روالپنڈی کے علاقے کہوٹہ میں جنسی زیادتی کا ایک ہولناک واقعہ پیش آیا، جہاں 5 مشتبہ افراد نے زبردستی گھر میں گھس کر شادی شدہ خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، ملزمان دل دہلا دینے والے واقعے کی نازیبا ویڈیو بھی بناتے رہے، بعدازاں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے شہر روالپنڈی کے علاقے کہوٹہ میں انسانیت سوز واقعہ رونما ہوا، جس میں ایک شادی شدہ خاتون کو 5 ملزمان نے گھس میں گھس کر ناصرف اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا بلکہ ملزمان بلیک میلنگ کی غزض سے واقعہ کی نازیبا ویڈیو بھی بناتے رہے، تاہم خاتون کے بلیک میل نہ ہونے پر ملزمان نے ویڈیو کو کردیا۔ جس پر خاتون نے اپنے ساتھ ہونے والے ظلم کے خلاف 5 افراد پر مقدمہ درج کرایا۔ جس پر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم کامل شاہ کو گرفتار کرلیا جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
تھانہ کہوٹہ میں 7 جولائی 2021 کو واقعے کے خلاف درج ایف آئی آر میں خاتون نے موقف اپنایا ہے کہ 26 مئی 2021 کو وہ اپنے 9 سالہ بیٹے کے ساتھ گھر میں موجود تھیں کہ دوپہر 3 بجے مرکزی ملزم کامل شاہ، منیر عرف کالا شاہ اور دیگر تین نامعلوم ملزمان اسلحے کے ساتھ گھر کے دروازے کو توڑ کر میرے رہائشی کمرے میں داخل ہوگئے، اس دوران ایک ملزم نے میرے بیٹے کو آٹھا لیا جبکہ ایک نے مجھے گریبان سے پکڑ کر گرا دیا اور میرے کپڑے پھاڑ دیئے اور میرے ساتھ زبردستی کرنے کی کوشش کی۔
متاثرہ خاتون کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے درعمل کے طور پر شور شرابا اور چیخ و پکار شروع کردی، جو پر ملزم کالا شاہ نے دھمکی دی کہ اگر تم ہماری بات نہیں مانو گی، تو تمھاری آنکھوں کے سامنے تمھارے بیٹے کو قتل کردیں گے، چنانچہ ڈر وخوف اور بیٹے کی جان بچانے کی خاطر ان کی بات ماننے کو تیار ہوگئی۔ جس کے بعد درندہ صفت ملزمان نے اسے باری باری جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اور اس کی ویڈیو ریکارڈ کرلی۔
ایف آئی آر میں خاتون کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ ملزمان جاتے وقت گھر سے سات لاکھ روپے نقدی، ایک طلائی زیور، ایک عدد چین اور ایک عدد انگوٹی بھی لوٹ کر لے گئے۔ یہی نہیں ویڈیو کو بنیاد بنا کر ملزم کامل شاہ اور منیر کی جانب سے خاتون کو بلیک میل کیا جاتا رہا کہ اگر میں نے ان کی بات نہ مانی تو مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کردیں گے، چنانچہ ملزمان کی جانب سے کچھ وقت بعد خاتون سے مزید رقم کا مطالبہ کیا گیا، جس پر خاتون نے ان کی بات نہ مانی اور بلیک میل ہونے سے انکار دیا۔ تاہم ملزمان نے ردعمل کے طور پر مذکورہ ویڈیو کو شوشل میڈیا پر وائرل کر دیا۔ جس پر ان کے شوہر نے انہیں طلاق دے دی۔
واضح رہے متاثرہ خاتون نے سی پی او روالپنڈی کی کھلی کچہری میں پیش ہوکر ملزمان کے خلاف قانونی کاروائی و تحفظ فراہم کرنے کی درخواست کی تھی۔ جس پر فوری طور پر قانونی کارروائی کے احکامات جاری کئے گئے۔ پولیس نے مرکزی ملزم کامل شاہ کو حراست میں لے لیا جبکہ دیگر کی تلاش کے لئے چھاپے مارے جارہے پیں۔
خیال رہے کچھ عرصہ قبل چنیوٹ میں بھی ایک ریپ کیس رپورٹ ہوا تھا، جہاں گورنمنٹ کالج (جی سی) کی ایک طالبہ کو چار افراد نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا، متاثرہ طالبہ کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ وہ اور اس کا ایک کلاس فیلو ایک ساتھ ٹیوشن لیا کرتے تھے، جہاں اس نے اسے دعوت دی کہ اس کے گھر یعنی چنیوٹ میں میلاد کی تقریب ہے، جسے متاثرہ لڑکی نے قبول کی اور وہاں گئی تو ایسا کچھ بھی ہوا نہیں، بلکہ اسے چار افراد نے ناصرف اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا بلکہ اس پورے واقعے کی ریکارڈنگ بھی کی گئی ہے۔
پچھلے کچھ عرصے میں ملک خواتین اور بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے کیسز میں اضافہ دیکھا گیا ہے، اس سے قبل روالپنڈی پولیس کی جانب سے سہیل ایاز نامی شخص کو کم سن بچوں اور نابالغ بچوں کے ساتھ زیادتی کرکے ویڈیوز ڈارک ویب سائٹس (فحاش ویب سائٹس) کو بیچنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا، بعدازاں الزام ثابت ہونے پر عدالت نے ملزم سہیل ایاز کو تین بار سزائے موت اور 5 لاکھ جرمانے کی سزا سنائی تھی
Story Courtesy: Express News
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…