پاکستانی حسن خان ویب سریز میں سوشانت سنگھ کا کردار ادا کرینگے

ایمیزون کی جانب سے مرحوم بولی ووڈ کے نوجوان اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی زندگی پر مبنی ویب سریز بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ جس میں سوشانت سنگھ راجپوت کا کردار ادا کرنے کیلئے پاکستان کے نوجوان اداکار حسن خان کا انتخاب کیا گیا ہے۔

حسن خان پاکستان کے ابھرتے ہوئے نوجوان اداکار ہیں جو مشہور پاکستانی ڈرامہ “یہ زندگی ہے“میں جلوہ گر ہو چکے ہیں۔

Image Source: Instagram

ایمیزون پرائم پر نشر ہونے والی اس ویب سریز میں حسن خان کو مرکزی کردار کیلئے منتخب کرنے پر بھارتی شائقین کی طرف سے نقطہ چینی بھی جاری ہے۔اس حوالے سے بھارتی میڈیا نے یہ سوال بھی اٹھایا ہے کہ کیا بھارتی اداکار یہ کردار نہیں ادا کرسکتا تھا جو پاکستان سے اداکار کو یہ کردار دیا گیا ہے۔

جبکہ دوسری جانب حسن خان اس رول کے آفر ہونے پر نہایت خوش ہیں اور انہوں نے کہا ہے کہ یہ پروجیکٹ ان کے دل کے بہت قریب ہے۔

واضح رہے کہ بولی ووڈ کے 34 سالہ خوبرو نوجوان اداکارسوشانت سنگھ نے 14 جون 2020 ممبئی میں واقع اپنے گھر میں خودکشی کرلی تھی اور سوشانت کی موت نے پوری دنیا میں ان کے مداحوں کو سوگوار کردیا تھا۔ بولی وڈ انڈسٹری میں ان کی موت کسی سانحےسے کم نہیں یہی وجہ ہے کہ ان کی موت پر بھارتی اداکاروں کے علاوہ بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی نے بھی گہرے دکھ کا اظہار کیا تھا۔

سوشانت سنگھ راجپوت کےاس اقدام نے جہاں ان کے مداحوں کو بےحد غمگین کردیا وہیں ان کی موت نے کئی سوالات کو بھی جنم دیا ہے کیونکہ سوشانت سنگھ راجپوت ایک مضبوط شخصیت کے مالک تھے جس کی وجہ سے ان کے قریبی ذرائعے یہ بات ماننے کو تیار نہیں کہ وہ خودکشی جیسا انتہائی اقدام اٹھا سکتے ہیں تاحال مختلف پیراہے سے ان کے کیس کی جانچ پڑتال جاری ہے ۔

Image Source: Instagram

خودکشی جیسے انتہائی اقدام کے علاوہ سوشانت کی زندگی کے کئی مثبت پہلو بھی تھے جو شائقین کیلئے متاثر کن ہونگے۔ سوشانت سنگھ بھارتی انجیئنرنگ یونیورسٹی کے تابناک طالب علم بھی رہ چکے ہیں ۔انہوں نے انڈسٹری میں بھارتی ڈراموں سے اپنے کئیریر کا آغاز کیا اور پھر فلمی دنیا میں بڑی محنت سے اپنا مقام بنایا۔

‏ ایم ایس دھونی : دی انڈولڈ اسٹوری، کیدرناتھ، چھیچھورے، سونچی رییا، میں اپنی بہترین اداکاری کے جوہر دیکھائے۔ ان کی نجی زندگی کے حوالے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ وہڈپریشن کے علاج کیلئے ممبئی کے ایک ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ ان کے قر یبی دوستوں کے ذریعے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ وہ گزشتہ کچھ عرصے سے کافی پریشان تھے کیونکہ بولی وڈ کی پارٹیز اور ایوارڈز کی تقریبات میں اُنہیں مدعو نہیں کیا جاتا تھا اس لئے وہ انڈسٹری میں خود کو تنہا محسوس کرتے تھے اور اکثر اس بات پر دلبرداشتہ بھی ہوتے تھے۔

Image Source: Twitter

مزید جانئے: پاکستانی ماڈل محمد علی سبحانی کی برطانیہ میں دھوم

لہٰذا ان کی شخصیت کے ان تمام تر پہلوں کو مدؔنظر رکھتے ہوئے ایمزون پرائم نےان کی زندگی پر ویب سریز شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں مرکزی کردار کی ادائیگی کیلئے پاکستانی اداکار حسن خان کا نام سامنے آیا ہے۔

سوشانت سنگھ کی زندگی پر مبنی ابھی یہ ویب سریز تیاری کے مراحل میں ہے جبکہ شائقین اس سریز کے شروع ہونے کا بے چینی سے انتظار کررہے ہیں۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

6 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago