پلاسٹک بیگ پوری دنیا میں استعمال ہوتے ہیں، روزمرہ کی ضروری اشیاء رکھنے کے لئے بھی ان کا استعمال کیا جاتا ہے اس لئے یہ گھروں میں کافی زیادہ جمع بھی ہوجاتے ہیں۔تاہم گھروں میں جمع یہ پلاسٹک بیگ اکثر ضائع ہی ہوتے ہیں اور ماحولیاتی آلودگی میں اضافے کا باعث بنتے ہیں۔لیکن ان پلاسٹک بیگ کے فائدے بھی ہیں اگر آپ ان کو مختلف کاموں کے لئے استعمال میں لائیں تو اور اس طریقے سے ماحول بھی صاف رہ سکتا ہے۔ لہٰذا، آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ سامان رکھنے کے علاوہ پلاسٹک بیگ کے فائدے اور کیا کیا ہیں۔
پلاسٹک بیگ کے فائدے کی بات کریں تو کچن میں اکثر اوقات مختلف ڈیزائن والے چمچ، کانٹے اور دوسرے چمچوں اور کانٹوں کے ساتھ مل جاتے ہیں جن کو فوری طور پر ڈھونڈنے میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔اس لئے ایک ہی ڈیزائن کے چمچ، کانٹے ایک جگہ محفوظ رکھنے کے لیے پلاسٹک بیگ کا استعمال کیا جاسکتا ہے، اس طرح بار بار ڈھونڈنے کی جھنجھٹ نہیں ہوگی۔
کہیں سفر پر جانے سے پہلے سوٹ کیس میں اپنے ساتھ کچھ پلاسٹک بیگ بھی رکھ لیں کیونکہ یہ گندے ملبوسات کو رکھنے کے کام آئیں گے۔اس کے علاوہ اگر کسی انسان کو سفر کے دوران الٹیاں آتی ہیں تو یہ اس کے بھی کام آسکیں گے اس طرح کپڑے گندے ہونے سے بچ جائیں گے۔
گاڑی پر سفر کے دوران ان پلاسٹک بیگز کو کچرا دان کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے اور اس طرح گاڑی کو صاف رکھنا ممکن ہوجاتا ہے۔
نازک اشیاء جیسے سرامکس کی پلیٹوں یا دیگرکے درمیان پلاسٹک بیگ کو پھیلا کر ڈبوں میں رکھ سکتے ہیں، ایسا کرنے سے سفر کے دوران ان اشیاء کے آپس میں ٹکرانے اور ان کو نقصان پہنچنے کا خطرہ کم ہوتا ہے۔
اگر سفر کا دورانیہ لمبا ہو اور کسی مقام پر کپڑے دھونے پڑجائیں تو گھر سے نکلتے ہوئے پلاسٹک بیگ میں کچھ مقدار میں سرف کو بھر لیں، اس طرح آپ کو راستے سے مہنگی سرف خریدنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔
کیک کو سجانے کے لئے پلاسٹک بیگ کا استعمال کیا جاسکتا ہے، اس مقصد کے لئے بیگ میں کیک کو سجانے والی کریم یا مکسچر کو بھر کر اوپری حصے کو بند کردیں اور بیگ کے ایک کونے پر ایک سوراخ کرکے کریم یا مکسچر سے کیک کو سجائیں۔
اگر آپ جاب کرتی ہیں تو بیگ میں روزمرہ استعمال کی جیولری رکھنے کے لیے بھی پلاسٹک بیگ استعمال میں لاسکتی ہیں۔اپنی انگوٹھی، برسیلیٹ، بندے، چین وغیرہ پلاسٹک کے چھوٹے بیگز بناکر ان میں باآسانی رکھ کر باوقت ضرورت استعمال کرسکتی ہیں۔
جوگرز یا آگے سے بند جوتوں کی شیپ کو برقرار رلھنے کے لئے آپ ان کے اندر پلاسٹک بیگ کی بال بناکر رلھ سکتے ہیں اسطرح جوتے کافی وقت تک اپنی اصل شیپ برقرار رلھ سکیں گے۔
جب کبھی آپ ساحل پر تفریح کرنے کےلئے جائیں تو پلاسٹک بیگ اپنے ساتھ ضرور لے کر جائیں کیونکہ جب آپ کھانا کھانے بیٹھیں گے تو ہاتھوں پر چپکی ہوئی ریت کو اس بیگ کی مدد سے صاف کرسکیں گے۔
مزید پڑھیں: درجہ حرارت میں اضافہ انسانوں کی نیند میں کمی کی اہم وجہ قرار
اگر آپ کسی ایسے علاقے میں رہائش پذیر ہیں جہاں اس قدر سردی ہوتی ہے کہ تالوں میں برف جم جائے تو ایسے میں یہ پلاسٹک بیگ آپ کی مدد کر سکتے ہیں۔اس مقصد کے لئے آپ کو بس تالے کو ایک پلاسٹک بیگ میں رکھ کر استعمال کرنا ہو گا، اس طرح تالے میں برف نہیں جمے گی۔
پلاسٹک بیگز کے ان فوائد کو جاننے کے بعد اُمید ہے کہ اب آپ ان کو ماحولیاتی آلودگی بڑھانے کے بجائے مثبت انداز میں استعمال میں لائیں گے اور ان کارآمد ٹپس پر عمل کرکے اپنی اور دوسروں کی زندگی آسان بنائیں گے۔
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…