صباء قمر کی وائرل ویڈو کی زبردست پیروڈی

کہتے ہیں سوشل میڈیا ایک ایسی چیز ہے جہاں پر کوئی پیغام یا مواد بھیجنا تو انسان کے اختیار میں ہے لیکن پھر اسے روکنا یا پھر اسے وہاں سے ہٹانے کا اختیار اس کے پاس نہیں ہے، یعنی کہ انسان چاہ کر بھی اس پر قابو نہیں حاصل کرسکتا ہے۔ اس لئے اس کا استعمال اِنتہائی دیکھ بھال کے ساتھ کرنا ضروری ہے، کیونکہ یہاں پر کوئی بھی چیز منٹوں اور سیکنڈوں میں وائرل ہوتی ہے، اور پھر انسان اگے بےبس ہے۔

ایسا کچھ حال ہی میں دیکھا گیا، جہاں ایک خاتون کی جانب سے پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں ایک ویڈیو بنائی گئی، وہ ویڈیو انہوں نے مزاق میں بنائی یا کسی کا مذاق بنانے کے لئے بنائی یہ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکا ہے، تاہم ویڈیو سوشل میڈیا پر آئی اور پھر تب سے لیکر اب تک وہ سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ وائرل ہے۔

Image SOurce: Instagram

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مذکورہ خاتون اپنے دوستوں کے ہمراہ شمالی علاقہ جات کے کسی مقام پر ہلا گلا کررہی ہیں۔ جس میں وہ ایک مخصوص قسم کا لہجہ اختیار کرتی ہیں اور کہتی ہیں، یہ ہماری گاڑی ہے، یہ ہم ہیں اور یہ ہماری پارٹی ہورہی ہے۔ جوں ہی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، لوگوں مختلف انداز میں ناصرف ویڈیو کی پیروڈی بنائی بلکہ مزاحیہ میمز اور پوسٹ بھی بنا رہے ہیں۔

اس ویڈیو کو لیکر اب پاکستان کی مشہور و معروف اداکارہ صباء قمر کی جانب سے بھی بڑا دلچسپ ردعمل سامنے آیا ہے، جس میں انہوں نے خاتون کی جانب سے ادا کئے گئے جملوں کو مختلف انداز میں ادا کیا۔ صباء قمر اپنی اس ویڈیو کو بناتے ہوئے اپنی ہنسی پر بھی کنٹرول نہ رکھ سکیں تھیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر جاری کردہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ صباء قمر ایک گھر میں اپنی کسی دوست کے ہمراہ موجود ہیں، جس میں وہ خاتون کے ادا جملوں کی نکل کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ “یہ میں ہوں، یہ میری فرینڈ ہے اور ہم ٹی وی دیکھ رہے ہیں”.

جہاں یہ ویڈیو پہلے ہی سوشل میڈیا پر صارفین کی بےحد توجہ حاصل کرچکی ہیں وہیں اب صف اول کی اداکارہ صباء قمر کی جانب سے ویڈیو پیروڈی نے اس کی اہمیت اور مقبولیت کو اور بھی چار چاند لگا دیئے ہیں۔ صارفین کی جانب سے اداکارہ کی اس ویڈو کو بےحد پسند کیا جارہا ہے۔

Image SOurce: Instagram

یاد رہے مشہور و معروف فلم اسٹار صباء قمر کے ساتھ پچھلے کچھ عرصے سے انوکھا واقعہ پیش آرہا تھا، جہاں ایک گم نام یا نامعلوم مداح انہیں روازانہ ایک پھولوں کا خوبصورت گلدستہ گھر بھیجتا ہے، اداکارہ صباء قمر کو علم نہیں تھا، یہ شخص کون ہے اور گلدستہ روزانہ گھر بھیجنے کا سلسلہ کب تک جاری رہے گا لہذا ان کی جانب سے مداح کے نام سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک پیغام جاری کیا گیا تھا، جس میں انہوں اس مداح کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا تھا کہ “میرے گمنام مداح، میں آپ سے واقعی بات کرنا چاہتی ہوں، اس لئے آپ مجھ سے اپنے مکالموں کے ساتھ رابطہ کریں جو آپ روازانہ گلدستے کے ساتھ استعمال کرتے ہیں۔ کیونکہ یہ تحائف ان کے لئے قبول کرنا بہت زیادہ مشکل ہوگئے ہیں، لہذا وہ انہیں واپس بھی کرنا چاہتی ہیں، تو پھر بات کیجئیے، میں آپ کے جواب کی منتظر ہوں۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

ہمنوا کا ساتواں گانا ’’کوئی اچھی خبر‘‘ ریلیز، انتشار کے درمیان امید اور خود کلامی کی عکاسی

لاہور/ہنزہ (نمائندہ خصوصی) عالمی میوزک پلیٹ فارم ہمنوا نے اپنے پہلے سیزن کا ساتواں گیت…

6 days ago

ایس آئی یو ٹی میں عالمی یومِ فسٹیولا منایا گیا، زچگی سے جڑی قابلِ تدارک پیچیدگی سے آگاہی پر زور

سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن (ایس آئی یو ٹی) میں عالمی یومِ آبسٹیٹرک…

2 weeks ago

عالمی میوزک پلیٹ فارم Humnava نے اپنے پہلے سیزن کی چھٹی پیشکش

’’لاسٹ اِن لو‘‘ (Lost in Love) جاری کردی، جو عشق، عقیدت اور اجتماعی سپردگی کے…

2 weeks ago

ICAP نے CFO کانفرنس 2026 – اسلام آباد ایڈیشن کا انعقاد کیا۔

انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان (ICAP) نے ICAP CFO کانفرنس 2026 کے اسلام…

3 weeks ago

قومی عجائب گھر پاکستان کی اپ گریڈیشن کیلئے مشترکہ کاوش، آغا خان یونیورسٹی کی مشاورتی نشستوں کا انعقاد

آغا خان یونیورسٹی (AKU) اور آغا خان ٹرسٹ فار کلچر (AKTC) نے قومی اور بین…

3 weeks ago

عالمی میوزک پلیٹ فارم Humnava نے اپنے پہلے سیزن کے تسلسل میں پانچواں گانا “سوے (Sway)” جاری کر دیا ہے

جو بچپن کی بے ساختہ خوشیوں، پہاڑی یادوں اور بے فکری کے احساس کو ایک…

3 weeks ago