پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف سینئر اداکارہ روبینہ اشرف نے اپنے خوبصورت بالوں کا راز بتادیاہے۔
اداکارہ نے حال ہی میں عید الاضحیٰ کے موقع پر نجی ٹی وی کی خصوصی ٹرانسمیشن میں بطور مہمان شرکت کی۔
اداکارہ روبینہ کا کہنا ہے کہ یہ میرا آزمایا ہوا ٹوٹکا ہے جس کے بہترین نتائج میں نے خود محسوس کیے ہیں۔
روبینہ اشرف نے بتایا کہ کوویڈ کی وجہ سے انکے بال بہت خراب ہوگئے تھے۔
اس دوران روبینہ اشرف کا بتانا تھا کہ میں پیاز کا پانی بالوں پر نہیں لگا سکتی، مجھے پیاز اور اس کی بو سے ہی الرجی ہے۔
:مذید پڑھیے
کم عمری میں بال سفید کیوں ہوجاتے ہیں؟
اداکارہ نے بتایا کہ‘ کسی نے مجھے بالوں کی اچھی گروتھ کے لیے چاول کے پانی کے بارے میں بتایا
اداکارہ کا کہنا تھا میں چاولوں سے بننے والے پانی کا استعمال کرتی ہوں، مجھے کسی نے طریقہ کچھ اور بتایا تھا مگر میں آسان طریقے سے چاولوں کا پانی بنا کر بالوں پر لگاتی ہوں
روبینہ اشرف نے بتایا کہ میں ایک کپ میں 1 انچ کے قریب چاولوں کو 24 گھنٹوں کے لیے پانی میں بھگو دیتی ہوں، پانی چالوں سے ایک انچ اوپر ہی ہونا چاہیے، 24 گھنٹوں بعد جب پانی سفید ہو جائے تو ا سے لگا لیتی ہوں۔
انہوں نے چاول کے پانی کو استعمال کرنے کے طریقے کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ میں اس پانی کو ڈراپرز کی مدد سے لگاتی ہو اور نہانے سے ایک گھنٹے پہلے بالوں میں لگاتی ہوں پھربال دھو لیتی ہوں۔۔
اداکارہ نے دعویٰ کیا کہ اس نسخے نے ان کے بالوں کو اچھی طرح بڑھانے اور مضبوط کرنے میں مدد کی جو کہ وبائی مرض کورونا وائرس کے بعد کافی حد تک خراب ہوگئے تھے۔
پائیدار صنعتی نظام کے قیام کی جانب ایک اہم پیش رفت کے طور پر، فریزلینڈ…
عائشہ سلمان، گیٹس فاؤنڈیشن، پروگرام آفیسر؛ ڈاکٹر زہرا ہڈبھائے، آغا خان یونیورسٹی، ایسوسی ایٹ پروفیسر؛…
لاہور (نمائندہ خصوصی) Coke Studio Nu.WAV نے اپنے موسیقی کے سفر کو جاری رکھتے ہوئے…
: آغا خان یونیورسٹی (AKU) کے سینٹر فار انوویشن اِن میڈیکل ایجوکیشن (CIME)، کراچی نے…
کوک اسٹوڈیو Nu.WAV نے اپنے سفر کا آغاز پہلے گانے ’دل‘ کی ریلیز سے کردیا،…
فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ (FCEPL) نے اپنے سپلائرز کے لیے سٹی پاکستان کے Citi®…