Categories: صحت

رم جھم برستی بارش ،یہ پانی ہمارے صحت کیلئے کتنا مفید ہے؟

بارش کے ہوتے ہی سب کے چہرے خوشی سے کھل اٹھتے ہیں، بارش کا پانی ہر چیز کو نیا رنگ دے دیتا ہے ہر طرف ہریالی ہوجاتی ہے۔ایک طرف جہاں پھول پودے، چرند پرند اور جانور بارش کے پانی سے سیراب ہوتے ہیں وہیں انسانوں کے لئے یہ پانی کتنا مفید ہے آئیے جانتے ہیں۔

اینٹی کینسر

Image Source : Unsplash

بارش کے پانی میں کثرت سے موجود آیونی ریڈیکلز فلورائڈ اور کلورین  ہمارے خون کو مزید صاف کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ یوں سمجھ لیں کہ یہ فطرت کی طرف سے عطا کردہ خون صاف کرنے کی ایسی دوا ہے، جس کا کوئی نعم البدل نہیں۔ ماہرین صحت کے مطابق اس کا الکلائن پی- ایچ، کینسر کے خلیوں کے بڑھنے کو روک سکتا ہے۔کیونکہ یہ ہمارے جسم اور خون کے خلیوں کے نیوٹرل پی ایچ کو بحال کرتا ہے۔ یہ پانی اینٹی آکسیڈنٹ کی طرح کام کرتا ہے۔ بھارت میں جڑی بوٹیوں کے ماہرین کینسر کے مریضوں کو بارش کا پانی پینے کا مشورہ دیتے ہیں۔

ڈپریشن کا علاج

Image Source : Unsplash

اس بارے میں ماہرین کا کہنا ہے کہ بارش میں نہانے سے فوری طور پر ڈپریشن کا خاتمہ ہوتا ہے۔بارش اور اس کے ساتھ چلنے والی ٹھنڈی ہواؤں سے ذہن پرمثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں اور ذہنی پریشانیوں سے نجات ملتی ہے۔

تیزابیت کا علاج

Image Source : Unsplash

الکلائن پی ایچ پیٹ کی تیزابیت کو بے اثر کرتا ہے ۔بارش کے پانی میں موجود الکلائن پی ایچ ، جو ڈیٹوکسیفائنگ اثرات کی حامل ہے. اس سے ہاضمہ پر بہت مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں. یہی وجہ ہے کہ بارش کا پانی پینے سے بھوک زیادہ لگتی ہے اور کھانا جلد ہضم ہوتا ہے۔

جلد کیلئے مفید

Image Source : Unsplash

اس بارے میں ماہرین کا کہنا ہے کہ بارش کا پانی عام پانی سے مختلف ہوتا ہے، بارش کے پانی کو سافٹ واٹر جبکہ عام پانی کو ہارڈ واٹر کہا جاتا ہے کیونکہ بارش کا پانی نمک اور دیگر معدنیات سے پاک و صاف ہوتا ہے۔اس پانی میں بھی کچھ کیمیکلز موجود ہوسکتے ہیں تاہم ان کی مقداراور شدت عام پانی سے کم ہوتی ہے۔ یہ پانی ہلکا ہوتا ہے اس لئے اس پانی سے چہرہ کثرت سے دھویا جاسکتا ہے۔ یہ چہرے اور جسم کی موثر صفائی کے لئے بہترین ہے کیونکہ یہ پھوڑے اور مہاسے کا سبب بننے والے بیکٹیریا سے نجات کے لئے مفید ہے۔ الکلائن پی- ایچ پھوڑوں اور مہاسوں کو نرم کر کے سوجن اور درد کم کرتا ہے۔

بالوں کیلئے مفید

Image Source : Unsplash

بارش کے پانی میں مٹی سے حاصل ہونے والے معدنیات کم ہوتے ہیں۔ اس لئے یہ ہلکا اور بالوں کی صحت کے لئے مفید ہوتا ہے۔ یہ پانی شیمپو اور صابن کے ساتھ اچھا کام کرتا ہے اور میل کو دور کرتا ہے۔الکلائن پی-ایچ سے بال مضبوط ہوتے ہیں جبکہ تیزابی پی-ایچ سے بالوں کے کیراٹین اور فولیکلز کو نقصان پہنچتا ہے۔اس کے علاوہ بارش کے پانی کو بعد میں گاڑی دھونے یا پھر پالتو جانور کو نہلانے کا کام لے سکتے ہیں اور پودوں کو بھی یہ پانی ڈال سکتے ہیں۔اس پانی میں قدرتی طور پر جھاگ بہت بنتا ہے تو اسے آپ کپڑے دھونے کے لئے بھی استعمال میں لاسکتے ہیں۔

بارش کے پانی کے متعدد فوائد کے پیشِ نظر اب تو دنیا بھر میں مختلف کمپنیوں نے بارش کے پانی کو بوتلوں میں بھر کر بیچنا بھی شروع کردیا ہے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

محکمہ صحت سندھ، لمز اور آغا خان یونیورسٹی کا بنیادی صحت کے نظام تک ماں اور بچوں کی صحت کے لیے قومی مصنوعی ذہانت مرکز لانے کے تاریخی معاہدے پر دستخط

عائشہ سلمان، گیٹس فاؤنڈیشن، پروگرام آفیسر؛ ڈاکٹر زہرا ہڈبھائے، آغا خان یونیورسٹی، ایسوسی ایٹ پروفیسر؛…

2 weeks ago

Coke Studio Nu.WAVکا نیا گانا ’رنگین‘ ریلیز

لاہور (نمائندہ خصوصی) Coke Studio Nu.WAV نے اپنے موسیقی کے سفر کو جاری رکھتے ہوئے…

2 weeks ago

2026 SIMPACT میں طبی تعلیم کے لیے سیمولیشن میں مصنوعی ذہانت کو مرکزی حیثیت حاصل

: آغا خان یونیورسٹی (AKU) کے سینٹر فار انوویشن اِن میڈیکل ایجوکیشن (CIME)، کراچی نے…

3 weeks ago

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV کا پہلا گانا ’دل‘ ریلیز، افیوسک (Afusic)اور زوہا وسیم کی آوازوں کا خوبصورت امتزاج

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV نے اپنے سفر کا آغاز پہلے گانے ’دل‘ کی ریلیز سے کردیا،…

1 month ago

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ اور سٹی پاکستان نے سپلائر فنانسنگ اور سپلائی چین کی مضبوطی کے لیے شراکت داری کی

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ (FCEPL) نے اپنے سپلائرز کے لیے سٹی پاکستان کے Citi®…

1 month ago