
آج کل سوشل میڈیا پر پاکستانی اداکارہ صبا قمر زمان کی شادی کے چرچے ہورہے ہیں۔ حال ہی میں انسٹاگرام پر صبا قمر زمان کی جانب سے اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے یہ کیپشن لکھا گیا کہ اگر یہ ہونا ہے تو یہ ہوجائے گا۔ تصویر شیئر کیے جانے کے بعد جہاں مداحوں کی جانب سے اداکارہ کے لیے پسندیدگی کا اظہار کیا گیا وہیں عظیم خان جو کہ بلاگر ہیں نے کمنٹ میں اداکارہ کو شادی کی پیش کش کردی جس پر انہوں نےجواباً “قبول ہے” کہہ دیا۔
اس پوسٹ کے بعد عظیم خان نے ایک اور پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ان کے ہاتھ کا بریسلیٹ گم ہوگیا ہے جو ان کے پاس 9 سال سے تھا جس پر اداکارہ صبا قمر زمان نے اپنی انسٹا اسٹوری پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ وہی بریسلیٹ پہنی ہوئی ہیں اداکارہ کی جانب سے کی گئی ان پوسٹ نے مداحوں کو تجسس میں مبتلا کردیا۔

بالآخر صبا قمر زمان نے اپنی شادی کی خبر پر چپ توڑی اور میڈیا کو اس خبر کی تصدیق کردی کے وہ واقعی شادی کر رہی ہیں۔ انہوں نے شریک حیات منتخب کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مجھے وہ شخص مل گیا ہے جس کے ساتھ میں خوش رہ سکتی ہوں، اگر سب کچھ بہتر چلتا رہا تو میں جلدی شادی کا اعلان کروں گی۔ صبا قمر زمان نے جیون ساتھی سے متعلق بتاتے ہوئے کہا کہ عظیم خان ہی وہ شخص ہے جس نے پوسٹ پر مجھے شادی کے لیے کہا تھا، عظیم کا تعلق کراچی سے ہے تاہم ابھی آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں رہائش پذیر ہے۔
دوسری جانب صبا قمر زمان کی ایک مداح نے انسٹاگرام پر ان کے ہونے والے شوہر عظیم خان کے بارے میں انکشافات کردیئے۔ تفصیلات کے مطابق ، اُجالا نامی خاتون نے نوجوان بلاگر عظیم خان پر یہ الزام عائد کیا کہ وہ خواتین کے ایک گروپ میں “اُجالا “کی حیثیت سے نجی معلومات لیک کرتے رہے ہیں اور وہ اس گروپ میں بہت سی ایسی پوسٹیں بھی شیئر کرچکے ہیں جو نجی نوعیت کی تھیں۔

اس کے علاوہ، اجالا نامی اس خاتون نے یہ انکشاف بھی کیا کہ صبا قمر زمان کے ہونیوالے شوہر عظیم خان کی وجہ سے اسے موت اور عصمت دری کی دھمکیاں بھی ملیں۔اداکارہ کو حقائق سے آگاہ کرنے کے ساتھ ساتھ اس خاتون نے اپنی ایک تصویر بھی شیئر کی جس میں وہ صبا قمر زمان کے ساتھ ہیں۔






تاہم اس حوالے سے بلاگر عظیم خان کی جانب سے فی الحال کوئی وضاحت سامنے نہیں آئی بلکہ صبا قمر زمان اور عظیم خان نے زندگی کے اس نئے آغاز پر اپنے مداحوں سے دعاوؤں کی درخواست کردی ہے۔


یاد رہے کہ ڈراموں میں بہترین اداکاری پیش کرنیوالی صبا قمر زمان اصل زندگی میں محبت میں ناکامی کا درد جھیل چکی ہیں۔ اپنی ناکام محبت کے بارے میں صبا قمر زمان نے بتایا کہ وہ جس سے محبت کرتی تھیں وہ کسی اور کو چاہتا ہے۔ اس حوالے سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر وائرل ایک ویڈیو میں انہوں نے اپنی محبت کے بارے میں بتایاکہ جھوٹ بولنا، بدتمیزی کرنا، مارنا اور بعد میں معافی مانگنا ان کی عادت میں شامل تھا۔ اس شخص نے ان کی زندگی کے آٹھ سال ضائع کردئیے اور کسی اور سے شادی کرلی۔
ہم امید کرتے ہیں کہ اس بار صبا قمر زمان نے اپنی زندگی کے لئے صحیح فیصلہ کیا ہو ، اور وہ اب زندگی کی وہ ساری خوشی حاصل کریں جس کی وہ مستحق ہیں!
0 Comments