پنجاب میں کورونا آگاہی پروگرام کیلئے ٹک ٹاکرز سے مدد طلب

پاکستان سمیت پوری دنیا اس وقت کورونا وائرس جیسی مہلک وباء کا شکار ہے۔ احتیاطی تدابیر کے باعث دنیا میں اس وقت تقریباً تمام ممالک میں لاک ڈاؤن کی صورتحال ہے۔ البتہ پاکستان کی بات کرلی جائے تو اس وقت کورونا وائرس ایک سنگین نوعیت اختیار کرچکا ہے۔ مریضوں کی تعداد اس وقت 85 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔ خدشات ہیں کہ اس تعداد میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔ ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق پاکستان کے آبادی کے تناسب سے سب سے بڑے سمجھے جانے والے صوبہ پنجاب میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 7 لاکھ تک ہوجانے کا خدشہ ہے۔

البتہ اس میں ایک عمومی رائے ہے کہ لوگوں میں کورونا وائرس سے متعلق فلحال ناصرف صحیح معلومات فراہم نہیں ہوئی ہے بلکہ لوگ ابھی تک اس وباء کو لیکر سنجیدہ نہیں ہے۔ کوئی سمجھتا ہے یہ بیرونی سازش ، کوئی سمجھتا ہے یہ مسلمانوں کے خلاف سازش ہے کہ وہ مساجد کا رخ نہ کریں، تو کوئی سمجھتا ہے عالمی طاقتیں اس پر اپنے کاروبار کو تقویت دینی چاہتی ہیں اور کچھ کا خیال ہے کہ یہ عالمی طاقتوں کی لڑائی ہے۔ البتہ یہ تمام چیزیں بغیر کی ثبوت کے محض مغروضے ہیں۔ ساتھ ہی اس وجہ سے لوگ اب بلکل بھی احتیاطی تدابیر کو بروئے کار نہیں لارہیں۔ اس کی اہم وجہ ہے کہ لوگ اس بیماری کو حقیقت نہیں سمجھ رہے ہیں اور دوسری جانب رپورٹ اس وقت خراب مستبقل کی پیش گوئیاں کررہیں ہیں۔

دوسری جانب اس تمام تر صورتحال سے نمٹنے کے لئے اور لوگوں کو کورونا وائرس سے متعلق صیحح معلومات فراہم کرنے کے لئے گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے گزشتہ روز پاکستان کے چند مشہور ٹک ٹاک اسٹارز کو گورنر ہاؤس مدعو کیا۔ جن سے گورنر پنجاب نے کورونا وائرس سے متعلق آگاہی پروگرام میں کردار ادا کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ اس وقت عام عوام کو کورونا وائرس سے متعلق آگاہی کا بڑا فقدان نظر ہے کیونکہ لوگوں نے اس کو ابھی تک بیماری ہی نہیں سمجھا ہے جبکہ پاکستان میں اس وقت ایک بڑی تعداد ہے جو سوشل میڈیا ایپلیکیشنز کا استعمال کرتیں جبکہ ٹک ٹاک اس وقت پاکستان کی سب سے مقبول ترین ایپ سمجھی جاتی ہے۔ اور کم وقت میں متاثر کن میسجز بھیجنے کا ایک بہترین ذریعہ ہے۔ جوکہ عموماً لوگ اس مقصد کے لئے ٹک ٹاک کا استعمال کرتے ہے۔

دوسری جانب ٹک ٹاک وہ ایپلیکیشن ہے جو اس وقت ہر عمر اور ہر طبقے کے لوگ استعمال کررہیں ہیں۔ ایک بڑی تعداد تک آگاہی پیغام پہنچائے جانے کا ایک بہترین ذریعہ بن سکتا ہے۔ کیونکہ اس وقت کورونا وائرس سے بچاؤ سے آگاہی کا فقدان نظر آرہا ہے۔ لوگ اس مسئلے کو مسئلا سمجھنے سے قاصر ہے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان کو چاند پر پہلا سیٹیلائٹ مشن بھیجنے کا موقع کیسے ملا؟

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن ’’آئی کیوب قمر‘‘ کو چاند پر روانہ کر دیا گیا۔…

4 days ago

میں نے نماز پڑھی تہجد پڑھی قرآن پڑھا مگر میرا ڈپریشن کم نہیں ہوا ،صحیفہ جبار

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل صحیفہ جبار خٹک اپنی ذہنی صحت سے…

6 days ago

کیا عاطف اسلم نے آننت امبانی کی شادی سے قبل کی تقریب میں شرکت کی ہے؟

نامور گلوکار عاطف اسلم کی اپنی اہلیہ کے ساتھ بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کے…

1 week ago

عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی

پاکستان کے نامور گلوکار و موسیقار عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی۔ فوٹواینڈ…

1 week ago

ملیریا ایک جان لیوا بیماری

دنیا بھر میں ہر سال 25 اپریل کو ملیریا کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔…

2 weeks ago

ہیٹ ویو کی خبر پڑھتے ہوئے نیوز کاسٹر بے ہوش

بھارت کے نیشنل براڈکاسٹر دور درشن کے بنگالی زبان کے چینل کی نیوز اینکر نشریات…

2 weeks ago