مقبوضہ کشمیر میں رنبیر کپور کے ہم شکل ماڈل انتقال کرگئے

بھارتی زیر کنٹرول مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والے ماڈل اور بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور کے ہم شکل تصور کئے جانے والے جنید شاہ سری نگر میں انتقال کرگئے۔

تفصیلات کے مطابق کشمیر سے تعلق رکھنے والے ماڈل جنید شاہ کی آج سے کچھ عرصہ قبل سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہوئی تھی، جس نے ان کو رات ہی رات مقبولیت کی سیٹھی پر چڑھا دیا تھا۔ وہ تصویر جب سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو لوگوں نے جنید شاہ کو مشہور بالی ووڈ فلم اسٹار رنبیر کپور سے مماثلت دی اور وہ بولی ووڈ اداکار رنبیر کپور کے ہم شکل کے طور پر مشہور ہوگئے تھے۔

تاہم سوشل میڈیا سے شہرت حاصل کرنے والے نوجوان ماڈل جنید شاہ کو گزشتہ رات 10:30 کے قریب دل میں تکلیف محسوس ہوئی، جس پر گھر والوں نے ان کو اسپتال منتقل کیا جہاں دوران علاج حرکت قلب بند ہوجانے کے باعث 28 سال کہ عمر میں جنید شاہ سری نگر میں انتقال کرگئے ہیں۔

معروف کشمیری صحافی یوسف جمیل نے اپنے ٹوئیٹر پیغام سے خبر کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا کہ ” ہمارے پرانے پڑوسی نثار احمد شاہ کے بیٹے جنید حرکت قلب بند ہوجانے کے باعث گزشتہ رات انتقال کرگئے۔ لوگوں کے خیال ہے کہ وہ مشہور بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور سے مماثلت رکھتے ہیں۔ لیکن میرا خیال ہے کہ وہ ایک بڑی امید، ہمت اور حوصلے کا باعث تھا اپنے بیمار والد ،والدہ اور پورے کشمیر کے لوگوں کے. مغفرت

مرحوم جنید شاہ کے والد کافی وقت سے علیل ہیں وہ گردوں کے امراض مبتلا ہونے کی وجہ سے طویل عرصے سے ڈائلیسیز پر ہیں۔ کورونا وائرس کے باعث وہ اپنی فیملی کے ساتھ ممبئی میں پھنس کے رہے گئے تھے تاہم ایک ماہ قبل ان کی فیملی دوبارہ سرنگر کے علاقے الٰہی باغ اپنے گھر واپس آئے تھے۔

جنید شاہ اپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد ماڈلنگ کے شعبے اپنانے کے خواہش مند تھے۔ اگرچہ ان کی سوشل میڈیا پر رنبیر کپور سے مماثلت والی تصویروں پر لوگوں نے جہاں لوگوں نے ان کو رنبیر کپور سے ملاتے تھے وہیں وہ عموماً کپڑے اس طرز اور انداز کے پہنتے تھے جیسے رنبیر کپور پہنا کرتے تھے، جس کے بعد رنبیر کپور اور جنید شاہ میں فرق کرنا واقعی مشکل ہوجایا کرتا تھا۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

محکمہ صحت سندھ، لمز اور آغا خان یونیورسٹی کا بنیادی صحت کے نظام تک ماں اور بچوں کی صحت کے لیے قومی مصنوعی ذہانت مرکز لانے کے تاریخی معاہدے پر دستخط

عائشہ سلمان، گیٹس فاؤنڈیشن، پروگرام آفیسر؛ ڈاکٹر زہرا ہڈبھائے، آغا خان یونیورسٹی، ایسوسی ایٹ پروفیسر؛…

2 weeks ago

Coke Studio Nu.WAVکا نیا گانا ’رنگین‘ ریلیز

لاہور (نمائندہ خصوصی) Coke Studio Nu.WAV نے اپنے موسیقی کے سفر کو جاری رکھتے ہوئے…

3 weeks ago

2026 SIMPACT میں طبی تعلیم کے لیے سیمولیشن میں مصنوعی ذہانت کو مرکزی حیثیت حاصل

: آغا خان یونیورسٹی (AKU) کے سینٹر فار انوویشن اِن میڈیکل ایجوکیشن (CIME)، کراچی نے…

3 weeks ago

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV کا پہلا گانا ’دل‘ ریلیز، افیوسک (Afusic)اور زوہا وسیم کی آوازوں کا خوبصورت امتزاج

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV نے اپنے سفر کا آغاز پہلے گانے ’دل‘ کی ریلیز سے کردیا،…

1 month ago

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ اور سٹی پاکستان نے سپلائر فنانسنگ اور سپلائی چین کی مضبوطی کے لیے شراکت داری کی

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ (FCEPL) نے اپنے سپلائرز کے لیے سٹی پاکستان کے Citi®…

1 month ago