پاکستان کے سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی بیٹی مریم نواز جو اس وقت مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر بھی ہیں ، وہ سیاست کے ساتھ اپنی خوبصورتی ، ملبوسات اور میک اپ کی وجہ سے بھی خبروں میں رہتی ہیں اور ان کی سحر انگیز شخصیت سے شوبز انڈسٹری کی اداکارائیں بھی کافی متاثر ہیں۔ اس حوالے سے معروف پاکستانی اداکارہ صنم سعید نے کہا ہے کہ اگر مریم نواز کی زندگی پر فلم بنی تو وہ اس میں مریم نواز کا مرکزی کردار ادا کرنا چاہیں گی اور اس کردار کی ادائیگی کے لئے وہ گورے ہونے کا انجکشن بھی لگوالیں گی۔
حال ہی میں اداکارہ صنم سعید اداکار محب مرزا کے ساتھ نجی ٹی وی چینل کے شو میں شریک ہوئے۔ میزبان نے صنم سعید سے ڈراما سیریل ’’زندگی گلزار ہے‘‘ میں ان کے کردار ’’کشف‘‘ کے حوالے سے سوال پوچھا کیا وہ کردار آپ کی اصل زندگی کے قریب تھا؟ اس سوال کے جواب میں صنم سعید نے کہا نہیں۔ انہوں نے شو میں کہا کہ انہیں فواد خان سے زیادہ اداکار محب مرزا کے ساتھ کام کرنے میں مزہ آیا۔
اس موقع صنم سعید سے سوال پوچھا گیا کہ لوگ آپ کو مغرور کیوں سمجھتے ہیں جس پر انہوں نے کہا مجھے نہیں معلوم شاید میرے کرداروں کی وجہ سے۔ صنم سعید نے فلم ’’کیک‘‘ کو اپنے کیریئر کی بہترین فلم قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں ڈراموں سے زیادہ فلموں میں کام کرنا پسند ہے۔
پروگرام میں میزبان کی جانب سے سوال پوچھے جانے پر صنم سعید نے ایک عورت کو دوسری عورت کی سب سے بڑی دشمن قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں سیاست میں کوئی دلچسپی نہیں۔ جب میزبان نے ان سے پوچھا کیا عمران خان آپ کی دعاؤں کی وجہ سے اقتدار میں آئے تو صنم سعید نے کہا شاید کیونکہ میں نے دعا کی تھی کہ پاکستان میں ایک سچا لیڈر آئے۔ تاہم مجھے معلوم نہیں کہ عمران خان سچے ہیں یا نہیں۔
میزبان نے اپنے سوال کو مزید بڑھاتے ہوئے پوچھا کیا آپ پھر سے یہی دعا کریں گی تو صنم سعید نے کہا جو اس ملک کے لیے اچھا ثابت ہوگا میں اس کے وزیراعظم بننے کی دعا کروں گی۔اداکارہ صنم سعید نے کہا اگر انہیں سیاست میں آنا پڑے تو وہ بلاول بھٹو زرداری کی پارٹی جوائن نہیں کریں گی۔
میزبان نے اداکارہ سے پوچھا کہ اگر مریم نواز کی زندگی پر فلم بنی تو کیا آپ ان کا کردار ادا کرنا چاہیں گی؟ اس سوال کے جواب میں صنم سعید نے کہا اگر میری اور ان کی رنگت ایک جیسی ہوتی تو میں ضرور کرتی۔ اس موقع پر اداکار محب مرزا نے کہا تو کیا آپ مریم نواز کا کردار ادا کرنے کے لیے گورے ہونے کے انجکشن لگوالیں گی؟ جس پر صنم سعید نے کہا ہاں کیونکہ مریم نواز کا کردار ادا کرنے میں بڑا مزہ آئے گا لہذا میں انجکشن لگوا کر یا میک اپ کرکے ان کا کردار ادا کرلوں گی۔
خیال رہے کہ محب مرزا اور اداکارہ صنم سعید کی شادی سے متعلق چہ مگوئیاں جاری ہیں تاہم دونوں فنکاروں کی جانب سے تاحال تصدیق نہیں کی گئی۔ دونوں فنکار ایک دوسرے کے ہمراہ متعدد ڈراموں سمیت دو فلموں میں بھی جلوہ گر ہوچکے ہیں جن میں ڈرامہ سیریز “فراق” ، “دیدن” ، نیز فلم “بچانا” اور “عشرت میڈ اِن چین” شامل ہیں۔ محب مرزا اور صنم سعید دونوں پہلے ہی شادی شدہ تھے تاہم دونوں اپنے اپنے شریک حیات سے طلاق لے چکے ہیں۔ جبکہ صنم سعید محب مرزا کی سابقہ اہلیہ آمنہ شیخ کی بہترین دوست بھی تھیں اور انہوں نے فلم “کیک” میں اکھٹے کام بھی کیا تھا۔
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…