مشہور پاکستانی ڈیف وی لاگر حسان احمد، اب شو ہوسٹ کریں گے

سوشل میڈیا کے فوائد و نقصانات میں اکثریت کس کی ہے؟ یہ ایک کافی عرصے سے چلی آرہی ایک بحث ہے، جس کا نتیجہ فلحال تو کچھ نہیں نکلا ہے تاہم غلط استعمال کرنے والے بتدریج غلط استعمال کررہے ہیں اور اچھے مقصد سے استعمال کرنے والے اج بھی اس کا مثبت ہی استعمال کررہے ہیں۔ انہی لوگوں میں ایک نام حسان احمد کا ہے، جو پاکستان کے پہلے “ڈیف وی لوگر” ہیں جنہوں نے ناصرف اپنی بےپناہ فنی صلاحیتوں سے پاکستان سمیت دنیا میں کافی نام کمایا بلکہ کئی لوگوں کے لئے ہمت حوصلے کی امید بن کر سامنے آئے ہیں۔

معروف ڈیف وی لاگر حسان احمد قدرتی طور پر بولنے اور سننے کی صلاحیت سے محروم ہیں ،تاہم انہیں وی لاگز بنانے کا بےحد شوق تھا، جس پر انہوں نے یوٹیوب کا سہارا لیتے ہوئے وی لوگز بنانا شروع کئے، دیکھتے ہی دیکھتے عوام کی جانب سے اسے ناصرف اس بےحد پسند کیا جانے لگا، بلکہ ان کی فنی صلاحیتوں نے عوام کے دل جیت لئے ہیں۔

اس ہی حوالے سے وی لاگر حسان احمد کے مداحوں کے لئے بڑی خبر ہے کہ اب حسان احمد پاکستان کے پہلے ڈیف وی لاگر نہیں رہیں بلکہ وہ پاکستان کے پہلے ڈیف ٹی وی ہوسٹ بھی بن گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق معروف وی لاگر حسان احمد اب اپنے یوٹیوب چینل کے 2 پر ہر ہفتے کی شام 6 بجے اپنا خود کا ایک شو شروع ہوسٹ کر رہے ہیں جس کا نام “اشاروں کی زبان” ہے۔ جبکہ اس شو میں ان کے ساتھ ان کی بہن ساتھی ہوسٹ کے فرائض سرانجام دیں گی۔ وی لاگر حسان احمد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر جاری کئے گئے ایک پیغام اپنے تمام مداحوں کو اس اچھی خبر سے آگاہ کیا۔

واضح رہے وی لاگر حسان احمد “ڈیف ٹاک” نامی ایک تنظیم کے ایمبسڈر بھی ہیں جبکہ رواں برس کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر لگنے والے لاک ڈاؤن کے دنوں میں حسان احمد نے وی لاگز بنانا شروع کئے، تاہم اس دوران انہوں نے اپنے فلاحی ادارے ڈیف ٹاک کے توسط سے عالمی وباء کورونا وائرس سے بچاؤ پر مبنی ایک ویڈیو پیغام جاری کیا۔ جس کو بنانے کا مقصد سماعت سے محروم افراد وبائی امراض سے متعلق احتیاطی حفاظتی اقدامات کو باآسانی سیکھیں اور اسے اپنا سکیں۔

اس حوالے سے مزید جانئے: کراچی کے رہائشی جنہیں ہے کھلونے کی گاڑیاں جمع کرنے کا شوق

دوسری جانب اپنے آنے والے شو کے حوالے سے جہاں وی لاگر حسان احمد بہت زیادہ خوش ہیں وہیں انہوں جاری کردہ پیغام میں لکھا کہ اس پروگرام کو آغاز کرنے کا مقصد یہی ہے کہ بولنے اور سننے کی سماعت سے محروم لوگوں کے لئے مین اسٹریم میڈیا میں راستہ بنایا جاسکے اور لوگ انہیں بھی سنیں۔

اگرچہ وی لاگر حسان احمد کے وی لاگز کے مواد کے حوالے سے بات کی جائے تو اس میں کافی الگ الگ موضوعات پر بنائی گئی ہیں جن میں کھانوں کے حوالے سے رائے، آن لائن شاپنگ یا آن لائن خریداری کس طرح کی جاسکتی ہے ساتھ ہی ساتھ اہم معلومات پر مبنی ویڈیوز بنائی گئی ہیں۔

یاد رہے پاکستان میں بولنے اور سننے کی سماعت سے محروم افراد کی فلاح و بہود کے لئے مختلف منصوبے وقتاً فوقتاً متعارف کروائے گئے ہیں، جن میں کچھ عرصہ قبل لاہور کے ٹیمپل روڈ پر بنایا گیا ایک کیفے بھی شامل ہے، یہ کیفے خالصتاً بولنے اور سننے کی صلاحیت سے محروم افراد کے لئے ہی ہے، یہاں پر روزانہ آتے ہیں، اپنی روز مرہ کی زندگی کی مشکلات ایک دوسرے سے شئیر کرتے ہیں، جبکہ چائے وغیرہ کے ساتھ اسنوکر کی سہولیات بھی ان کے پاس موجود ہیں۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان کو چاند پر پہلا سیٹیلائٹ مشن بھیجنے کا موقع کیسے ملا؟

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن ’’آئی کیوب قمر‘‘ کو چاند پر روانہ کر دیا گیا۔…

1 day ago

میں نے نماز پڑھی تہجد پڑھی قرآن پڑھا مگر میرا ڈپریشن کم نہیں ہوا ،صحیفہ جبار

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل صحیفہ جبار خٹک اپنی ذہنی صحت سے…

3 days ago

کیا عاطف اسلم نے آننت امبانی کی شادی سے قبل کی تقریب میں شرکت کی ہے؟

نامور گلوکار عاطف اسلم کی اپنی اہلیہ کے ساتھ بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کے…

5 days ago

عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی

پاکستان کے نامور گلوکار و موسیقار عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی۔ فوٹواینڈ…

5 days ago

ملیریا ایک جان لیوا بیماری

دنیا بھر میں ہر سال 25 اپریل کو ملیریا کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔…

1 week ago

ہیٹ ویو کی خبر پڑھتے ہوئے نیوز کاسٹر بے ہوش

بھارت کے نیشنل براڈکاسٹر دور درشن کے بنگالی زبان کے چینل کی نیوز اینکر نشریات…

2 weeks ago