گلوکارہ ریحانہ پر تنقید، علی گل پیر اور کنگنا رناوٹ آمنے سامنے آگئے

بھارت میں زرعی اصلاحات کے معاملے پر کسانوں کا احتجاج چند ماہ سے جاری ہے, جس پر ہزاروں کسانوں نے بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے مختلف علاقوں میں دھرنے دے رکھے ہیں۔ زرعی اصلاحات کے بارے بھارتی حکومت کے اقدامات اور رائے اپنی جگہ لیکن اب بھارتی کسانوں کے اس احتجاج پر عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ ریحانہ بھی کسانوں کےحق میں بول پڑیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کسانوں پر تشدد سے متعلق مضمون کو ٹویٹ کرتے ہوئے امریکی گلوکارہ نے لکھا کہ “ہم اس بارے میں بات کیوں نہیں کرتے”۔اس حوالے سے امریکی گلوکارہ نے ٹوئٹر پر بھارت میں جاری احتجاجی مظاہروں پر عالمی خبر رساں ادارہ سی این این کا ایک مضمون بھی اپنے فالوورز کے ساتھ شیئر کیا اور اس کے ساتھ ہی انہوں نے کسانوں کے احتجاج کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا ہے۔

اس ٹوئٹ کے بعد گویا کل پورے بھارت میں ایک ہلچل سی پیدا ہوگئی ہے، عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ ریحانہ بھارت میں ٹرینڈ بن گئیں ہو، اس موقع پر بھارتی عوام نے اخلاقیات سے گر کر گلوکارہ ریحانہ کو تنقید نشانہ بنایا، یہی نہیں اس بھارتی جگ ہنسائی پر جہاں پورے میں بےچینی پیدا ہوئی وہیں مشہور بولی ووڈ اداکارہ کگنا رناوٹ بھی اس معاملے میں کود پڑیں اور انتہائی نازیبا الفاظ استعمال کرتے ہوئے گلوکارہ ریحانہ کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ جس پر پاکستانی گلوکار اور کامیڈین علی گل پیر نے ناصرف کنگنا رناوٹ کو آئینہ دیکھایا۔

معاملہ کچھ یوں ہے کہ عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ ریحانہ کی ٹوئٹ پر بھارتی اداکارہ کنگنا رناوٹ نے جہاں مظلوم کسانوں کی حمایت پر گلوکارہ پر زہر اگلتی نظر آئیں وہیں انہوں نے گزشتہ روز ایک ٹوئٹ کی، جس میں انہوں نے کینیڈا کی دوسری بڑی سیاسی جماعت این ڈی پی کے بھارتی نژاد رہنما جگمیت سنگھ کی ایک مختصر ویڈیو شئیر کی، جس میں انہوں نے جگمیت سنگھ کو دہشت گرد قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ دہشت گرد پورن گلوکارہ (فحش گلوکارہ) ریحانہ کا دوست ہے اور اس پر دہشت گردوں کی۔سرگرمیوں کی مالی معاونت کرنے کا الزام ہے، اس کے ذہن میں خالصتان ہے۔ یہ فحش گلوکارہ اسے فالو کرتی ہے، جو اس کے لئے ایک بہت بڑی کامیابی ہے۔

اس ٹوئٹ کے جواب میں پاکستانی گلوکار اور کامیڈین علی گل پیر نے بھارتی گلوکارہ سے سوال کیا کہ کیا فحش گلوکارہ؟ کیا یہ گلوکارہ صرف فحش فلموں کے لئے موسیقی بناتی ہے؟ وہ عام فلموں میں گانے سے انکار کردیں گی؟ مہربانی کرکے اپنی بات کی مزید وضاحت کریں، میں تجسس ہوں۔

جس پر جواب دیتے ہوئے بھارتی اداکارہ کنگنا رناوٹ نے جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ایک ایسی گلوکارہ جو اپنے جسم کی نمائش کئے بغیر اپنا میوزک نہیں بیچ سکتی ہے، وہ کلاسک اور حقیقی گلوکاروں کی طرح نہیں جن کے جسم کی کوئی اہمیت نہیں ہے لہذا ایک گلوکار زیادہ تر اپنے جسم کے حصوں کی نمائش پر انحصار کرتا ہے اور یہ چیزیں اسے مزید گندہ بنادیتی ہیں۔

اس ٹوئٹ پر طنزیہ انداز میں جواب دیتے ہوئے گلوکار علی گل پیر نے لکھا، اچھا میں سمجھ گیا، بالکل ان لوگوں کی طرح جن میں کوئی ٹیلنٹ نہیں ہوتا، جنہوں نے زیادہ کام نہیں کیا، جو محض خبروں میں رہنے کے لئے تنازعات میں گھیرے رہتے ہیں اور دوسروں کو نیچا دکھاتے ہیں۔ علی گل پیر نے کنگنا رناوٹ کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اتنی اچھی وضاحت کی۔ ساتھ ہی گلوکار علی گل پیر نے ھیش ٹیگ کا استعمال کرتے ہوئے لکھا کہ غیریب کسان مررہے ہیں، جاؤ کنگنا۔

واضح رہے اس قبل بھارتی اداکارہ کنگنا رناوٹ نے مظلوم کسان مظاہرین کو دہشگرد قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ ان لوگوں نے سارے ملک کو پریشان کردیا ہے، یہ لوگ جو خود کسان کہتے ہیں وہ دہشتگرد ہیں، انہوں مطالبہ کیا تھا کہ جو اس کسان تحریک کو سپورٹ کررہے ہیں، انہیں بھی جیلوں میں ڈالا جائے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

بلال عباس اورر در فشاں نے سب سے چھپ کر نکاح کرلیا ، یوٹیوبر کا دعوی

 یوٹیوبر ماریہ علی نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈرامہ سیریل ‘عشق مُرشد’ کی جوڑی بلال…

2 days ago

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی گئی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی گئی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات…

4 days ago

نظر بد کا شکار ، یمی زیدی کو بڑے حادثہ سے کس نے بچایا ؟ ویڈیو وائرل

ڈراما سیریل ’جینٹل مین’ کی شوٹنگ کے دوران اداکارہ یمنیٰ زیدی حادثے کا شکار ہوگئیں۔…

6 days ago

ہم اسٹائل ایوارڈ 2024

مئی ہفتے کی شب ‘کشمیر ہم اسٹائل ایوارڈز 2024′ کی شاندار تقریب کا انعقاد کیا…

1 week ago

نیٹ فلکس سیریز”ہیرا منڈی” اور لاہور کی اصلی ہیرا منڈی میں کیا فرق ہے ؟

بالی وڈ کے مشہور ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کی ویب سیریز ’ہیرا منڈی- دی ڈائمنڈ…

1 week ago

شوبز انڈسٹری میں جنسی استحصال عام ہے، بی گل

پاکستانی ڈراموں و فلموں کی مشہور و معروف لکھاری بی گل نے انکشاف کیا ہے…

2 weeks ago