اداکارہ اُشنا شاہ نے منگنی کرلی، تصاویر وائرل

ڈرامہ سیریل ‘حبس’، ‘بشر مومن‘، ‘بَلا’، ‘بندھے اک ڈور سی‘ کی خوبرو اداکارہ اُشنا شاہ نے منگنی کرلی۔اُشنا شاہ نے گزشتہ روز اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر اپنی منگنی کی خوبصورت تصاویر شیئر کرتے ہوئے یہ خبر مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پر منگنی کی تقریب سے لی گئی تصاویر اور ویڈیو شیئر کیں اور اپنی پوسٹ میں منگیتر کو ٹیگ کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ حمزہ امین اِن کے مسنگ پزل ہیں۔

اُشنا نے اپنی پوسٹ میں پنجابی میں لڑکا لڑکی کے رشتے کے آغاز میں بولے جانے والا مشہور جملہ ’منڈا سوہنا وی اے تے چنگا وی، بسم اللّٰہ کریے ‘ (لڑکا خوبصورت بھی ہے اور اچھا بھی ، بسم اللّٰہ کیجیے) بھی لکھا۔جبکہ حمزہ امین نے انسٹاگرام پر اپنی منگیتر، اُشنا شاہ کا تعارف کچھ اِن لفظوں میں کروایا ہے کہ، ’میری خوبصورت منگیتر اشنا شاہ سے ملیے، میرا دل آپ کی پناہ گاہ ہوگا اور میری بانہیں آپ کا گھر ہوں گی‘۔

منگنی کی تصاویر سے واضح ہے کہ یہ تقریب گھر میں منعقد کی گئی جس میں اداکارہ کو ٹی پنک سوٹ جب کہ ان کے منگیتر کو آف وائٹ کرتا شلوار میں پھولوں کی مالا پہنے دیکھا جاسکتا ہے۔

اداکارہ کو شوبز انڈسٹری کی معروف شخصیات سمیت ہر خاص و عام، فالوورز اور مداحوں کی جانب سے مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

اداکارہ کے منگیتر ایک معروف گالفر ہیں جن کا نام حمزہ امین ہے۔واضح رہے کہ اداکارہ اور گالفر حمزہ امین کے رشتے سے متعلق لمبے عرصے سے خبریں سامنے آرہی تھیں جبکہ دونوں کو کئی بار ایک ساتھ دیکھا بھی گیا تھا۔گالفر حمزہ امین پاکستان کے پہلے گالفر ہیں جنہوں نے عالمی ٹورنامنٹ وَن ایشیا گالف ٹور کے لیے 2015ء میں کوالیفائی کیا تھا۔انہوں نے کئی انٹرنیشنل ٹورز میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے اور ان کے والد تیمور حسن امین ایشیا پیسفک گلف فیڈریشن کے چیئرمین ہیں۔وہ ایک کھلاڑی ہونے کے علاوہ سماجی کارکن کی حیثیت سے اپنی خدمات انجام دیتے رہے ہیں۔

مزید برآں ، اُشنا شاہ اپنی اداکاری کے ساتھ ساتھ ببیاک تبصروں کے حوالے سے کافی شہرت رکھتی ہیں۔وہ اکثر اپنی پوسٹوں کے ذریعے ملکی، مذہبی و معاشرتی مسائل کو ناصرف اجاگر کرتی ہیں بلکہ ان پر اپنے ردعمل کا اظہار بھی کرتی دیکھائی دیتی ہیں۔گزشتہ دنوں انہوں نے مذہبی رواداری کے حوالے سے ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس میں انہوں نے بتایا کہ کس طرح ایک عیسائی اور ایک ہندو نے ان کے لئے نماز کی ادائیگی آسان بنائی۔جبکہ انہوں نے اپنی ایک ٹوئٹس میں شوبز انڈسٹری کی پول پٹیاں کھولتے ہوئے اکثریت کو ‘دھوکے باز’ بھی قرار دیا تھا اور بتایا تھا کہ بیشتر چیزیں حقیقت کے برعکس ہیں۔

اس کے علاوہ انہوں نے عامر لیاقت کی اچانک موت پر سوشل میڈیا صارفین پر شدید غم وغصے کا اظہار کیا تھا اور کہا کہ مجھے امید ہے وہ اب سکون میں ہوں گے۔اداکارہ نے ٹوئٹر پر اپنا پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ انہوں نے ہمیں تفریح کا سامان مہیا کیا جسے ہم نے دیکھا اور ہم ہنسے، مجھے امید ہے کہ وہ اب سکون میں ہوں گے۔انہوں نے مزید لکھا کہ اللہ پاک ہمیں ہمارے ہنسنے پر معاف فرمائے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

محکمہ صحت سندھ، لمز اور آغا خان یونیورسٹی کا بنیادی صحت کے نظام تک ماں اور بچوں کی صحت کے لیے قومی مصنوعی ذہانت مرکز لانے کے تاریخی معاہدے پر دستخط

عائشہ سلمان، گیٹس فاؤنڈیشن، پروگرام آفیسر؛ ڈاکٹر زہرا ہڈبھائے، آغا خان یونیورسٹی، ایسوسی ایٹ پروفیسر؛…

2 weeks ago

Coke Studio Nu.WAVکا نیا گانا ’رنگین‘ ریلیز

لاہور (نمائندہ خصوصی) Coke Studio Nu.WAV نے اپنے موسیقی کے سفر کو جاری رکھتے ہوئے…

3 weeks ago

2026 SIMPACT میں طبی تعلیم کے لیے سیمولیشن میں مصنوعی ذہانت کو مرکزی حیثیت حاصل

: آغا خان یونیورسٹی (AKU) کے سینٹر فار انوویشن اِن میڈیکل ایجوکیشن (CIME)، کراچی نے…

3 weeks ago

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV کا پہلا گانا ’دل‘ ریلیز، افیوسک (Afusic)اور زوہا وسیم کی آوازوں کا خوبصورت امتزاج

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV نے اپنے سفر کا آغاز پہلے گانے ’دل‘ کی ریلیز سے کردیا،…

1 month ago

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ اور سٹی پاکستان نے سپلائر فنانسنگ اور سپلائی چین کی مضبوطی کے لیے شراکت داری کی

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ (FCEPL) نے اپنے سپلائرز کے لیے سٹی پاکستان کے Citi®…

1 month ago