معروف برانڈ نے ثنا جاوید کو تشہیری مہم سے علحیدہ کرنے کا اعلان کردیا

معروف اداکارہ ثنا جاوید کی مشکلات میں مزید اضافہ، متعدد ماڈلز اور میک اپ آرٹسٹ کی جانب سے اداکارہ کے خلاف نامناسب روئے کے الزامات کے بعد ملک کے مقبول ترین برانڈ نے اداکارہ کو اپنی تشہیری مہم سے الگ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پچھلے کچھ عرصے سے سوشل میڈیا پر پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی اداکارہ ثناء جاوید کی میک اپ آرٹسٹس، اداکارائیں اور ماڈلز کے ساتھ نامناسب روئیے کی پوسٹیں وائرل ہیں جس میں انہیں ‘بداخلاق’اور ‘غیر پیشہ ورانہ’ قرار دیا جارہا ہے۔

Image Source: Instagram

ان الزامات کی بوچھاڑ پر ثناء جاوید نے ماڈل منال سلیم، میک اپ آرٹسٹ عمر وقار اور اسٹائلسٹ علینا مرتضیٰ کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان کیا اور ان کو قانونی نوٹس بھجوائے۔

اس سلسلے میں اب اداکارہ ثنا جاوید کی مشکلات اور بھی بڑھ گئیں، کیونکہ کپڑوں کے معروف برانڈ کی جانب سے اداکارہ کو اب اپنی عید کلیکشن کی تشہیری مہم سے الگ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، حال ہی میں برانڈ نے ثنا جاوید اور منال سلیم کے ساتھ تشہیری مہم کا آغاز کیا تھا، دونوں کے متعدد فوٹو شوٹس بھی ہوئے تھے، چنانچہ اب تشہری کیلئے دوبارہ فوٹوشوٹ کرایا جائے گا۔

اس موقع پر برانڈ نے سوشل میڈیا پر ثنا جاوید سے علیحدگی کے اعلان سے متعلق ایک باضابطہ بیان جاری کیا ہے۔ برانڈ نے اپنے نوٹس میں کہا ہے کہ انہوں نے خود کو ثنا جاوید سے الگ کرلیا ہے جو کہ عید کی تشہیری مہم کے لیے ان کے برانڈ کا مرکزی چہرہ تھیں۔

نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ ماڈل منال سلیم اور دیگر عملے کے ساتھ ان کی عید کی تشہیری مہم کے فوٹوشوٹ کے دوران بات چیت ہوئی۔ یہ سارا واقعہ برانڈ کے لیے بھی پریشان کن تھا اور ثنا جاوید سے علیحدگی کی بنیادی وجہ بھی یہی ہے۔

Image Source: Instagram

ملبوسات کے برانڈ کا کہنا تھا کہ عید کی مہم کسی اور مشہور شخصیت کے ساتھ دوبارہ شوٹ کی گئی ہے، کیونکہ ہم عوامی جذبات کا احترام کرتے ہیں۔ بیان میں فیشن برادری سے گزارش کی گئی کہ براہ کرم ان برانڈز کا بھی خیال رکھیں جو اپنے وقت اور محنت کے علاوہ ایسے شوٹ پر لاکھوں خرچ کرتے ہیں۔

واضح رہے اس معاملے کا آغاز اس وقت ہوا کہ جب ماڈل منال سلیم نے ثناء جاوید کا نام لیے بغیر ان کے خلاف ایک اسٹوری شیئر کی تھی۔ منال سلیم نے انسٹاگرام اسٹوری میں برانڈز کو التجا کی تھی کہ انہیں اب کسی اداکارہ کے ہمراہ کام کرنے پر مجبور نہ کیا جائے، کیوں کہ بعض اداکارائیں ماڈلز کو دو ٹکی کی سمجھتی ہیں۔ ان کی جانب سے اسٹوری شیئر کیے جانے کے بعد میک اپ آرٹسٹ عمیر وقار نے بھی ان کی اسٹوری کو شیئر کیا تھا، تاہم انہوں نے بھی اداکارہ کا نام نہیں لکھا تھا۔

ماڈل منال سلیم کی اسٹوری کو میک اپ آرٹسٹ اکرام گوہر نے بھی شیئر کیا تھا، جنہوں نے لکھا تھا کہ وہ جانتے ہیں کہ وہ اداکارہ ثناء جاوید کی بات کررہی ہیں۔ اس کے بعد دیگر میک اپ آرٹسٹس، اسٹائلسٹس، ماڈلز اور نئی اداکاراؤں نے بھی ثناء جاوید کے خلاف الزامات لگاتے ہوئے ان پر نامناسب رویہ اختیار کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔

ان واقعات کے وائرل ہونے پر سوشل میڈیا صارفین نے بھی اداکارہ پر شدید تنقید کی اور ثنا جاوید پر پابندی لگانے کے لئے ٹرولنگ کی گئی۔ تاہم اس ٹرولنگ میں ثناء جاوید کا ساتھ دینے کے لئے معروف ہدایت کار ندیم بیگ کے بعد اداکار و میزبان فہد مصطفی بھی میدان میں آئے لیکن ان کی حمایتی پیغامات پر صارفین چپ نہیں بیٹھے اور انہیں بھی آڑے ہاتھوں لے لیا۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

6 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago