ربیکا خان اور حسین ترین کی منگنی سے پہلے کی ان گنت تقریبات پر تنقید


0

سوشل میڈیا دنیا کی ان دونوں معروف شخصیات کی پرتعیش منگنی کی تقریب  سے تاحال نت نئی خوبصورت تصویروں اور ویڈیوز کے وائرل ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔

Rabeeca Hussain Dream Engagment

ان دنوں پاکستانی سوشل میڈیا پیجز پر صرف ربیکا خان اور حسین ترین ہی چھائے ہوئے ہیں اور اس کی وجہ ان کے شادی کی تقریب سے قبل منعقد کیے گئے فنکشنز ہیں۔

Rabeeca Hussain Dream Engagment

ربیکا خان اور حسین ترین کی ‘بات پکّی’ ، ‘ڈھولکی’ ، ‘قوالی نائٹ’ ، ‘ڈانڈیاں نائٹ’ اور ‘مہندی’ کی رسم کے بعد اب دونوں نے نکاح یا رخصتی کے بجائے منگنی کرلی ہے جس کو دیکھ کر سب دنگ رہ گئے ہیں کہ اگرچہ صرف منگنی سے قبل اتنے ایونٹس کرلیے تو شادی سے قبل کیا کچھ ہوگا۔

تقریبات کا آغاز 25 مئی کو منعقدہ ‘بات پکّی’ سے ہوا جس کے بعد 31 مئی کی رات دونوں کی ‘ڈھولکی’ ہوئی اور اس کے بعد ‘قوالی نائٹ’ اور ‘ڈانڈیاں نائٹ’ میں بھی دونوں بھرپور خوشیاں مناتے نظر آئے۔ 

ڈانڈیاں نائٹ کے بعد ایک اور ‘ڈھولکی’ ہوئی اور پھر مہندی کی رسم ہوئی جس میں ربیکا نے حسین ترین کے نام کی مہندی لگائی اور مداح نکاح کی تصاویر جاری ہونے کا انتظار کرنے لگے لیکن اس کے بعد جو ہوا وہ سب کو حیران کرگیا۔

24 جون کی شام سے شروع ہونے والی شاندار تقریب میں ربیکا خان اور حسین ترین کا نکاح نہیں ہوا بلکہ دونوں کی منگنی ہوئی اور اپنی ایک ویڈیو میں ربیکا خان نے اعلان کیا کہ ‘یہ ان کی چند روز سے جاری تقریبات کے سلسلے کی آخری تقریب ہے جو سب سے زیادہ گرینڈ ہے’۔

ربیکا خان کا یہ کہنا تھا اور سوشل میڈیا صارفین نے اپنے سر پکڑ لیے کیوں کہ کس کو بھی یقین نہیں آرہا کہ اتنی مہنگائی میں 6 مختلف تقاریب کے بعد شادی نہیں بلکہ صرف منگنی کرنے کی کونسی تُک بندی ہے۔


سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اب اس ٹک ٹاکر جوڑی کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔ صارفین اس سبب برہم ہیں کہ سوشل میڈیا انفلوئنسر یوٹیوب اور دیگر ذرائع سے کثیر دولت کما کر مہنگے ٹرینڈ سیٹ کردیتے ہیں اور نئی نئی فضول خرچ والی رسمیٹ معاشرے کا حصہ بن جاتی ہیں جسکی وجہ سے ایک غریب پس رہا ہے۔


جہاں سوشل میڈیا پر ربیکا خان اور حسین ترین کی فضول خرچی کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے وہیں ترکیہ کی رہائشی کانٹینٹ کریئٹر ترکن اتے نے بھی ان تقریبات سے اکتا جانے کا انکشاف کردیا۔

ترکن اتے نے لکھا کہ ‘یہ لوگ شادی نہیں کر رہے اپنے چینل کیلئے کانٹینٹ بنا رہے ہیں اور متعدد لوگ ان کی تقریبات کی ویڈیو جاری ہونے کے منتظر ہیں، آپ سب ٹھیک تو ہیں ناں؟’

مذید پڑھیئے

خود سر ڈرامہ کی” ردا” کی شادی


اس پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں سوشل میڈیا صارفین ترکن اتے کے موقف کی حمایت کرتے نظر آئے۔ ایک صارف نے لکھا کہ ‘ شکر کسی نے تو اس حوالے سے بات کی، یہ ٹک ٹاکرز شہرت اور پیسے کی خاطر بالکل دیوانے ہوچکے ہیں’۔

ایک اور انسٹاگرام صارف نے لکھا کہ ‘ اتنے شور شرابے اور فضول خرچی کے ساتھ پہلے ٹک ٹاکرز اور یوٹیوبرز شادی کرتے ہیں اور پھر طلاق لے لیتے ہیں پھر اسکو بھی بطور کانٹینٹ استعمال کرتے ہیں’۔

ربیکا خان اور حسین ترین کی نئی ویڈیوز دیکھ کر اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ اس نئی نویلی جوڑی نے اپنی منگنی پر اتنا خرچہ کر دیا ہے کہ جتنا کسی اداکار یا یوٹیوبر نے اپنی شادی پر بھی نہیں کیا ہوگا۔

یاد رہے کہ اس جوڑی کی منگنی کے سلسلے میں منعقد کی جانے والی شاہانہ تقریبات کا موازنہ پہلے ایشیا کے امیر ترین امبانی خاندان سے کیا جا رہا تھا جبکہ اب اس میں حال ہی میں ہونے والی بالی ووڈ شادی بھی شامل ہو گئی ہے۔

صارفین کا کہنا ہے کہ ربیکا خان اور حسین ترین نے اپنی منگنی پر جو کیک کاٹا ہے وہ بالی ووڈ میں ہونے والی حالیہ، سوناکشی اور ظہیر کی شادی کے کیک سے بھی بڑا ہے۔

بھارتی اداکارہ سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال نے اپنے ولیمے کی تقریب میں 4 منزلہ جبکہ ربیکا خان اور حسین ترین نے اپنی منگنی کے موقع پر 6 منزلہ کیک کاٹا ہے۔




Like it? Share with your friends!

0
Annie Shirazi

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *