اداکارہ صاحبہ کے بیان پر تنقید، بیٹے زین خان دفاع میں سامنے آگئے

پاکستان کی سینئر فلمی اداکارہ و میزبان صاحبہ افضل جہاں ان دنوں بیٹیوں سے متعلق متنازعہ بیان پر شدید تنقید کی زد میں ہیں وہیں اب صاحبہ کے بیٹے زین خان والدہ کے دفاع میں سامنے آگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی فلم انڈسٹری کی معروف جوڑی صاحبہ افضل اور افضل خان، المعروف جان ریمبو نے گزشتہ دنوں اپنے دونوں بیٹوں کے ہمراہ ندا یاسر کے مارننگ شو میں شرکت کی۔ پروگرام میں بات چیت کے دوران ان دونوں سے یہ سوال کیا گیا کہ آپ کے دو بیٹے ہیں کیا کبھی آپ کو بیٹی کی کمی محسوس ہوئی؟ اس سوال کے جواب میں ریمبو نے کہا کہ جب میں ساتھی اداکار اور دوست شان شاہد کی بیٹیوں یا سعود کی بیٹی جنت کو دیکھتا ہوں، اس وقت بہت احساس ہوتا ہے، وہ لوگ اپنی بیٹیوں سے بہت محبت کرتے ہیں۔ البتہ’اس موقع پر صاحبہ نے کہا ‘لیکن مجھے ہمیشہ سے شوق تھا کہ میرے بیٹے ہوں، اس زمانے میں اللہ نے بیٹی نہیں دی، جس کی میں شکر گزار ہوں، اُنہیں بیٹی کی خواہش بھی نہیں تھی۔’

Image Source: Instagram

صاحبہ افضل کا اپنے اس بیان کو تفصیل سے بتاتے ہوئے کہنا تھا کہ ‘بیٹیوں کے اوپر دباؤ بہت زیادہ ہوتے ہیں، زندگی بھر وہ اپنی مرضی سے کچھ کر ہی نہیں سکتی ہیں، لڑکیوں کی اپنی کوئی زندگی نہیں ہوتی ہے۔ اداکارہ نے مزید کہا کہ’اپنی مرضی سے جینے کے لیے لڑکیوں کو بہت محنت اور جد و جہد کرنی پڑتی ہے، اُن کے خیال میں لڑکوں کی زندگی آسان ہوتی ہے وہ سب کچھ اپنی مرضی سے آسانی سے کرسکتے ہیں۔‘

Image Source: Instagram

جوں ہی صاحبہ خان کا بیان سوشل میڈیا پر شیئر ہوا، لوگوں نے اس پر تبصرے کرنے شروع کردئیے اور اداکارہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ یہاں تک کہ معمر رانا کی اہلیہ سمیت کئی فنکاروں نے بھی انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔

بعدازاں اداکارہ صاحبہ وائرل ویڈیو پر ایک وضاحتی پیغان جاری کیا، جس میں ان کا کہنا تھا کہ اللہ پاک، ہمیں اُس ہر نعمت پر شُکر ادا کرنے کی توفیق ادا کرے جو ہمیں ملی ہے اور جو نہیں ملی۔ اداکارہ نے مزید کہا کہ میری بات میں صرف ڈر تھا اور کوئی دوسرا مطلب نہیں۔ کہ اللّہ تعالیٰ ہر بیٹی کے نصیب اچھے کرے، آمین۔’

Image Source: Instagram

لہذا اب اس سلسلے میں اداکارہ کے بیٹے زین خان والدہ کے خلاف تنقید کا جواب دیا اور انسٹاگرام پر جاری پوسٹ میں لکھا کہ ‘ انتخاب پر بات کرنے سے بے شمار منفی تبصرے دیکھنے کو ملے، 20 سال انڈسٹری کو دینے والی اداکارہ کے لیے یہ حیران کن ہے کیوں کہ انہوں نے ہمیشہ اپنے کام کے علاوہ عزت کو اہم جانا’ ہے۔

Image Source: Screengrab

زین خان نے مزید لکھا کہ ‘ہوسکتا ہے کہ ان کے الفاظ کا انتخاب درست نہ ہو لیکن ان کے بیان کو جس طرح پیش کیا جا رہا ہے وہ ان سمیت ہم سب کے لیے کافی پریشان کن ہے’۔ پیغام کے اختتام پر زین خان نے لکھا کہ ‘آپ کا ایک کمنٹ کسی کی ذہنی حالت خراب کرسکتا ہے’۔

واضح رہے اداکارہ صاحبہ خان اور ریمبو لولی ووڈ انڈسٹری میں کسی تعارف کے محتاج نہیں ہیں، ان کا شمار ماضی لے صف اول کے فنکاروں میں ہوتا ہے، سال 1997 میں دونوں نے ایک دوسرے سے پسند کی شادی کی تھی اور ان کے دو بیٹے ہیں، جن کے نام احسن خان اور زین خان ہیں۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

ہمنوا کا ساتواں گانا ’’کوئی اچھی خبر‘‘ ریلیز، انتشار کے درمیان امید اور خود کلامی کی عکاسی

لاہور/ہنزہ (نمائندہ خصوصی) عالمی میوزک پلیٹ فارم ہمنوا نے اپنے پہلے سیزن کا ساتواں گیت…

6 days ago

ایس آئی یو ٹی میں عالمی یومِ فسٹیولا منایا گیا، زچگی سے جڑی قابلِ تدارک پیچیدگی سے آگاہی پر زور

سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن (ایس آئی یو ٹی) میں عالمی یومِ آبسٹیٹرک…

2 weeks ago

عالمی میوزک پلیٹ فارم Humnava نے اپنے پہلے سیزن کی چھٹی پیشکش

’’لاسٹ اِن لو‘‘ (Lost in Love) جاری کردی، جو عشق، عقیدت اور اجتماعی سپردگی کے…

2 weeks ago

ICAP نے CFO کانفرنس 2026 – اسلام آباد ایڈیشن کا انعقاد کیا۔

انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان (ICAP) نے ICAP CFO کانفرنس 2026 کے اسلام…

3 weeks ago

قومی عجائب گھر پاکستان کی اپ گریڈیشن کیلئے مشترکہ کاوش، آغا خان یونیورسٹی کی مشاورتی نشستوں کا انعقاد

آغا خان یونیورسٹی (AKU) اور آغا خان ٹرسٹ فار کلچر (AKTC) نے قومی اور بین…

3 weeks ago

عالمی میوزک پلیٹ فارم Humnava نے اپنے پہلے سیزن کے تسلسل میں پانچواں گانا “سوے (Sway)” جاری کر دیا ہے

جو بچپن کی بے ساختہ خوشیوں، پہاڑی یادوں اور بے فکری کے احساس کو ایک…

3 weeks ago