ساس پر بہیمانہ تشدد کرنے والی بہو گرفتار، مقدمہ درج

کراچی میں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ایک خاتون کو اپنی ساس پر بہیمانہ کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا، یہ واقعہ بدھ کے روز سامنے آیا، جس میں دیکھا گیا کہ ایک خاتون اپنی ضعیف اور لاچار پر تشدد کررہی ہیں، اس منظر نے دیکھنے والوں کو ناصرف چونکا کے رکھ دیا بلکہ شرمندگی سے سب کے سروں کو بھی جھکا دیا۔

تفصیلات کے مطابق ایک ویڈیو گزشتہ روز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جس میں دیکھا گیا ایک سنگ دل اور بےرحم عورت ایک ضعیف خاتون کو انتہائی بے رحمی سے تشدد بنارہی ہے، یہ ویڈیو محض ایک منٹ کی ہے، جس میں جلاد نما خاتون اپنے ہاتھوں اپنی ساس کو زور زور سے پیٹتے دیکھا جاسکتا ہے۔

Image Source: Halaat Update

اس حوالے سے اطلاعات ہیں کہ یہ مذکورہ ویڈیو گھر میں کام کرنے والی ملازمہ کی جانب سے بنائی گئی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے، کہ مذکورہ خاتون بزرگ خاتون کے ساتھ وحشیانہ انداز میں تشدد کررہی ہیں۔ جبکہ یہ سب معاملہ ہو رہا تھا تو اس وقت بزرگ خاتون کے بیٹا اور مذکورہ خاتون کے شوہر گھر پر موجود نہیں تھے، بتایا جا رہا ہے کہ یہ کچھ پہلی بار نہیں ہوا ہے بلکہ اس سے قبل بھی ہوچکا ہے، لہذا اس بار گھر کی ملازمہ نے واقعے کی ویڈیو بنائی۔

دوران تفتیش ملازمہ کی جانب سے مزید انکشاف گیا ہے کہ مذکورہ خاتون نے اپنی والدہ کے حکم پر خاتون نے اپنے شوہر کو بھی ڈنڈے سے مار کر قتل کرنے کی کوشش کی۔

اس سلسلے میں ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون کے شوہر نے اس کی غیر موجودگی میں اپنی ماں کو پیٹنے کے الزام میں اپنی بیوی کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا ہے، اس حوالے سے شوہر کا کہنا تھا کہ وہ جب بھی کام سے گھر واپس آتے تو اسے ہر بار اپنی والدہ کے جسم پر نئے زخم اور نشانات نظر آتے تھے۔

دوسری جانب بوٹ بیسن پولیس اسٹیشن میں بیٹے کی مدعیت میں بیوی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ خاتون کو حراست میں لینے کے بعد جیل کی سلاخوں کے پیچھے بھیج دیا گیا ہے، جہاں ان سے معاملے کے حوالے سے مزید تفتیش بھی کی جارہی ہے۔

واضح رہے یہ ویڈیو سب پہلے ایک شخص کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک کے ایک مشہور گروپ حالات ایپ ڈیٹ پر شئیر کیا گیا تھا، جس کے بعد یہ ویڈیو پھر وائرل ہوئی تھی، جبکہ مزید اور دیگر تفصیلات کے حوالے سے کوئی زیادہ معلومات سامنے نہیں آسکی ہے۔

یقیناً یہ واقعہ بحیثیت انسان اور مسلمان ہمارے لئے افسوس کی بات ہے، اس سے قبل یعنی کچھ مہینے پہلے سوشل میڈیا پر زوبیا میر کی جانب سے اپنے بھائی ارسلان میر کی ایک ویڈیو شئیر کی گئی تھی، جس میں دیکھا گیا تھا کہ وہ اپنی والدہ کو انتہائی وحشیانہ انداز میں تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں جبکہ ارسلان کی اہلیہ اس دوران اپنے شوہر کو روکنے کے بجائے شوہر کو مزید تشدد کرنے پر اکسا رہی تھیں۔ بعدازاں وہ ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جس پر قانون نافذ کرنے والے ادارے فوری طور پر حرکت میں آئے تھے اور ملزم ارسلان کو گرفتار کرلیا تھا۔ تاہم والدہ کی جانب سے بیٹے کو معاف کردیا گیا تھا اور جس پر دونوں کی جانب سے اکھٹے ویڈیو بھی جاری کی گئی تھی۔

خیال رہے ہمارے سماج اور مذہب اس عمل کو ناصرف شرمناک قرار دیا گیا ہے بلکہ اسے سخت ترین گناہ بھی قرار دیا ہے تاہم افسوس کے ساتھ اس سب کے باوجود ہمارے ایسے واقعات سامنے آتے ہیں؟ بحیثیت قوم ہمیں سوچنا پڑھے گا شاید ہم دنیا میں کسی کے ساتھ غلط کرکے بچ جائیں لیکن اللہ تعالیٰ آخرت کو آخرت میں کیا شکل دیکھائیں گے، جو سب چیزیں جانتا ہے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

آغا خان یونیورسٹی ہسپتال کوہارٹ اٹیککے علاج پر مسلسل تیسرا بین الاقوامی پلاٹینم ایوارڈ

آغا خان یونیورسٹی ہسپتال (AKUH) کو امریکن کالج آف کارڈیالوجی (ACC) کی جانب سے مسلسل…

1 week ago

ہوی مائلز کی پاکستان میں توسیع، ہری سن انرجی کو ٹائر-1 ڈسٹری بیوٹر مقرر کر دیا گیا

پاکستان کے تیزی سے ترقی کرتے ہوئے قابلِ تجدید توانائی کے شعبے میں اہم پیش…

2 weeks ago

کارانداز کی معاونت سے کسان گودام چھوٹے کاشتکاروں کو ڈیجیٹل مالیاتی سہولیات اور جدید ذخیرہ سازی کے حل فراہم کرے گا

 کارانداز پاکستان نے حاجی سنز گروپ کے کاروباری منصوبے کسان گودام کے ساتھ شراکت داری…

3 weeks ago

اے کے یو-آئی ای ڈی اور حکومتِ سندھ کے درمیان جامع تعلیم کے فروغ کے لیے تاریخی شراکت داری قائم

پانچ سالہ اس اسٹریٹجک تعاون کے تحت خصوصی تعلیمی ضروریات (SEN) یونٹ قائم کیا جائے…

4 weeks ago

جی ایس ایم اے کا ڈیجیٹل پاکستان 2030 وزارتی راؤنڈ ٹیبل، قومی ڈیجیٹل ایجنڈے پر اتفاقِ رائے

پاکستان کی وفاقی اور صوبائی حکومتوں، گلگت بلتستان، صنعت، ریگولیٹری اداروں اور ترقیاتی شراکت داروں…

4 weeks ago