Categories: کتابیںنیوز

مانگنے کا مزہ آج کی رات ۔۔۔ لیلتہ القدر

یوں تو اللہ تعالیٰ کے پیدا کردہ تمام دن اور تمام مہنوں میں اللہ تعالیٰ نے کچھ نا کچھ حکمت پوشیدہ رکھی ہے۔ اللہ تعالیٰ ہر رات اور ہر وقت ہمیں رزق دینے اور معافی دینے پر قادر ہیں۔ الپتہ رمضان المبارک کی مسلم کلینڈر میں خصوصی اہمیت ہے۔ اس مہینے کو اللہ تعالیٰ کے محبوب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی امت کا مہنہ قرار دیا جاتا ہے۔ اللہ تعالیٰ اس ماہ مسلمانوں کے لئے اپنی نعمتوں اور رحمتوں کے تمام در کھول دیتا ہے۔ مسلمان پورے مہینے روزہ رکھتے ہیں اور باقی کے ایام کے مقابلے میں زیادہ عبادات بھی کرتے ہیں۔

اس پورے مہینے کے مقابلے آخر کے 10 دن یعنی آخری عشرہ انتہائی اہمیت رکھتا ہے۔ اگر آسان الفاظ میں کہا جائے کہ رمضان ایک بہترین مہینہ ہے تو آخری عشرہ اس کا دل ہے ۔ کیونکہ اس آخری عشرے میں سے 5 راتیں ایسی ہیں جو نہایت اہمیت رکھتی ہیں۔ 21 رمضان، 23 رمضان، 25 رمضان، 27 رمضان اور 29 رمضان۔ ان دنوں کی راتوں میں ایک ایسی رات پوشیدہ کررکھی ہے جس کی اہمیت اور آ فضیلت اپنی ہے کہ اس میں کی گئی عبادات ہزاروں سالوں کی گئی عبادات سے افضل ہے۔ اس رات کو تمام راتوں کا سردار کہا جاتا ہے۔

اس رات کو لیلتہ القدر کہا جاتا ہے۔ جس میں قدر کے معنی تقدیر کے ہیں۔ اللہ تعالیٰ تمام انسانوں کی زندگی، موت، روزی، بخشش سب کا تعین اس ہی رات ہوتا ہے۔ دوسری جانب یہ رات رحمتوں کے نزول ، گناہوں کے بخشش طلب کرنے کی بھی رات ۔ قرآن پاک کی دو سورہ جن میں سورہ القدر اور سورہ الدخان میں اس رات کا ذکر بھی موجود ہے۔ جبکہ ہمارے پیارے آقا حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر اس ہی رات قرآن بھی نازل کیا گیا ہے۔

حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رمضان آیا تو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ روزے رکھو، اس مہنے میں ایک ایسی رات ہے جو 10000 مہنوں سے بہتر ہے ۔ جو شخص اس سے محروم ریا وہ بھلائی سے محروم رہا اور لیلتہ القدر کے صادت سے صرف بدنصیب ہی محروم کیا جاتا ہے۔ ابن ماجہ 1333

س رات کی فضیلت جہاں بے انتہا ہے وہیں یہ رات جہاں اللہ کے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بدلے ملنے والی رات ہے۔ جب آپ صلی الله علیہ وسلم پر پچھلی امتوں کی عمروں سے آگاہ کیا گیا تو آپ صلی الله عليه وسلم اپنی امت کے لئے پریشان ہوگئے کہ میری امت پچھلی امتوں کی عبادات کا مقابلہ کیسے کرسکتی ہیں، انکی عمریں تو بہت طویل ہوا کرتی تھیں۔ جوں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اور ان کی امت کو لیلتہ القدر کا تحفہ اللہ نے عطا کردیا۔ جس کی عبادات ہزار سالوں سے بھی زیادہ ہے۔

اس رات کو عمومی طور پر لوگ خاص کر نوجوان عید کی خریداری میں ضائع کردیتے ہیں ۔۔ اس سال پاکستان سمیت دنیا بھر میں کورونا وائرس کے پیش نظر حالات کافی خراب ہیں، رات میں بازار اور مالز بند ہیں۔ لہذا مسلمانوں کو خاص کر نوجوانوں کے پورے حالات سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے ۔ وہ یہ رات عبادات کی نظر کریں، زیادہ سے زیادہ نوافل کا اہتمام کریں۔ قرآن پاک کی تلاوت کریں اور بے شمار دفعہ اپنے رب کے حضور اسغفار کا ورد کریں۔ ہم سب کے ۔محبوب پیغمبر پر کثرت سے دود پاک بھجیں ۔کیا پتہ اس سال کی شب قدر 27 رمضان یا 29 رمضان کو ہو۔ کہیں آپ محروم نے رہے جائیں لہذا عبادات میں مصروف ہوں، اپنے رب کو راضی کرنے کی کوشش کریں اور پچھلے تمام گناہوں کو کیا پتہ اللہ تعالیٰ آج کی رات معاف فرما دے۔ کیا پتہ یہ شاید ہم سب کی زندگی کی آخری شب قدر ہو اور پھر ہم موقع سے محروم ہوجائیں۔ اللہ تعالیٰ معاف فرمانے والا ہے اور اس رات کی گواہی تو خود ہمارے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے دی۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

6 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago