Categories: صحتکھانے

رمضان المبارک میں تربوز کی اہمیت ناقابل فراموش ۔۔۔

تربوز پھلوں کی دنیا میں قد و قامت کے لحاظ سے  سب سے  پڑا پھل تو عام  طور پر تصور کیا جاتا ہے ۔۔ البتہ اسکے  فوائد بھی بے شمار ہیں ۔۔۔

جیسا کہ پچھلے کئی برسوں سے رمضان المبارک کا مہینہ گرمیوں میں آرہا ہے،  لیکن کہتے ہیں نا کہ اللہ تعالیٰ کی حکمت سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں ۔۔ تو اس معاملے میں بھی ایسا ہی ہے جہاں ایک طرف شدید گرمی ہے  تو دوسری طرف رمضان المبارک کے روضے ہیں،  جن کو رکھنا بھی  ہم ۔سب پر فرض ہے۔۔ البتہ اس ہی گرمیوں کی سب سے  بڑی نعمت تربوز کی  شکل میں بھی  موجود ہے ۔ کیونکہ تربوز بنیادی طور پر مزاج کے لحاظ سے سرد ہے یعنی  اسکی تاثیر ٹھنڈی ہے۔۔۔اگر آپ شوق سے تربوز نہیں کھاتے ہیں تو یہ پڑھنے کی بعد شاید آپ کو  اپنی ترجیحات تبدیل کرنی  پڑھ جائے ۔ کیونکہ صرف تربوز ہی نہیں بلکہ ۔اس میں موجود بیج بھی  انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ۔۔۔ جن میں سے چند مندرجہ ذیل ہے۔۔۔

تربوز میں بنیادی طور پر %92  تک پانی ہوتا ہے ۔۔ رمضان المبارک میں جسم میں پانی کی  مقدار کم ہوجاتی ہے۔۔ لوگ افطاری سے سحر تک پانی کا استعمال اس حد تک ۔نہیں کرتے ہیں جتنا کرنا چاہئے ۔۔ لہذا تربوز کا استعمال افطاری اور سحری میں نہایت مفید ہے ۔۔ اگر  اسکا استعمال سحری اور افطاری میں کیا جائے تو پانی کی کمی باآسانی پوری کی جاسکتی ہے ۔ اور جسمانی توانائی کو بحال رکھا جاسکتا ہے۔۔۔

تربوز ایک لو کیلوری فروٹ ہے جو عام طور پر جسم میں موجود چربی کو پگلانے میں ایکا اہم کردار ادا کرتا ہے ۔ تربوز میں موجود قدرتی مٹھاس دیگر پھلوں کے مقابلے میں نہایت کم ہے اور اس میں پانی  کی مقدار زیادہ ہونے کی وجہ سے  وہ جسم میں چربی  پیدا کرنے بجائے اسکو کاٹنے  میں ایک اہم کردار ادا کرتی ہے۔۔ اسلئے وزن کم کرنے کے خواہش مند افراد تربوز کا روز استعمال کریں ۔۔۔

تربوز کا استعمال گرمیوں میں سورج کی روشنی سے  پیدا ہونے والی اسکن پر جلن یعنی سن  برن سے بھی  محفوظ رکھتا ہے۔۔ تربوز میں موجود لیکوپین اور بیٹا کیروٹین سورج سے کی گرمی سے سکن کو خراب  ہونے  سے محفوظ رکھتا ہے ۔۔ اور آپکی اسکن کو تارو تازہ رکھتا ہے ۔۔

تربوز گردے کے لئے بھی انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔۔۔ تربوز ناصرف گردوں کی صفائی کرتا ہے بلکہ کئی بار گرمیوں میں پانی کے  کم  استعمال سے  گردوں سوجن آجاتی ہے جس کی وجہ  سے  گردوں اور مثانوں کی بیماریوں کے پیدا ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں ۔۔۔ لیکن تربوز کا  استعمال آپ کو ان سب  سے محفوظ رکھ سکتا ہے ۔۔۔

تربوز کا استعمال کرنے والوں میں اسٹروک کے چانسس نہایت کم ہوجاتے ہیں ۔۔ یہ ناصرف بلڈ سرکولیشن کو بہتر بناتا ہے  بلکہ جن کو خون موٹا ہونے  لگتا ہے انکے خون کو پتلا کرنے میں بھی کافی کار آمد ثابت ہوتا ہے ۔۔۔ اور اگرچہ  آپ ہائی بلڈ پریشر کا  شکار ہیں اور تو تربوز آپکے لئے کسی  نعمت سے  کم نہیں کیونکہ بلڈ پریشر لو کرنے میں انتہائی مفید ہے۔۔۔ ادویات کے ساتھ اپنے معالج کے مشورے سے  استعمال کرسکتے ہیں ۔۔۔

جہاں تربوز کے بےشمار فوائد ہیں وہیں ان  ایک  اور فائدہ انکھوں کے  لئے ہے ۔۔ کیونکہ اس میں موجود بیٹا روٹین جو کھانے کے بعد ہمارا جسم  وائٹامن اے میں تبدیل کردیتا ہے  اور ویٹا من اے ہماری آنکھوں کی بینائی کو خراب  ہونے سے  باچاتا ہے بلکہ  مختلف آنکھوں کی بیماریوں سے  محفوظ رکھتا ہے

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

بلال عباس اورر در فشاں نے سب سے چھپ کر نکاح کرلیا ، یوٹیوبر کا دعوی

 یوٹیوبر ماریہ علی نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈرامہ سیریل ‘عشق مُرشد’ کی جوڑی بلال…

12 hours ago

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی گئی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی گئی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات…

3 days ago

نظر بد کا شکار ، یمی زیدی کو بڑے حادثہ سے کس نے بچایا ؟ ویڈیو وائرل

ڈراما سیریل ’جینٹل مین’ کی شوٹنگ کے دوران اداکارہ یمنیٰ زیدی حادثے کا شکار ہوگئیں۔…

4 days ago

ہم اسٹائل ایوارڈ 2024

مئی ہفتے کی شب ‘کشمیر ہم اسٹائل ایوارڈز 2024′ کی شاندار تقریب کا انعقاد کیا…

6 days ago

نیٹ فلکس سیریز”ہیرا منڈی” اور لاہور کی اصلی ہیرا منڈی میں کیا فرق ہے ؟

بالی وڈ کے مشہور ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کی ویب سیریز ’ہیرا منڈی- دی ڈائمنڈ…

1 week ago

شوبز انڈسٹری میں جنسی استحصال عام ہے، بی گل

پاکستانی ڈراموں و فلموں کی مشہور و معروف لکھاری بی گل نے انکشاف کیا ہے…

2 weeks ago