شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ صبا قمر کو نامناسب لباس میں تصویر پوسٹ کرنا مہنگا پڑ گیا۔صبا قمر نے سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر اپنی نئی تصویر شیئر کی جس میں وہ جہاز کی سیٹ پر بیٹھی ہیں اور انہوں نے جینس اور کالی رنگ کی ٹی شرٹ پہنی ہوئی ہے۔
اپنی پوسٹ میں صبا قمر نے یہ نہیں بتایا کہ وہ کہاں کا سفر کررہی ہیں۔ جبکہ کومنٹ سیکشن میں مہوش حیات نے صبا قمر سے یہ بھی پوچھا کہ “تم کہاں جارہی ہو؟” جس پر انہوں نے جواب دیا کہ “پیار نگری”۔
اداکارہ کی یہ نئی تصویر دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین شدید برہم ہوگئے اور صبا قمر کے لباس کو نامناسب قرار دیتے ہوئے شدید تنقید کی۔کئی صارفین کا کہنا تھا کہ اداکارہ اس طرح کا لباس پہن کر فحاشی پھیلا رہی ہیں۔
اس سے قبل بھی صبا قمر صارفین کی تنقید کا نشانہ بن چکی ہیں کہ جب ‘کملی’ کے کراچی میں منعقد ہونیوالے پریمیئر میں فلم کے اختتام پر شوبز شخصیات سمیت وہاں موجود دیگر نے ان کی اداکاری کی تعریفیں کیں اور کھڑے ہوکر ان کے لیے تالیاں بجائیں تو وہ اداکاری کو سراہے جانے پر جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور اشکبار ہوگئیں۔ان کے رونے پر فلم ساز سرمد کھوسٹ کی جانب سے انہیں سہارا دینے اور گلے لگانے کی ویڈیو وائرل ہوئی جس پر شوبز شخصیات نے تو ان دونوں کی تعریفیں کیں، لیکن سوشل میڈیا صارفین نے ان کے عمل پر شدید تنقید کی۔
علاوہ ازیں ، اداکارہ صبا قمر نے حالیہ دنوں میں اپنے کیریئر اور شادی کے بارے میں گفتگو کی۔اس شو کے دوران جب میزبان نے صبا قمر سے فیوچر پلاننگ کے بارے میں سوال پوچھا تو انہوں نے کہا کہ اچھے کی امید کرنی چاہیے۔البتہ میں اپنی زندگی میں ایک شخص کو پا کر خوش ہوں ، وہ بیرون ملک رہتے ہیں اور الحمداللہ مسلمان ہیں۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ مجھے ایسے رشتوں سے ڈر لگتا تھا لیکن اب میں ’اُن‘ کی وجہ سے نہیں ڈرتی۔ ابھی شادی طے نہیں ہوئی لیکن ہم جلد ہی شادی کر لیں گے اور اپنے ہونے والے شوہر کے ساتھ حج کرنا میرا خواب ہے۔
دوسری جانب ایکٹنگ کیرئیر کے بارے میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ شادی کے بعد میں اداکاری جاری نہیں رکھوں گی کیونکہ میرے لیے بیک وقت کیریئر اور اپنی شادی شدہ زندگی دونوں کو سنبھالنا مشکل ہوگا۔انہوں نے کہا کہ میں اتنی ایماندار اور وفادار انسان ہوں کہ اگر مجھے اپنے شریکِ حیات کے لیے کیریئر کو الوداع کرنا پڑا تو میں کروں گی۔
خیال رہے کہ خوبرو اداکارہ صبا قمر کا شمار اُن چند اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنی صلاحیتوں کی بنیاد پر سرحد پار بھی بے پناہ شہرت حاصل کی۔صبا قمر کو اپنی پہلی ہی بھارتی فلم ’ہندی میڈیم‘ میں بہترین اداکاری کی بدولت فلم فیئر ایوارڈز میں بہترین ایکٹریس کے لیے نامزد کیا گیا اور وہ یہ اعزاز پانے والی پہلی پاکستانی اداکارہ بنیں۔اس فلم میں انہوں نے اپنی جاندار اداکاری سے ناصرف بھارتی مداحوں کو متاثر کیا بلکہ وہاں کی نامور اداکار بھی ان کی مداح ہوگئے
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…