پولیس میں ویٹر کی ملازمت کرنیوالے ملازم کے 4 بچے ڈاکٹر


0

ماں باپ چاہے غریب ہوں یا امیر اپنے بچوں کو اعلیٰ عہدوں پر فائز دیکھنے کا خواب دیکھتے بلکہ چاہتے ہیں کہ ان کے بچے ڈاکٹر، انجینئر یا اکاؤٹینٹ بنیں۔ ایسا ہی ایک خواب ، آزادکشمیر پولیس کے غریب ملازم گل حسن  نے بھی دیکھا تھا جس کی تعبیر ان کے بچوں نے پوری کر دی اور آج ان کے ایک نہیں بلکہ چار بچے ایم بی بی ایس ڈاکٹر ہیں ، جن میں دو بیٹے اور دو بیٹیاں شامل ہیں۔

گل حسن 1993 میں پولیس فورس میں کانسٹیبل ویٹر کے طور پر بھرتی ہوئے اور اپنی بیوی اور پانچ بچوں کے ہمراہ مانک پیاں مہاجر کیمپ مظفر آباد میں دو کمروں کے مکان میں رہتے ہیں۔ بیشک اپنی اولاد کی بہتر تعلیم و تربیت کے لیے والدین کو بہت سی قربانیاں دینی پڑتی ہیں چنانچہ گل حسن نے بھی اپنی غربت کے باوجود یہ تہیہ کرلیا تھا کہ ان کے بچے ان پڑھ نہیں رہیں گے بلکہ وہ تعلیم حاصل کریں گے اور ایک دن افسر بنیں گے۔ اس اہم فیصلے میں ان کی بیوی نے ان کا بھرپور ساتھ دیا اور باادب و ہونہار بچوں نے بھی باپ کے حلال لقموں کی لاج رکھی۔

Image Source: Twitter

خود دار اور صابر وشاکر گل حسن نے اپنی تھوڑی سے  تنخواہ میں بھی دیانتداری کا دامن تھامے رکھے اور قدرت نے انہیں اس کا بھرپور صلہ دیا۔ ان کے پہلےبچے نے ڈاکٹری کی سیڑھی پر قدم رکھا اور میڈیکل کی تعلیم حاصل کرنا شروع کی تو باقی بہن بھائیوں نے بھی ان کے نقش قدم پر چلنا شروع کردیا اور دیکھتے ہی دیکھتے ان کے ایک نہیں بلکہ چار بچے ڈاکٹری کے شعبے سے منسلک ہوگئے جن میں دو بیٹے اور دو بیٹیاں شامل ہیں۔ بلاشبہ گل حسن صرف آزاد کشمیر پولیس فورس کے لئے ہی نہیں بلکہ پوری ریاست کے لئے باعث فخر ہیں۔

ایسے ہی ایک بہترین مثال ائیر فورس کی پائلٹ ناشرہ شاکر نے بھی قائم کی ہے جو کراچی سے تعلق رکھنے والے فرض شناس ٹریفک وارڈن کی ہونہار بیٹی ہیں۔ انہوں نے پہلے اپنا جی ڈی پائلٹ کا کورس کامیابی سے پورا کیا اور اب پائلٹ بن کر اپنے والدین کا نام فخر سے بلند کر دیا۔ ناشرہ شاکر پاکستان ایئر فورس پی اے جی 144 جی ڈی پائلٹ کے کورس میں زیر تربیت رہیں یہ ناصرف پاکستان پولیس/سندھ پولیس کی تاریخ کی بلکہ سندھ کی سطح پر بھی پہلی قابل اور باصلاحیت طالبہ ہیں۔

ناشرہ شاکر نے پاکستان ائیر فورس کے امتحانی مراحل میں کامیاب ہونے کے بعد جی ڈی پائلٹ کی تربیت حاصل کی اور اب پائلٹ بن گئی ہیں۔تاہم انہیں یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ وہ کراچی سے منتخب ہونے والی پہلی خاتون جی ڈی پائلٹ ہیں۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *