پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار بلال عباس اور اداکارہ سجل علی کو مداحوں کی جانب سے شادی کرنے کے مشورے ملنے لگے۔
سجل علی اور بلال عباس، دونوں ہی انتہائی باصلاحیت اور باکمال اداکار ہیں، ان کی غیر معمولی آن اسکرین کیمسٹری اور شاندار اداکاری مداحوں کو بہت پسند ہے۔
دونوں اداکاروں نے کئی پراجیکٹس میں ساتھ کام کیا ہے، ڈرامہ ’رنگ ریزا‘ میں دونوں کو ایک ساتھ پہلی بار بہت پسند کیا گیا تھا اُن کی ڈیٹنگ کی خبریں اُس وقت سامنے آئی تھیں جب وہ فلم ‘کھیل کھیل میں’ کام کررہے تھے، تاہم اب دونوں کے مداحوں کی جانب سے ایک بار پھر ڈیٹنگ کی قیاس کی جارہی ہے۔
خاص طور پر ان دونوں کی ایک فلم کے ایونٹ سے وائرل ہونے والی ویڈیو کو مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا گیا،
ابھی کچھ ٹائم پہلے ہی سجل علی اور بلال عباس کا ڈرامہ سیریل ‘کچھ اَن کہی’ اختتام پذیر ہوا ہے، جس میں دونوں کی کیمسٹری نے اُن کے مداحوں کو پھر سے ڈیٹنگ کی قیاس آرائی کرنے پر مجبور کیا، مداحوں کی اکثریت اُن کی کیمسٹری کو دیکھتے ہوئے انھیں شادی کرنے کا مشورہ دے رہی ہے۔
حال ہی میں فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں پہلے سجل علی کو بلال عباس کو ڈھونڈتے اور پھر اچانک ان کے سامنے آجانے پر حیرت اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہےاس میں سجل علی اور بلال عباس کی آپس میں دوستی اور خوشگوار تعلق کو دیکھ کر ان کے مداحوں نے ایک خواہش کا اظہار کردیا ہے۔
اس ویڈیو میں اس آن اسکرین دلکش جوڑی کے کئی یادگار و خوبصورت لمحات دیکھے جاسکتے ہیں، تاہم دونوں ہی ایک دوسرے کو اپنا بہترین دوست ہی کہتے ہیں۔دونوں فنکاروں کے پُرستاروں کو ان کی جوڑی اس قدر پسند ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ یہ دونوں جلد از جلد شادی کے بندھن میں بندھ جائیں
واضح رہے کہ شادی سے متعلق قیاس آرائیاں صرف دونوں اداکاروں کے مداحوں کی جانب سے ہی کی جارہی ہے، ابھی تک اس کی تصدیق کسی میڈیا ادارے یا اداکاروں کی جانب سے نہیں کی جاسکی ہے۔
پائیدار صنعتی نظام کے قیام کی جانب ایک اہم پیش رفت کے طور پر، فریزلینڈ…
عائشہ سلمان، گیٹس فاؤنڈیشن، پروگرام آفیسر؛ ڈاکٹر زہرا ہڈبھائے، آغا خان یونیورسٹی، ایسوسی ایٹ پروفیسر؛…
لاہور (نمائندہ خصوصی) Coke Studio Nu.WAV نے اپنے موسیقی کے سفر کو جاری رکھتے ہوئے…
: آغا خان یونیورسٹی (AKU) کے سینٹر فار انوویشن اِن میڈیکل ایجوکیشن (CIME)، کراچی نے…
کوک اسٹوڈیو Nu.WAV نے اپنے سفر کا آغاز پہلے گانے ’دل‘ کی ریلیز سے کردیا،…
فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ (FCEPL) نے اپنے سپلائرز کے لیے سٹی پاکستان کے Citi®…