صوبہ بلوچستان کے شہر مستونگ میں پیش آیا ایمبولینس کا ایک ہولناک ٹریفک حادثہ جس میں تین افراد جاں بحق البتہ ٹریفک حادثے کے نتیجے میں حیران کن انکشاف نے سب کو چونکا کے رکھ دیا۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سے کورونا کے مریض کو کراچی لانے والی ایمبولینس کو کھڈ کوچہ کے مقام پر پیش آیا خوفناک ٹریفک حادثہ۔ متاثرہ ایمبولینس تیز رفتار سے جا ٹکرائی، جس کے تتجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔
بعدازاں جب امدادی ٹیموں نے متاثرہ افراد کو جائے وقوعہ سے اسپتال منتقل کیا تو اس دوران انکشاف ہوا کہ ایمبولینس کے اندر سے تقریباً 134 کلو چرس برآمد ہوئی ہے، جو کہ ایمبولینس کے چھپائی گئی تھی۔
اس سلسلے میں لیویز حکام نے بات کرتے ہوئے بتایا کہ چرس ایمبولینس کی چھت میں خفیہ خانوں میں چھپائی گئی تھی اور ایمبولینس میں کورونا کے مریض کو کوئٹہ سے کراچی لے جایا جارہا تھا۔ اس حادثے کے نتیجے میں متعلقہ مریض سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے، جبکہ ایمبولینس ڈرائیور سمیت 2 افراد بری طرح زخمی ہوئے ہیں۔
لیویز حکام کا مزید کہنا ہے کہ اس واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے اور جوں ہی ایمبولینس ڈرائیور کی حالت بہتر ہوگی، اسے بھی زیر تفتیش لیا جائے گا تاکہ اس گھنونے کام میں ملوث تمام ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے انہیں سخت سے سخت سزا دی جاسکے۔
واضح رہے منشیات ہمارے معاشرے کا ایک بہت بڑا مسئلہ ہے، اسے کسی بھی پڑھے لکھے معاشرے میں ایک سماجی لعنت قرار دیا جاتا ہے۔ منشیات کی پیداوار اور نشے میں استعمال کی مختلف صورتیں اور ان کے نتیجے میں اثر انداز ہونے والے عوامل انسانی زندگی کو بے حد نقصان پہنچاتے ہیں۔ منشیات کا استعمال کس دور میں اور انسانی تاریخ کے کس مرحلے میں شروع ہوا؟ یہ تو معلوم نہیں تاہم نشے کا استعمال مختلف وجوہات کی بنا پر ہوتا ہے۔ جس کا کسی صورت فائدہ نہیں اور نہ ہی یہ کسی مسئلے کا حل ہے البتہ ہاں دیگر مسائل پیدا کرنے وجہ ضرور بن جاتا ہے۔
خیال رہے جہاں ان دنوں پوری دنیا عالمی وباء کورونا وائرس کی زد میں ہے، ہر طرف کورونا وباء کے خطرات ہیں، جو سروں پر منڈلا رہا ہے وہیں دوسری طرف دیہاڑی دار مزدور کی زندگی ہے جو اس سے متاثر ہوکر اور بھی مشکل ہوچکی ہے۔ تاہم رزق حلال کمانے والے افراد مشکل سے ہی سہی لیکن عزت کی زندگی گزار رہے ہیں اور غلط راستوں سے دوری اختیار کئے ہوئے ہیں۔ لیکن افسوس کے ساتھ ہمارے میں چند ایسے لوگ اور گروہ ہیں، جنہیں نہ ہی حلال و حرام کی پرواہ ہے اور نہ انسانی جان کی پراہ ہے، ان کا واحد مقصد پیسہ کمانا ہے۔ حکومت کو چاہئے کہ منشیات کا استعمال کرنے اور بیچنے والوں کو عبرت ناک سزائیں دے تاکہ اس دھندے میں منسلک افراد کی رو کانپ جائے۔
لاہور/ہنزہ (نمائندہ خصوصی) عالمی میوزک پلیٹ فارم ہمنوا نے اپنے پہلے سیزن کا ساتواں گیت…
سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن (ایس آئی یو ٹی) میں عالمی یومِ آبسٹیٹرک…
’’لاسٹ اِن لو‘‘ (Lost in Love) جاری کردی، جو عشق، عقیدت اور اجتماعی سپردگی کے…
انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان (ICAP) نے ICAP CFO کانفرنس 2026 کے اسلام…
آغا خان یونیورسٹی (AKU) اور آغا خان ٹرسٹ فار کلچر (AKTC) نے قومی اور بین…
جو بچپن کی بے ساختہ خوشیوں، پہاڑی یادوں اور بے فکری کے احساس کو ایک…