قدرتی خوبصورت ہیں یا کسی کریم کا جادو ہے؟زرتاج گل سے انوکھا سوال


0

وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل گذشتہ دو سالوں سے قومی اسمبلی کی رکن ہیں۔ حال ہی میں ایک رپورٹر نے آب و ہوا کی تبدیلی کی وزیر سے ان کی خوبصورتی کا راز پوچھا تو وہ شرما گئیں۔

یہ کہنا غلط نہیں ہے کہ گل واقعی ایک خوبصورت شخصیت کی مالک اور جاذب نظر خاتون ہیں، ایک رپورٹر کے ان کی خوبصورتی کے حوالے سے پوچھے گئے برجستہ سوال نے وفاقی وزیر کو شرمانے پر مجبور کردیا۔

'Ye Natural Hai Ya Cream Use Karti Hain?' A Journalist Asks Zartaj Gul
Image Source: Twitter

سوشل میڈیا پر منظرعام پر آنے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ، رپورٹر نے وفاقی وزیر زرتاج گل سے پوچھا، ” یہ آپ کی قدرتی خوبصورتی ہے یا کوئی خاص کریم استعمال کرتیں ہیں؟

غیر متوقع سوال نے ابتداء میں تو وفاقی وزیر زرتاج گل کو شرمانے پر مجبور کر دیا ، تاہم سنبھل کر دلکش مسکراہٹ کے ساتھ جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ “مجھے لگتا ہے کہ اس دنیا میں ہر شخص خوبصورت ہے۔ اللہ تعالیٰ نے سب کو خوبصورت بنایا ہے، اور ہمیں ہر ایک کا احترام کرنا چاہئے۔”

'Ye Natural Hai Ya Cream Use Karti Hain?' A Journalist Asks Zartaj Gul
Image Source: Facebook

وفاقی وزیر ماحولیات تبدیلی زرتاج گل اس دوران میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ، “میں بنیادی طور پر قبائلی علاقے سے تعلق رکھتی ہوں اور پشتون ہوں۔ ساتھ ہی میری جاب ایسی ہے کہ مجھے ہر طرح کی صورتحال میں کام کرنا پڑتا ہے تیز گرمی ،سرد موسم میں کام کرنے کے باوجود آپ فی الحال جو کچھ بھی دیکھ سکتے بس یہی ہے، اب میرے اپنے کلاس فیلوز کو مجھے پہچاننا مشکل ہے۔ سیاسی سرگرمیوں نے میری خوبصورتی کو کافی متاثر کیا ہے۔

زرتاج گل یقینی طور پر خوبصورت ہیں۔ لیکن کیا وہ خوبصورتی کے ساتھ ذہانت بھی رکھتی ہیں؟ کچھ عرصہ قبل 35 سالہ وفاقی وزیر زرتاج گل سے جب کویڈ 19 کے بارے میں پوچھا گیا تھا تو وہ کافی دلچسپ جواب دیتی نظر آئی تھیں۔ کیونکہ زرتاج گل کے دیئے گئے بیان کے مطابق ، کورونا کو کوڈ 19 کے نام سے اس لئے جانا جاتا ہے کیونکہ اس کے جسم میں داخل ہونے کے 19 طریقے ہیں۔ “

بظاہر یہ پہلا واقعہ نہیں تھا جب پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والی وفاقی وزیر زرتاج گل نے مزاحیہ اور حیران کن تبصرہ کیا ہو۔ اسی طرح کی صورتحال سے وہ اس وقت بھی دوچار ہوئی تھیں جب وزیر موسمیاتی تبدیلی نے سوشل میڈیا صارفین کو یہ بیان دیتے ہوئے حیران کردیا تھا کہ سابق صدر جنرل ضیاء الحق 17 اگست کو پیدا ہوئے تھے۔ البتہ حقیقتاً 17 اگست 1988 کو سابق صدر پاکستان جنرل ضیاء الحق کا طیارہ گر کر تباہ ہوا تھا جس کے باعث وہ خالقِ سے جا ملے تھے۔

واضح رہے وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل ایک نہایت قابل وزیر ہیں تاہم اپنے منفرد سیاسی بیانات اور تبصروں کے باعث وہ سوشل میڈیا پر کافی وائرل رہی ہیں۔ لیکن اس بار، وفاقی وزیر زرتاج گل نے خوبصورت جواب دیتے ہوئے رپورٹرز اور میڈیا کو واقعی حیران کیا ہے۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *