قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث راؤف کا نکاح ہوگیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر حارث رؤف  نے زندگی کی نئی اننگز شروع کردیا اور اپنی کلاس فیلو مزنا مسعود ملک سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق حارث راؤف کے نکاح کی تقریب اسلام آباد میں منعقد ہوئی ،جس میں قریبی رشتہ داروں اور دوست احباب نے شرکت کی تاہم رخصتی بعد میں کی جائے گی۔

نکاح کی تقریب کی مناسبت سے اس جوڑی نے سفید رنگ کے لباس کا انتخاب کیا جبکہ مزنا ملک کی مہندی میں حارث کے نام کے ابتدائی حروف اور ان کی بولنگ کی رفتار 150 لکھی ہوئی نظر آئی۔ تاہم تقریب سے قبل ہی حارث رؤف کی دلہن مزنا کی تیاریوں کی تصاویر و ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ یہ ویڈیوز اسلام آباد میں واقع ایک نجی بیوٹی سیلون نے شیئر کیں۔

سوشل میڈیا پر ایک وائرل ویڈیو میں نکاح کی تقریب سے قبل حارث رؤف کے دوست احباب کو ہنسی مذاق کرتے دیکھا جاسکتا ہے، اس ویڈیو میں شاہین شاہ آفریدی اور شاہد آفریدی بھی نظر آرہے ہیں۔اس کے علاوہ لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید، ریاض آفریدی اور سی ای او ثمین رانا بھی شریک ہوئیں۔نکاح کے بعد حارث رؤف کو ساتھی کھلاڑیوں کی جانب سے مبارک باد کا سلسلہ جاری ہے۔جبکہ مداحوں کی جانب سے بھی سوشل میڈیا پر شیئر ہونیوالی نکاح کی ویڈیوز خاصی پسند کی جارہی ہیں۔

خیال رہے کہ لاہور قلندرز کے پلیٹ فارمز سے کرکٹ کا آغاز کرنے والے فاسٹ باؤلر حارث رؤف یوں تو کسی تعارف کے محتاج نہیں ، وہ اپنی شاندار پرفارمنس سے ناصرف قومی کرکٹ ٹیم کا حصہ بنے بلکہ جلد ہی عالمی کرکٹ میں اپنی شناخت بنائی۔ گزشتہ دنوں ان کے انٹرویو کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا جس میں ان کا کہنا تھا کہ وہ اداکارہ مایا علی کے ساتھ ڈنر ڈیٹ پر جانا پسند کریں گے، جس پر میزبان نے پوچھا کہ وہ دنیا کے کس ملک میں مایا علی کے ساتھ ڈنر ڈیٹ پر جانا پسند کریں گے، اس پر دلچسپ انداز میں انہوں نے کہا کہ کوئی دوسرے کنٹری شنٹری نہیں، پاکستان سب سے زبردست ہے۔ دنیا میں کوئی بھی ملک پاکستان سے اچھا نہیں ہے۔

مزید پڑھیں: ایم ایس دھونی کا حارث راؤف کیلئے چنئی سپر کنگ کی جرسی کا تحفہ

علاوہ ازیں ، متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں ہونیوالے ایشیا کپ کے دوران بھارتی کرکٹ کے مایہ ناز بیٹر اور سابق کپتان ویرات کوہلی نے دبئی میں پاکستان کے خلاف ہائی وولٹیج میچ کے بعد اپنی دستخط شدہ شرٹ فاسٹ بولر حارث رؤف کو دی تھی۔ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ویرات کوہلی اور حارث رؤف کے درمیان پیش آئے اس لمحے کی ویڈیو شیئر کی تھی۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

6 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago