
اداکارہ صبا قمر یوں تو کسی تعارف کی محتاج نہیں ہیں، زبردست اداکاری کے باعث، ان کا شمار آج پاکستان کی صف اول کی فنکاراؤں میں ہوتا ہے، آج ان کے لاکھوں فینز سے ہیں، جن میں کچھ یقیناً شادی کی بھی خواہش رکھتے ہونگے، لیکن اداکارہ کس طرح کے شخص سے شادی کی خواہشمند ہیں،انہوں نے بتا دیا یے۔
تفصیلات کے مطابق فلم “گھبرانا نہیں ہے”، کی کاسٹ نے بدھ کو جیو کے عید اسپیشل شو ہنسنا منہ ہے میں بطور مہمان شرکت کی، دوران گفتگو مہمانوں نے پروگرام میزبان تابش ہاشمی کے مزاحیہ سوالات زبردست جوابات دیئے، اس دوران صبا قمر سے فلمی کیرئیر کے ساتھ نجی زندگی متعلق سوال پر اداکارہ نے اپنی شادی کے منصوبے اور مستقل کے بارے میں بات چیت بھی کی۔

ایک موقع پر میزبان نے سوال پوچھا کہ وہ فلموں کے علاوہ اور کیا کرنا چاہئے گی، جس پر انہوں نے طنزیہ انداز میں جواب دیا کہ شادی۔ جس پر ہر طرف قہقہوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ بعدازاں اداکارہ نے مسکراہٹ کے ساتھ کہا کہ جب بھی انہیں کوئی اچھا آدمی ملے گا، تو وہ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔
پروگرام میزبان کے سوال پر اپنے مثالی جیون ساتھی کی خوبیوں کا ذکر کرتے ہوئے صبا قمر کا کہنا تھا کہ مذکورہ شخص کو ہمدرد ہونا چاہئیے، کوئی ایسا شخص جو میری عزت کرے اور مجھ سے محبت کرے اور مجموعی طور پر ایک اچھا انسان ہو۔

اس سلسلے میں اداکارہ صبا قمر نے مزید کہا کہ جب مداح ذاتی سوالات پوچھتے ہیں تو وہ کبھی ناراض نہیں ہوتیں کیونکہ ان کا ماننا ہے کہ انہیں یہ جاننے کا حق ہے کہ ان کی زندگی میں کیا ہو رہا ہے۔
واضح رہے اس سے قبل صبا قمر نے اپنے ایک انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ وہ محبت کرتی ہیں لیکن اپنی چیزوں کو نجی رکھنا چاہتی ہیں، کیونکہ ایک بار شادی کے اعلان کے بعد چیزیں منصوبہ بندی کے مطابق نہیں ہوئی تھیں۔
خیال رہے گزشتہ برس اداکارہ صبا قمر کی بلاگر عظیم خان کے ساتھ شادی کے چہ میگوئیاں سامنے آئیں تھیں، اداکارہ کی جانب سے انسٹاگرام پر ایک پیغام بھی شئیر کیا گیا تھا، جس میں لکھا تھا، جو ہونا ہے، وہ ہو کے رہے گا، بعدازاں عظیم خان نے جواب میں لکھا کہ اس سال شادی کرلیتے ہیں، جس پر اداکارہ نے قبول ہے لکھا تھا۔ چنانچہ ہر جگہ دونوں کی شادی کی خبریں عام تھی، تاہم عظیم خان کے خلاف ایک خاتون کی طرف سنگین الزامات عائد کئے گئے، ابتداء میں صبا قمر نے عظیم خان پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا، البتہ پھر اچانک دونوں کی شادی کی خبریں اچانک دم توڑ گئیں تھی۔
یاد رہے کہ ڈراموں میں بہترین اداکاری پیش کرنے والی صبا قمر زمان اصل زندگی میں محبت میں ناکامی کا درد جھیل چکی ہیں۔ اپنی ناکام محبت کے بارے میں صبا قمر زمان نے ایک بار انکشاف کیا تھا کہ وہ جس سے محبت کرتی تھیں وہ کسی اور کو چاہتا تھا۔ جھوٹ بولنا، بدتمیزی کرنا، مارنا اور بعد میں معافی مانگنا ان کی عادت میں شامل تھا۔ اس شخص نے ان کی زندگی کے آٹھ سال ضائع کردئیے اور آخر میں کسی اور سے شادی کرلی۔
0 Comments