شناختی کارڈ کی تصویر میں مسکرانا کیوں منع ہوتا ہے؟

کیا آپ نے کبھی اس بارے میں سوچا کہ شناختی کارڈ یا دیگر اہم دستاویزات کے لیے تصاویر بنواتے وقت مسکرانا منع کیوں ہوتا ہے؟

اگر نہیں تو آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ جب بھی اہم دستاویزات کے لیے تصاویر بنواتے ہیں تو ہمیں چہرے کے تاثرات کیوں نارمل رکھنے ہوتے ہیں۔

Image Source:Bol News

شناختی کارڈ ،پاسپورٹ یا ویزا کی تصویر بنواتے ہوئے ہمیں اپنا منہ بند کرنا ہوتا ہے اس کی وجہ بائیو میٹرک اسکینرز ہیں جو 2005 میں شروع کیے گئے تھے۔
اسکینرز صرف اس صورت میں کسی شخص کے چہرے کو پہچان سکتے ہیں جب یہ نارمل حالت میں رہے۔

Image Source:INCP ak

قومی شناختی کارڈ کے 13 نمبروں میں کیا راز چھپا ہے؟ جانیے دلچسپ معلومات

نیشنل ڈیٹابیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) سے جاری ہونے والا شناختی کارڈ پاکستانی شہری ہونے کی پہچان ہے اور اس پرموجود 13 اعداد کے شناختی کارڈ نمبر کے ہر عدد کے پیچھے ایک راز چُھپا ہوا ہے جو کہ بہت کم لوگوں کو ہی پتا ہوگا۔

Pakistani CNIC

تفصیلات کے مطابق پاکستانی شہریت کے ثبوت شناختی کارڈ پر درج یہ 13 نمبر ہر پاکستانی کیلئے بالکل مختلف ہوتے ہیں، یہ نمبر تین ٹکڑوں پر مشتمل ہوتا ہے جس کے پہلے 5 عدد’’12101‘‘ میں سب سے پہلا نمبر یعنی ’1‘، آپ کے صوبے کی نشاندہی کرتا ہے، جن لوگوں کے شناختی کارڈ کا نمبر 1 سے شروع ہوتا ہے وہ خیبر پختونخوا کے رہائشی ہیں۔

اسی طرح اگر نمبر 2 ہے تو وہ شخص فاٹا، 3 ہے تو پنجاب، 4 ہے تو سندھ، 5 ہے تو بلوچستان جبکہ 6 ہو تو اسلام آباد اور 7 ہو تو گلگت بلتستان کا ہوگا۔

قومی شناختی کارڈ میں دوسرا نمبر آپ کے ڈویژن کو ظاہر کرتا ہے۔ ہر ڈویژن کو ایک الگ شناخت نمبر دیا گیا ہے جبکہ باقی تین عدد آپ کے ضلع اس کی تحصیل اور یونین کونسل کو ظاہر کرتے ہیں۔

شناختی کارڈ کے درمیان میں درج سات ہندسوں کا نمبر دراصل ایک کوڈ ہے جو خاندان نمبر کیلئے استعمال ہوتا ہے۔

Image Source:Mateen

مثلا ’’XXXXX-1234567-X‘‘ اس کوڈ کے ذریعے شجره یعنی فیملی ٹری تشکیل پاتا ہے، انہی نمبرز کے سب سے آخر میں ہائفن کے بعد درج نمبر جنس ظاہر کرتے ہیں

 جس میں مردوں کے لیے طاق اعداد یعنی 1-3-5-7-9

اور عورتوں کے لیے جفت اعداد یعنی 2-4-6-8 رکھے گئے ہیں۔

Annie Shirazi

Recent Posts

شوبز انڈسٹری میں جنسی استحصال عام ہے، بی گل

پاکستانی ڈراموں و فلموں کی مشہور و معروف لکھاری بی گل نے انکشاف کیا ہے…

1 day ago

درفشاں سلیم کے ساتھ مداح کی قابل اعتراض حرکت

بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل عشق مرشد سے شہرت کی بلندیوں کو چھو لینے والی اداکارہ…

1 day ago

پاکستان کو چاند پر پہلا سیٹیلائٹ مشن بھیجنے کا موقع کیسے ملا؟

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن ’’آئی کیوب قمر‘‘ کو چاند پر روانہ کر دیا گیا۔…

6 days ago

میں نے نماز پڑھی تہجد پڑھی قرآن پڑھا مگر میرا ڈپریشن کم نہیں ہوا ،صحیفہ جبار

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل صحیفہ جبار خٹک اپنی ذہنی صحت سے…

1 week ago

کیا عاطف اسلم نے آننت امبانی کی شادی سے قبل کی تقریب میں شرکت کی ہے؟

نامور گلوکار عاطف اسلم کی اپنی اہلیہ کے ساتھ بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کے…

1 week ago

عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی

پاکستان کے نامور گلوکار و موسیقار عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی۔ فوٹواینڈ…

1 week ago