یوں تو آئے روز دنیا بھر سے حیرت انگیز صلاحیتوں کے حامل بچوں کی خبریں آتی رہتی ہیں اور پاکستان میں بھی نہایت با صلاحیت بچوں کے حوالے سے میڈیا پر ان کی حیرت انگیز صلاحیتوں کا چرچا سننے کو ملتا رہتا ہے۔ مگر پاکستان کے صوبے خیبرپختونخوا کے 7 سالہ سپر کڈ محمد حسنین نے چھوٹی سی عمر میں ریڈیو پر آرجے بن کر ہر طرف دھوم مچادی ہے۔
کم سنی میں ان کی صلاحیتوں اور خوبیوں نے سب کو حیران کردیا ہے اور سوشل میڈیا پر بھی ان کے خوب چرچے ہورہے ہیں۔
پشاور کا یہ کم عمر ریڈیو جوکی خداداد صلاحیتوں کا مالک ہے۔ ان کی قابلیت اور ذہانت اتنی زیادہ ہے کہ جب وہ بولتے ہیں تو سامعین کو چپ لگ جاتی ہے اور سننے والے سنتے ہی رہ جاتے ہیں ، ان کی باتیں اس قدر دلچسپ اور معلوماتی ہوتی ہیں کے لگتا ہے کہ مائیک کے پیچھے کوئی کم سن بچہ نہیں بلکہ دانشور بیٹھا ہوا ہو۔ انہی صلاحیتوں کی وجہ سے محمد حسنین کا شمار پاکستان کے کم عمر ترین آرجے اور وی لاگر میں کیا جاتا ہے۔
محمد حسنین کی والدہ کے مطابق ان کو بچپن سے زیادہ بولنے کی عادت ہے اور اپنی زبان کو معاشرے کی اصلاح کا ذریعہ بنانے کی خواہش ہی انہیں اس شعبہ میں لے آئی ہے۔ انہوں نے ریڈیو پر اپنا پہلا شو چار سال کی عمر میں کیا تھا اور اس کے بعد پشاور کے مختلف سرکاری اور غیر سرکاری ریڈیو چینلز پر شوز کئے۔ جبکہ آج کل وہ ایک مقامی ریڈیو چینل تہذیب میں ہفتہ وار پروگرام کی میزبانی کرتے ہیں جس میں وہ مختلف موضوعات پر بحث کرتے ہیں۔وہ کہتے ہیں کہ میں جو کچھ بھی کرتا ہوں یہ خدا کی طرف سے ہے اور اس کے لیے میں نے کسی سی ٹریننگ نہیں لی ہے۔ میری امی مجھے بہت سپورٹ کرتی ہیں لیکن اتنا کہ وہ مجھے موضوع بتاتی ہیں اور کہتی ہیں کہ اسی پر آپ نے بولنا ہے اور پھر میں تیاری کر کے اسی موضوع پر بحث کرتا ہوں۔
ننھے آر جے کا یہ ماننا ہے کہ اگر محنت اور ٹیلنٹ ہوں تو قسمت خود بہ خود اچھی ہوجاتی ہے۔
پڑھائی کے بارے میں ان کا کہنا ہے کہ وہ تیسری جماعت کے طالبعلم ہیں اور ہمیشہ سے اپنی کلاس میں اچھے نمبر لیتے رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ریڈیو پروگرام اور وی لاگنگ کی وجہ سے ان کی پڑھائی کبھی بھی متاثر نہیں ہوئی۔ محمد حسنین کی پسندیدہ شخصیت نبی اکرم صلؔی اللہ علیہ وآلٖہ وسلؔم ہیں۔
مزید پڑھیں: ملکہ برطانیہ نے کیا پاکستانیوں کی خدمات کا اعتراف، پاکستانیوں کے سر فخر سے بلند
ننھے دانشور مستقبل میں کچھ کر دیکھانے کا عزم رکھتے ہیں اور صحافی بننا چاہتے ہیں۔ ان کی خواہش ہے کہ وہ ریڈیو یا ٹی وی پر پروگراموں کی میزبانی کریں۔
پاکستان کی تین سالہ عنایہ بلال نے جاپان میں ہونے والے کراٹے کے ایک مقابلے میں اپنے حریف کو شکست دیکر پہلی کم عمر ایتھلیٹ بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔کمسن عنایہ بلال نے جاپان میں منعقدہ ایک مقابلے میں اپنے مدمقابل حریف کو ہارا کر کراٹے میں وائٹ بیلٹ حاصل کی۔ اس کم عمر ایتھلیٹ نے کراٹے کا آغاز دو سال کی عمر میں کیا تھا۔
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…