں طرف سے “سمجھوتے کا نام ” ہے، زندگی چیلنجز آئیں گے اور جائیں گے لیکن دونوں میں سے کسی کو “جھکنا پڑتا ہے۔
اداکار سنجے دت نے مشورہ دیا کہ رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ آگے کے حالات کا جائزہ لیں لیکن ایک جوڑے کے طور پر ایک ہی صفحے پر رہیں۔ انہیں زندگی کے ہر موڑ پر یاد رکھنا ہوگا کہ انہوں نے ایک دوسرے کے ساتھ جو عزم کیا ہے وہ بہت اہم ہے اور یہی آگے بڑھنے کی چابی ہے۔
واضح رہے متعدد بھارتی میڈیا ہاؤسز دعویٰ کررہے ہیں کہ جوڑے کی شادی کی تقریبات کل مہندی کے ساتھ شروع ہوں گی۔ جیسے جیسے شادی کا دن قریب آتے جائے گا، جو کہ 14 اپریل بتایا جا رہا ہے، شادیوں کی تقریبات کے بارے میں تفصیلات سامنے آتی جائیں گی۔
حالیہ اطلاعات یہیں ہیں کہ یہ جوڑا اپنی شادی پروگراموں کے لئے مشہور ہندوستانی ڈیزائنر سبیاساچی کے تیار کردہ ملبوسات زیب تن کریں گے۔ ای ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق، انہوں نے اس موقع کے لیے پیسٹل شیڈز کا انتخاب کیا ہے۔ صرف سبیاساچی ہی نہیں، رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ عالیہ بھٹ اپنی شادی کی تقریبات کے دوران منیش ملہوترا کے تیار کردہ ملبوسات زیب تن کریں گی۔
اگرچہ دونوں فنکاروں کی شادی ان دنوں ہر زبان عام ہیں، ہر طرف مختلف چہ میگوئیاں جاری ہیں تاہم جوڑے اور ان کے اہلخانہ کی جانب سے تاحال شادی کو لیکر خاموشی رکھی ہے، لہذا اس تنازعہ میں دیکھا جائے تو اس بات کی تصدیق ہونا باقی ہے کہ آیا عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی واقعی شادی ہو رہی یا یہ محض افواہیں ہی ہیں۔
مزید پڑھیں: سنجو بابا اور پرویز مشرف کی ملاقات کی تصویر وائرل ہوگئی
یاد رہے دونوں ہی فنکاروں کی جانب سے اپنے رشتے کو کافی نجی رکھا گیا ہے، البتہ شادی کے سوال پر دونوں نے ہمیشہ رکھا ہے کہ وہ جلد ہی شادی کا آپس میں ارادہ رکھتے ہیں۔
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…