فلسطین میں محصور بےبس باپ کا وزیراعظم پاکستان کو خط

گزشتہ 14 سال سے غزہ میں محصور فلسطینی شہری یوسف حسن نے وزیر اعظم عمران خان سے بیٹی کے علاج کے لئے مدد مانگ لی۔

تفصیلات کے مطابق فلسطین میں تباہ حال غزہ سے تعلق رکھنے والے شہری یوسف حسن نے پاکستانی وزیر اعظم اور دیگر شخصیات کو خط لکھا ہے، جس میں انہوں نے اپیل کی ہے کہ ان کی بیٹی ولاء یوسف جو کہ ہڈیوں کے عارضے میں مبتلا ہے کو پاکستان میں علاج کے لئے مدد فراہم کی جائے۔

Image Source: Twitter

ولاء یوسف کی خالہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر یوسف حسن کا خط اور باپ بیٹی کی تصاویر شیئر کی ہیں، خط میں یوسف حسن نے اپنی 15 سالہ بیٹی کے لیے وزیرِ اعظم عمران خان سمیت وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، گورنر سندھ عمران اسماعیل اور پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے بھی اپنی بیٹی کے علاج میں مدد فراہم کرنے کی درخواست کی ہے تاکہ ان کی بیٹی دیگر بچوں کی طرح نارمل زندگی گزار سکے۔

یوسف حسن کے مطابق ان کی بیٹی ہڈیوں کے ایک تکلیف دہ لیکن قابلِ علاج عارضے ملٹی پل آرتھروگرائپوسِس کی شکار ہیں۔ اس بیماری میں ہڈیوں کی نشوونما رک جاتی ہے اور ہڈیاں مڑنے لگتی ہیں
ہیں جس کی وجہ سے ننھی ولاء سخت تکلیف میں ہے اور وہ اٹھنے، بیٹھنے حتیٰ کے چلنے پھرنے سے بھی قاصر ہے۔ دراصل ہڈیوں کا یہ مرض پیدائشی طور پر ہی حملہ آور ہوتا ہے اور اس میں کئی آپریشن سے ہڈیوں کے جوڑوں کو درست کیا جاتا ہے۔ مریض کو مختلف فزیو تھراپی سے گزارا جاتا ہے اور علاج سے خاصی حد تک افاقہ ہو جاتا ہے۔

Image Source: Twitter

ولاء یوسف کے والد انتہائی کسمپرسی کے شکار ہیں جب کہ ناکافی وسائل اور جدید طبی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے وہ اپنی بیٹی کا فلسطین میں علاج کرانے سے قاصر ہیں۔

اس خط میں یوسف حسن کا کہنا ہے کہ اس کی بیٹی ولاء یوسف کا علاج پاکستان میں باآسانی ہوسکتا ہے، کراچی کے جناح اسپتال سمیت دیگر اسپتالوں میں اس بیماری کے علاج کی سہولت موجود ہے جبکہ بدترین اسرائیلی ناکہ بندی کے باعث غزہ کے اسپتالوں میں دواؤں کی شدید قلت ہے۔

Image Source: Twitter

خیال رہے کہ فلسطین کا محصور علاقہ غزہ اختیارات کی کھینچا تانی میں گزشتہ 14 سالوں سے اسرائیل کی غیر قانونی ناکہ بندی کا شکار ہے۔ المیہ یہ ہے کہ غزہ کے شہری ایک جنگ کی تباہ کاریوں سے نکل نہیں پاتے کہ دوبارہ ایسی ہی تباہی کاری اور ہلاکتیں شروع ہوجاتی ہیں۔ بدترین اسرائیلی ناکہ بندی کے باعث غزہ کے اسپتالوں میں دواؤں کی شدید قلت ہے۔

مزید پڑھیں: اسرائیل فلسطین تنازعات کا آغاز جب اور کیسے ہوا؟

ایک رپورٹ کے مطابق اسرائیلی محاصرے کے باعث غزہ کے 20 لاکھ سے زائد شہری وہاں رہنے پر مجبور ہیں، ان فلسطینیوں کی جان محفوظ نہیں لیکن وہ غزہ کو چھوڑ کر کہیں جا بھی نہیں سکتے۔ گذشتہ ماہ بھی اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں 67 بچوں اور 36 خواتین سمیت 260 سے زائد فلسطینی شہید اور ڈیڑھ ہزار سے زائد رہائشی مکانات تباہ ہوگئے تھے جن کو تاحال تعمیر نہیں کیا جاسکا ہے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

6 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago