پاکستانی گلوکارہ ‘گلوبل میوزک پرفارمنس‘ اور ’بیسٹ نیو آرٹسٹ‘ کی کیٹیگریز میں نامزد ہوئی ہیں۔
موسیقی کی دنیا میں اعلیٰ ترین ’گریمی ایوارڈز‘ کے لیے پہلی بار 36 سالہ امریکی نژاد پاکستانی گلوکارہ عروج آفتاب کو دو کیٹیگریز میں نامزد کرلیا گیا ہے۔ پاکستانی میوزک انڈسٹری میں یہ پہلا موقع ہے کہ کسی پاکستانی گلوکارہ کو اعلیٰ ترین میوزک ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے اور ان کا مقابلہ عالمی سطح کے گلوکاروں سے ہوگا۔
میوزک کے لئے سب سے معتبر درجہ رکھنے والے گریمی ایوارڈز کی تقریب ہر سال کے آغاز میں ہوتی ہے۔ سال 2022 میں ’گریمی‘ کی 64 ویں سالانہ تقریب ہوگی، جس کے لیے نامزدگیوں کا اعلان 23 نومبر کو کیا گیا۔
اس سال ایوارڈز کے لیے 86 کیٹیگریز نامزدگیوں کا اعلان کیا گیا ہے، جس میں سے دو’بیسٹ گلوبل میوزک پرفارمنس‘ اور ’بیسٹ نیو آرٹسٹ‘ کی کیٹیگریز میں پاکستانی گلوکارہ عروج آفتاب کو نامزد کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ عروج پاکستان میں پیدا ہوئیں لیکن اب وہ بروکلین میں رہتی ہیں، وہ مغربی موسیقی کے ساتھ ساتھ ریشماں اور عابدہ پروین سمیت کئی ممالک کی موسیقی سے متاثر ہیں۔
چھتیس سالہ عروج آفتاب نے سنہ 2018 سے شہرت حاصل کرنا شروع کی جب امریکا کے نیشنل پبلک ریڈیو نے ان کے گیت کو اکیسویں صدی میں خواتین کے عظیم ترین گیتوں میں سے ایک قرار دیا تھا۔تاہم ان کا تازہ ترین اسٹوڈیو البم ‘ولچرپرنس ‘مئی میں نیو ایمسٹرڈیم ریکارڈز کے ذریعے ریلیز ہوا۔ البم میں 7 گانے ہیں جن میں سے ‘محبت’ اور ‘لاسٹ نائٹ’ کو ناقدین اور سامعین سے یکساں پذیرائی ملی۔ گلوکارہ نے البم میں ‘ باغوں میں ‘ کے لئے ملٹی انسٹرومینٹل ڈیرین ڈونووین تھامس اور ‘دیا ہے’ کے لئے برازیلی گلوکار بدی اسد کے ساتھ اشتراک کیا۔
جولائی میں عروج آفتاب کا گانا ‘محبت’ سابق امریکی صدر باراک اوباما کی سمر پلے لسٹ میں بھی شامل تھا۔
عروج آفتاب کی گریمی ایوارڈز میں نامزدگی پر شوبز اداکاراور گلوکار بھی نہایت خوش ہیں اور گلوکارہ کے لئے تعریفی پوسٹ کررہے ہیں ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ان کو مبارکباد دے رہے ہیں۔ اس حوالے سے عثمان خالد بٹ نے ٹوئٹ کی “کیا شاندار خبر ہے۔مبارک ہو، پروف آفتاب! “
جبکہ گلوکار فخر عالم نے ٹوئٹر پر عروج آفتاب کو مبارکباد دیتے ہوئے لکھا، “بہت مبارکباد، عروج آفتاب، 2022 کے گریمی ایوارڈز کے لیے بہترین نئے آرٹسٹ کے لیے نامزد ہونے والے پہلے پاکستانی بننے پر۔ یہ واقعی ناقابل یقین خبر ہے۔”اس کے علاوہ گلوکارہ حدیقہ کیانی اور میشا شفیع نے بھی انہیں مبارکباد دی۔
مزید پڑھیں: اداکارہ سجل علی نے بین الاقوامی ایوارڈ اپنے نام کرلیا
خیال رہے کہ ‘گریمی ایوارڈز‘ جیتنے والوں کو آئندہ برس جنوری کے آخر میں ایوارڈز دئیے جائیں گے۔ علاوہ ازیں ، اس سال نامزدگیوں کی تعداد 10 ہوگئی ہے اور اس کو بڑھانے کا مقصد میوزک کو زیادہ سے زیادہ پرموشن دینا ہے۔ ان ایوارڈز کی مکمل نومینیشن لسٹ یہ ہے؛
Record of the Year
Album of the Year
Song of the Year
Best New Artist
Best Pop Solo Performance
Best Pop Duo/Group Performance
Best Pop Vocal Album
Best Rock Performance
Best Metal Performance
Best Rock Song
Best Rock Album
Best Rap Song
Best Rap Album
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…