بھارتی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی موت کے اسباب جاننے کے حوالے سے ایک اہم اور بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے تاہم یہ پیش رفت کسی تحقیقاتی ادارے کی جانب سے نہیں بلکہ ایک مشہور و معروف پیرانارمل ایکسپرٹ “اسٹیو ہف” کی جانب سے آئی ہیں، اسٹیو ہف نے دعوی کیا ہے کہ انہوں نے مرحرم بالی ووڈ اسٹار سوشانت سنگھ راجپوت کی روح سے بات چیت کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق جہاں ایک جانب ممبئی پولیس کی جانب سے خودکشی کرنے والے بالی ووڈ اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی موت کی وجوہات جاننے کی کوشش کی جارہی ہے وہیں دوسری جانب سوشانت سنگھ راجپوت کے مداح ابھی تک اس بات پر یقین کرنے کو تیار نہیں ہیں کہ سوشانت سنگھ راجپوت نے خودکشی کرلی ہے اور سب کو چھوڑ کر چلے گئے ہیں۔
لہذا اس سلسلے کے تحت سوشانت سنگھ راجپوت کے مدح مسلسل نامور پیرا نارمل ایکسپرٹ اسٹیوف ہف سے مدد مانگ رہے تھے۔ بڑی تعداد میں بالی ووڈ اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کے مداحوں نے اسٹیو ہف کو ٹوئٹس، ای میلز اور میسجز کئے کہ وہ ان کی اس معاملے میں مدد کریں۔ واضح رہے پیرا نارمل ایکسپرٹ وہ لوگ ہوتے ہیں جو مرنے والوں کی روحوں سے بات چیت کرتے ہیں. اور اسٹیو ہف وہ شخص ہیں جنہوں نے کئی برس پہلے ایکمشین بنائی تھی، جس میں ان کا دعویٰ ہے کہ وہ اس سے روحوں سے بات چیت کرتے ہیں۔ پیرا نارمل ایکسپرٹیز میں وہ ایک بڑا نام رکھتے ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مداحوں کے بےحد اصرار اور پیغامات موصول ہونے کے بعد اسٹیوف ہف نے اپنا ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے بتایا ہے کہ وہ سوشانت سنگھ راجپوت کو بالکل بھی نہیں جانتے ہیں تاہم انہوں نے مداحوں کے اصرار پر سوشانت سنگھ راجپوت کی روح سے بات چیت کی ہے۔ اسٹیوف ہف کے دعوے کے مطابق انہوں نے بھارتی مرحوم اداکار سوشانت سنگھ راجپوت سے ان کی خودکشی کی وجوہات کے بارے میں سوالات و جوابات پوچھے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر جاری کردہ پیغام میں اسٹیوف ہف نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے سوشانت سنگھ راجپوت کے مداحوں کے کہنے پر ان کی روح سے بات کی ہے، انہوں نے اپنی خودکش کے بارے میں کئی سوالات کے جوابات دیئے ہیں جبکہ انہوں نے ساتھ ہی یہ بھی کہا ہے کہ وہ ایک بار پھر سوشانت سنگھ راجپوت کی روح سے بات کریں گے۔
یاد رہے بالی ووڈ اداکار سوشانت سنگھ راجپوت نے گزشتہ ماہ کی 14 تاریخ کو اپنے ممبئی میں واقع فلیٹ میں خودکشی کرلی تھی، جس کے بعد پولیس کی جانب سے ان کی موت کی وجوہات جاننے کی خاطر تحقیقات کی جارہی ہیں کیونکہ ان کے حوالے سے یہ خبریں بھی زیر گردش ہیں کہ وہ کئی ماہ سے ڈپریشن کا شکار تھے اور اس کا علاج بھی کروا رہے تھے جبکہ دوسری جانب سوشانت سنگھ راجپوت کی گرل فرینڈ ریاء چکرورتی نے بھارتی وزیر داخلہ امت شاہ سے سی بی بی آئی تحقیقات کی درخواست بھی کررکھی ہے۔
پائیدار صنعتی نظام کے قیام کی جانب ایک اہم پیش رفت کے طور پر، فریزلینڈ…
عائشہ سلمان، گیٹس فاؤنڈیشن، پروگرام آفیسر؛ ڈاکٹر زہرا ہڈبھائے، آغا خان یونیورسٹی، ایسوسی ایٹ پروفیسر؛…
لاہور (نمائندہ خصوصی) Coke Studio Nu.WAV نے اپنے موسیقی کے سفر کو جاری رکھتے ہوئے…
: آغا خان یونیورسٹی (AKU) کے سینٹر فار انوویشن اِن میڈیکل ایجوکیشن (CIME)، کراچی نے…
کوک اسٹوڈیو Nu.WAV نے اپنے سفر کا آغاز پہلے گانے ’دل‘ کی ریلیز سے کردیا،…
فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ (FCEPL) نے اپنے سپلائرز کے لیے سٹی پاکستان کے Citi®…