اداکارہ صباء قمر نے عظیم خان کو “ ہاں “ کردی

پاکستانی انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ اور ماڈل صبا قمر نے شادی کے لئے “ہاں” کردی ۔ ہوا کچھ یوں کہ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر صباء قمر زمان نے ایک پوسٹ شیئر کی جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ جو ہونا ہے وہ ہو کے رہے گا۔

جس پر بلاگر عظیم خان نے انہیں پیش کش کی کہ اس سال شادی کر لیتے ہیں جس پر صبا قمر زمان نے جواباً کہا قبول ہے۔ یہ پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اب ہر جگہ صباء قمر زمان کی شادی کا چرچا ہورہا ہے۔

پاکستان کی صف اول کی اداکارہ صبا قمر زمان کا شمار ان اداکارؤں میں ہوتا ہے جو اپنی بھرپور ایکٹینگ سے کردار میں جان ڈالنے کا فن جانتی ہیں۔ لیکن ڈرامہ سیریل “چیخ‘‘ اور ’’باغی‘‘ جیسے ڈراموں میں مضبوط کردار ادا کرنے والی یہ خوبصورت اداکارہ اپنی حقیقی زندگی میں عشق میں ناکامی کا سامنا کرچکی ہیں۔ صباء قمر نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ انہوں نے ایک شخص کے لئے اپنی زندگی کے 8 سال ضائع کردئیے اور اس شخص میں اتنی ہمت بھی نہیں ہوئی کہ وہ انہیں فون کرکے اپنی شادی سے متعلق بتا دیتا صبا قمر کا کہنا تھا کہ انہیں فیس بک سے اس کی شادی کا پتا چلا۔

اس کے بعد ایک انٹرویو میں صباء قمر زمان نے انکشاف کیا تھا کہ وہ اپنے لیے جیون ساتھی کی تلاش میں ہیں اور جس دن کوئی نظروں کو اچھا لگ گیا وہ فورََا شادی کرلیں گی۔ شاید یہی وجہ ہے کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پوسٹ شیئر کی گئی ہے جس میں لکھا گیا ہے کہ صباء قمر اور عظیم خان شادی کرنے جارہے ہیں۔

شادی کی اس خبر میں کتنی سچائی ہے فی الحال اس بارے میں کچھ نہیں کہا جاسکتا کیونکہ سوشل میڈیا پر ابھی تک دونوں طرف سے اس خبر کی تصدیق یا تردید نہیں ہوئی ہے۔

حال ہی میں موٹر سائیکل گرل، رانگ نمبر اور جوانی پھر نہیں آنی جیسی فلموں میں شاندار اداکاری کرنے والی اداکارہ سوہائے علی ابڑو نے خاموشی سے کرکٹر شہزار محمد سے شادی کرلی۔

سوہائے علی ابرو کی اس اچانک شادی پر سبھی حیران ہوئے کیونکہ اداکارہ اور ان کے دولہا شہزار محمد نے شادی کے دن تک اس متعلق کوئی پوسٹ شیئر نہیں کی تھی۔ اداکارہ کے جیون ساتھی شہزار محمد پاکستان کے سابق کرکٹر شعیب محمد کے بیٹے اور سابق مرحوم کپتان حنیف محمد کے پوتے ہیں۔ ہمایوں سعید ، سجل علی کے علاوہ دیگر ساتھی اداکاروں نے سوہائے علی ابرو کو شادی کی مبارک باددی اور زندگی کی اس نئے آغاز پرجوڑےکے لئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV کا پہلا گانا ’دل‘ ریلیز، افیوسک (Afusic)اور زوہا وسیم کی آوازوں کا خوبصورت امتزاج

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV نے اپنے سفر کا آغاز پہلے گانے ’دل‘ کی ریلیز سے کردیا،…

1 week ago

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ اور سٹی پاکستان نے سپلائر فنانسنگ اور سپلائی چین کی مضبوطی کے لیے شراکت داری کی

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ (FCEPL) نے اپنے سپلائرز کے لیے سٹی پاکستان کے Citi®…

2 weeks ago

آغا خان یونیورسٹی ہسپتال کوہارٹ اٹیککے علاج پر مسلسل تیسرا بین الاقوامی پلاٹینم ایوارڈ

آغا خان یونیورسٹی ہسپتال (AKUH) کو امریکن کالج آف کارڈیالوجی (ACC) کی جانب سے مسلسل…

4 weeks ago

ہوی مائلز کی پاکستان میں توسیع، ہری سن انرجی کو ٹائر-1 ڈسٹری بیوٹر مقرر کر دیا گیا

پاکستان کے تیزی سے ترقی کرتے ہوئے قابلِ تجدید توانائی کے شعبے میں اہم پیش…

1 month ago

کارانداز کی معاونت سے کسان گودام چھوٹے کاشتکاروں کو ڈیجیٹل مالیاتی سہولیات اور جدید ذخیرہ سازی کے حل فراہم کرے گا

 کارانداز پاکستان نے حاجی سنز گروپ کے کاروباری منصوبے کسان گودام کے ساتھ شراکت داری…

1 month ago