روبینہ اشرف بال لمبے اور مضبوط کرنے کے لئے کیا استعمال کرتی ہیں


0

 پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف سینئر اداکارہ روبینہ اشرف نے اپنے خوبصورت بالوں کا راز بتادیاہے۔

Rubina Ashraf Hair Remedy

اداکارہ نے حال ہی میں عید الاضحیٰ کے موقع پر نجی ٹی وی کی خصوصی ٹرانسمیشن میں بطور مہمان شرکت کی۔

اداکارہ روبینہ کا کہنا ہے کہ یہ میرا آزمایا ہوا ٹوٹکا ہے جس کے بہترین نتائج میں نے خود محسوس کیے ہیں۔

روبینہ اشرف نے  بتایا کہ کوویڈ کی وجہ سے انکے بال بہت خراب ہوگئے تھے۔

اس دوران روبینہ اشرف کا بتانا تھا کہ میں پیاز کا پانی بالوں پر نہیں لگا سکتی، مجھے پیاز اور اس کی بو سے ہی الرجی ہے۔

:مذید پڑھیے

کم عمری میں بال سفید کیوں ہوجاتے ہیں؟

Rubina Ashraf Hair Remedy

اداکارہ نے بتایا کہ‘ کسی نے مجھے بالوں کی اچھی گروتھ کے لیے چاول کے پانی کے بارے میں بتایا

اداکارہ کا کہنا تھا میں چاولوں سے بننے والے پانی کا استعمال کرتی ہوں، مجھے کسی نے طریقہ کچھ اور بتایا تھا مگر میں آسان طریقے سے چاولوں کا پانی بنا کر بالوں پر لگاتی ہوں

روبینہ اشرف نے بتایا کہ میں ایک کپ میں 1 انچ کے قریب چاولوں کو 24 گھنٹوں کے لیے پانی میں بھگو دیتی ہوں، پانی چالوں سے ایک انچ اوپر ہی ہونا چاہیے، 24 گھنٹوں بعد جب پانی سفید ہو جائے تو ا سے  لگا لیتی ہوں۔

انہوں نے چاول کے پانی کو استعمال کرنے کے طریقے کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ میں اس پانی کو ڈراپرز کی مدد سے لگاتی ہو اور نہانے سے  ایک گھنٹے پہلے  بالوں میں لگاتی ہوں پھربال دھو لیتی ہوں۔۔

اداکارہ نے دعویٰ کیا کہ  اس نسخے نے ان کے بالوں کو اچھی طرح بڑھانے اور مضبوط کرنے میں مدد کی جو کہ وبائی مرض کورونا وائرس کے بعد کافی حد تک خراب ہوگئے تھے۔


Like it? Share with your friends!

0
Annie Shirazi

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *