Categories: صحتکتابیں

ماہِ صیام میں صحت مند رہنے کیلئے چند آسان ٹوٹکے

رمضان کا بابرکت مہینہ مسلمانوں کے لیے اہمیت کا حامل ہے کیونکہ اس ماہ مبارک میں ناصرف روحانی بلکہ جسمانی فوائد بھی حاصل ہوتے ہیں۔ عام طور پر لوگوں میں یہ خیال پایا جاتا ہے کہ روزہ انسانی صحت کے لئے کمزوری کا باعث بنتا ہے۔ تاہم اس حوالے سے طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ روزہ ہمارے جسم کو مختلف قسم کی بیماریوں سے پاک کرتا ہے بلکہ یہ مختلف قسم کی بیماریوں سے چھٹکارا پانے کے لئے کیمیائی نسخہ بھی ہے۔ لیکن اس کے لئے ضروری ہے کہ ہم رمضان کے دوران اپنی خوارک کا مکمل خیال رکھیں تاکہ یہ روزے ہماری صحت کے لیے سود مند ثابت ہوسکیں۔
یہاں ہم آپ کو رمضان المبارک صحت مند رہنے کے ایسے آسان ٹوٹکے بتائیں گے جن پرعمل کر کے آپ روزوں کے دوران بھی فٹ رہ سکتے ہیں۔

سحری لازمی کھائیں؛

Image Source: Unsplash

اگر آپ چاہتے ہیں کہ رمضان کا مہینہ صحت مند رہ کر گزاریں تو سحری لازمی کریں اور بنا سحری کا روزہ رکھنے سے پرہیز کریں۔ سحری میں کاربوہائیڈریٹس سے بھرپور غذائیں جیسے روٹی اور آلو وغیرہ فائدہ مند ہوتی ہیں جو کہ ہضم ہونے میں زیادہ وقت لیتی ہیں جبکہ جسمانی توانائی کو دیر تک برقرار رکھتی ہیں۔ اس کے علاوہ فائبر سے بھرپور پھل اور اجناس جیسے کیلے، سیب اور جو وغیرہ بھی دیر تک پیٹ کو بھرے رکھتے ہیں جبکہ قبض سے بچانے میں بھی مدد دیتے ہیں، تاہم ان کی زیادہ مقدار کھانے سے گریز کرنا چاہیے، ورنہ پیاس زیادہ لگتی ہے۔
پروٹین سے بھرپور غذا کو بھی سحری کا حصہ بنانا چاہیے جن میں انڈے، چکن، دہی اور دالیں وغیرہ قابل ذکر ہیں، پروٹینز روزے دار کو جسمانی طور پر متحرک رہنے کے ساتھ ساتھ جسمانی توانائی کو بھی برقرار رکھتے ہیں۔

کافی اور چائے مت پئیں؛

Image Source: Unsplash

سحری میں کافی اور چائے پینے سے صحت پر اچھے اثرات مرتب نہیں ہوتے اور ان کے استعمال سے نہ صرف دانت خراب ہوتے ہیں بلکہ منہ سے بھی بو آتی ہے لہٰذا سحری کے وقت ان کا استعمال نہ کریں۔

پانی زیادہ پئیں؛

Image Source: Unsplash

روزوں میں جسم میں پانی کی کمی ہوجاتی ہے جبکہ اسے روز آٹھ گلاس پانی کی ضرورت ہوتی ہے، اسی لیے کوشش کریں کے سحر میں اور افطار کے بعد پانی زیادہ سے زیادہ پیئں تاکہ پانی کی کمی نہ ہو۔

صحت بخش غذائیں کھائیں؛

Image Source: Unsplash

افطار میں اکثر ایسی غذائیں زیادہ کھائی جاتی ہیں جو صحت کے لیے بہت نقصان دہ ہوتی ہیں، اسی لیے کوشش کریں کہ افطار سادہ کریں اور اعتدال کے ساتھ کھائیں۔ طبی ماہرین کے مطابق کھجور کے ساتھ پھلوں سے افطار کرنا صحت کے لئے مفید ہے کیونکہ روزے دار کو زیادہ سے زیادہ متوازن غذا کا استعمال کرنا چاہیئے۔ افطار میں ایسے پھل سبزیاں کھانا چاہیئں جن میں وٹامن سی وافر مقدار میں موجود ہو ، یہ وٹامن سی قوت مدافعت کو بڑھاتا ہے۔

تلی ہوئی اشیاء کم کھائیں؛

Image Source: Unsplash

افطار میں سموسے اور پکوڑے کھانا کولیسٹرول میں اضافے اور صحت کی خرابی کا باعث بنتے ہیں، اسی لیے رمضان میں ان کے زائد استعمال سے اجتناب کرنا چاہیئے کیونکہ تمام دن کے بعد معدے کو متوازن اور صحت مند غذا کی ضرورت ہوتی ہے۔ غذا میں چکنائی کی زیادتی خطرناک ثابت ہوتی ہے جب کہ روزے کی حالت میں اس چکنائی سے معدے میں تیزابیت بڑھ جاتی ہے جس سے نیند بھی متاثر ہوتی ہے۔

دانت صاف کرنا نہ بھولیں؛

Image Source: Unsplash

ماہ رمضان میں کوشش کریں کہ اپنے دانتوں کی صفائی کا خاص خیال رکھیں ، سحر وافطار کے بعد دانتوں کو برش کریں تا کہ منہ میں کھانے کے زرات نہ رہیں تاکہ منہ سے بو نہ آئے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

ہمنوا کا ساتواں گانا ’’کوئی اچھی خبر‘‘ ریلیز، انتشار کے درمیان امید اور خود کلامی کی عکاسی

لاہور/ہنزہ (نمائندہ خصوصی) عالمی میوزک پلیٹ فارم ہمنوا نے اپنے پہلے سیزن کا ساتواں گیت…

5 days ago

ایس آئی یو ٹی میں عالمی یومِ فسٹیولا منایا گیا، زچگی سے جڑی قابلِ تدارک پیچیدگی سے آگاہی پر زور

سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن (ایس آئی یو ٹی) میں عالمی یومِ آبسٹیٹرک…

2 weeks ago

عالمی میوزک پلیٹ فارم Humnava نے اپنے پہلے سیزن کی چھٹی پیشکش

’’لاسٹ اِن لو‘‘ (Lost in Love) جاری کردی، جو عشق، عقیدت اور اجتماعی سپردگی کے…

2 weeks ago

ICAP نے CFO کانفرنس 2026 – اسلام آباد ایڈیشن کا انعقاد کیا۔

انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان (ICAP) نے ICAP CFO کانفرنس 2026 کے اسلام…

3 weeks ago

قومی عجائب گھر پاکستان کی اپ گریڈیشن کیلئے مشترکہ کاوش، آغا خان یونیورسٹی کی مشاورتی نشستوں کا انعقاد

آغا خان یونیورسٹی (AKU) اور آغا خان ٹرسٹ فار کلچر (AKTC) نے قومی اور بین…

3 weeks ago

عالمی میوزک پلیٹ فارم Humnava نے اپنے پہلے سیزن کے تسلسل میں پانچواں گانا “سوے (Sway)” جاری کر دیا ہے

جو بچپن کی بے ساختہ خوشیوں، پہاڑی یادوں اور بے فکری کے احساس کو ایک…

3 weeks ago