پُرسکون نیند کی کمی آپ کو ‘خود غرض’ اور ‘بے حس’ بناسکتی ہے، تحقیق

رات کی پُرسکون نیند اچھی جسمانی و ذہنی صحت کے لیے بہت ضروری ہے اگر رات کی نیند پوری نہ ہو تو انسان پورے دن چڑچڑے پن کا شکار رہتا ہے۔ اسی لئے جو لوگ رات میں صحیح سے نیند نہیں لیتے اور رات دیر تک جاگتے وہ بہت سی ذہنی اور جسمانی پریشانیوں کا شکار ہوجاتے ہیں۔ حالیہ تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ نیند کی کمی آپ کو ‘خود غرض’رویہ اختیار کرنے پر مجبور کرسکتی ہے۔

سائنسی جریدے ’پلوس بائیولاجی‘ میں شائع  تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ پرُسکون اور معیاری نیند کا تعلق نہ صرف انسانی جسمانی و ذہنی صحت سے ہے بلکہ اس کے اثرات سماجی زندگی پر بھی پڑتے ہیں۔ اس تحقیق سے یہ معلوم ہوا ہے کہ نیند کی کمی جہاں ذہنی و جسمانی مسائل کا سبب بنتی ہے، وہیں اس سے انسان کے روئیے اور خصوصی طور پر دوسروں کی مدد کرنے یا دوسروں کی تکلیف کو محسوس کرنے جیسے جذبات کو بھی متاثر کرتی ہے۔

Image Source: Unsplash

نیند اور ’خود غرضی‘ کے درمیان تعلق کو جانچنے کے لیے محققین نے تین مختلف مطالعات کے تجزیے کیے اور اس بات ثابت کیا ہے۔ تحقیق میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ نیند کی کمی کا تعلق ذہنی امراض جیسے ڈپریشن، اضطرابی کیفیت اور موٹاپے جیسی جسمانی بیماریوں سے بھی ہے۔ اس کے لئے 2001 سے 2016 کے درمیان ایک تحقیق کے دوران امریکی ریاستوں میں دئیے جانے والے عطیات کے ڈیٹا کا جائزہ لیا گیا، جس میں انہوں نے ان افراد کی ذاتی معلومات کو بھی دیکھا، جنہوں نے عطیات دئیے تھے۔

Image Source: Unsplash

دوسری تحقیق کے دوران ماہرین نے رضاکاروں کو دو مختلف گروپس میں تقسیم کرکے ان کے دماغ کے ایم آر آئی اسکین کیے۔ماہرین نے ایک گروپ میں آٹھ گھنٹے تک نیند کرنے والے افراد جبکہ دوسرے گروپ میں نیند کی کمی کے شکار رضاکاروں کو شامل کیا۔ جن افراد کی ایک گھنٹے کی بھی نیند متاثر ہوئی ہے، ان کے دماغ کے وہ مخصوص حصے جو انسان کو حساس اور دوسروں کی مدد کرنے پر آمادہ کرتے ہیں وہ ان افراد کے مقابلے غیر متحرک ہوگئے تھے، جنہوں نے مکمل نیند لی تھی۔

Image Source: Unsplash

ٹھیک اسی طرح ماہرین نے تیسری تحقیق کے دوران ایسے 100 افراد کے ڈیٹا کا جائزہ لیا، جو تین سے چار راتیں جاگنے کے بعد کچھ ہی گھنٹوں کی بہتر نیند کرتے تھے جب کہ اس میں سے بعض لوگ ایسے بھی تھے جو یومیہ کئی گھنٹوں کی نیند کرتے تھے مگر ان کی نیند پرسکون نہیں ہوتی تھی۔ اسی تحقیق کے دوران ماہرین نے پایا کہ زیادہ دیر تک بے سکون نیند سے بہتر پرسکون نیند ہوتی ہے جو انسان کے دماغ کے مخصوص حصوں کو مکمل طور پر متحرک رکھتی ہیں۔

Image Source: Unsplash

ان تینوں تحقیقات کے ڈیٹا کا جائزہ لینے کے بعد ماہرین نے نتائج اخذ کیے کہ مجموعی طور نیند کی کمی انسان کو ’بے حس اور خود غرض‘ بھی بناتی ہے اور وہ سماجی مسائل اور زندگی کو کم اہم سمجھنے لگتا ہے۔دنیا بھر میں نیند کی کمی ’عالمی وبا‘ کی صورت اختیار کر چکی ہے اور یہی وجہ ہے کہ ہمیں دنیا بھر میں سماجی مسائل اور کشیدگی دیکھنے کو ملتی ہے۔ماہرین نے تجویز دیتے ہوئے کہا کہ سماج کو بہتر بنانے اور انسانیت کا دکھ درد سمجھنے کے لیے انسانوں کو پرُسکون نیند لینی چاہیے۔

یہ بات مشاہدے میں آئی ہے کہ روزمرہ صحت کے حوالے سے جن بات کو ہم پہلے معمولی سمجھتے تھے اب سائنس ان پر باقاعدہ تحقیق کر رہی ہے اور ان میں سے بیشتر باتیں اب درست ثابت ہورہی ہیں۔ جیسکہ سائنس نے یہ ثابت کردیا کہ نزلہ زکام میں یخنی پینا بہترین دوا ہے، ہلدی والا دودھ موسمی بیماریوں سے بچاتا ہے اور برف سے آدھے سر کا درد دُور کیا جاسکتا ہے۔ اس طرح کے اور گھریلو ٹوٹکوں کی بھی سائنس نے تصدیق کردی ہے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

بلال عباس اورر در فشاں نے سب سے چھپ کر نکاح کرلیا ، یوٹیوبر کا دعوی

 یوٹیوبر ماریہ علی نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈرامہ سیریل ‘عشق مُرشد’ کی جوڑی بلال…

2 days ago

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی گئی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی گئی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات…

4 days ago

نظر بد کا شکار ، یمی زیدی کو بڑے حادثہ سے کس نے بچایا ؟ ویڈیو وائرل

ڈراما سیریل ’جینٹل مین’ کی شوٹنگ کے دوران اداکارہ یمنیٰ زیدی حادثے کا شکار ہوگئیں۔…

6 days ago

ہم اسٹائل ایوارڈ 2024

مئی ہفتے کی شب ‘کشمیر ہم اسٹائل ایوارڈز 2024′ کی شاندار تقریب کا انعقاد کیا…

1 week ago

نیٹ فلکس سیریز”ہیرا منڈی” اور لاہور کی اصلی ہیرا منڈی میں کیا فرق ہے ؟

بالی وڈ کے مشہور ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کی ویب سیریز ’ہیرا منڈی- دی ڈائمنڈ…

1 week ago

شوبز انڈسٹری میں جنسی استحصال عام ہے، بی گل

پاکستانی ڈراموں و فلموں کی مشہور و معروف لکھاری بی گل نے انکشاف کیا ہے…

2 weeks ago