صبا قمر اور سونیا حسین پولیس افسر کے روپ میں کیوں؟

اداکارہ سونیا حسین اور صبا قمر انڈسٹری میں اپنے منفرد کردار نبھانے کے لئے جانی جاتی ہیں۔ کچھ دونوں سے سوشل میڈیا پر دنوں اداکاراؤں کی پولیس کے یونیفارم میں تصویریں شیئر ہو رہی ہیں جس میں دونوں نے سارا کے نام کا بیج لگایا ہوا ہے۔

پولیس کی وردی پر ایک ہی نام کا یہ بیج دیکھ کئی شائقین حیران تو کئی پریشان بھی دکھائی دئیے کہ ایک ہی ڈرامے میں دو ایس پی خواتین ایک ہی نام کا کردار کیوں ادا کر رہی ہیں؟

Image Source: Instagram

جبکہ متعدد شوبز سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی پوسٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ یہ دونوں اداکارائیں عمیرہ احمد کے لکھے گئے ڈرامے کا حصہ ہیں۔ لیکن دونوں اداکاراؤں کی جانب سے کسی بھی قسم کی کوئی تصدیق نہیں کی گئی تھی۔

Image Source: Instagram

تاہم اب اس بات کی تصدیق ہوگئی ہے کہ دونوں ایک ساتھ ایک ہی ڈرامے میں جلوہ گر ہو رہی ہیں۔ “سیرل کلر” کے نام سے اس ڈرامے میں صبا قمر اور سونیا حسین شائقین کو پولیس افسر کے روپ میں دکھائی دیں گی۔ اس ڈرامے کے ہدایت کار عدنان سرور ہیں ، کہانی مشہور رائٹر عمیرا احمد نے لکھی ہے جبکہ اسے پروڈیوس مصباح شفیق نے کیا ہے۔ اس ڈرامے کی کہانی کے حوالے سے کسی کو ابھی تک کوئی خبر نہیں البتہ نام سن کر قیاس کیا جا رہا ہے کہ یہ کسی ’قاتل‘ کی کہانی ہوسکتی ہے۔

خیال رہے کہ کچھ دن پہلے جب انسٹاگرام پر صبا قمر کی جانب سے پولیس یونیفارم میں تصاویر شیئر کی گئیں تو اس تصویر میں صبا قمر کو سارا کے نام کا بیج پہنے ہوئے دیکھا گیا۔ پولیس کی وردی میں اداکارہ کی یہ تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

اس کے بعد اداکارہ سونیا حسین نے انسٹاگرام پر پولیس یونیفارم میں اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے تصدیق کی کہ وہ عمیرہ احمد کے لکھے اور عدنان سرور کے ہدایت کرہ ڈرامے میں سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) کے روپ میں دکھائی دیں گی۔ اداکارہ سونیا حسین نے بتایا کہ وہ ڈرامے میں ایس پی سارا سکندر کا کردار ادا کریں گی اور انہوں نے سیکیورٹی افسر کے کردار پر خوشی کا اظہار بھی کیا۔

سونیا حسین کی جانب سے شیئر کردہ تصویر میں انہیں پنجاب پولیس کے یونیفارم میں دیکھا جاسکتا ہے۔تاہم انہوں نے ڈرامے کا نام اور اس کی دیگر کاسٹ سے متعلق کچھ نہیں بتایا تھا۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

محکمہ صحت سندھ، لمز اور آغا خان یونیورسٹی کا بنیادی صحت کے نظام تک ماں اور بچوں کی صحت کے لیے قومی مصنوعی ذہانت مرکز لانے کے تاریخی معاہدے پر دستخط

عائشہ سلمان، گیٹس فاؤنڈیشن، پروگرام آفیسر؛ ڈاکٹر زہرا ہڈبھائے، آغا خان یونیورسٹی، ایسوسی ایٹ پروفیسر؛…

2 weeks ago

Coke Studio Nu.WAVکا نیا گانا ’رنگین‘ ریلیز

لاہور (نمائندہ خصوصی) Coke Studio Nu.WAV نے اپنے موسیقی کے سفر کو جاری رکھتے ہوئے…

3 weeks ago

2026 SIMPACT میں طبی تعلیم کے لیے سیمولیشن میں مصنوعی ذہانت کو مرکزی حیثیت حاصل

: آغا خان یونیورسٹی (AKU) کے سینٹر فار انوویشن اِن میڈیکل ایجوکیشن (CIME)، کراچی نے…

3 weeks ago

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV کا پہلا گانا ’دل‘ ریلیز، افیوسک (Afusic)اور زوہا وسیم کی آوازوں کا خوبصورت امتزاج

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV نے اپنے سفر کا آغاز پہلے گانے ’دل‘ کی ریلیز سے کردیا،…

1 month ago

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ اور سٹی پاکستان نے سپلائر فنانسنگ اور سپلائی چین کی مضبوطی کے لیے شراکت داری کی

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ (FCEPL) نے اپنے سپلائرز کے لیے سٹی پاکستان کے Citi®…

1 month ago