پاکستانی کارپینٹر نے اپنا خواب سچ کر دکھایا، ماڈلنگ کی دنیا کا حصہ بن بیٹھا

کہتے ہیں حالات جیسے بھی ہوں انسان کو امید بہتر نہیں بہترین رکھنی چاہیے کیونکہ قسمت کب کس کی بدل جائے کوئی اس کا اندازہ نہیں لگا سکتا ہے۔

ایسا ہی قسمت کا کرشمہ ہوا سعودی عرب میں مقیم پاکستانی کارپینٹر کے ساتھ، جس کے بچپن کا خواب تھا ایک ماڈل بننا لیکن وہ خواب ابتداء میں تو حالات کی کسمپرسی کی نظر ہوگئے۔ لیکن شاید اس کی قسمت میں اس کے خواب کو پورا ہونا ہی لکھا تھا۔

Source: Google

یہ کہانی ہے پاکستان سے تعلق رکھنے والے 24 سالہ خوبصورت اور پرکشش محمد وقاص کی، جو آج سے چار برس قبل بہتر مستقبل کی غرض سے سعودی عرب گیا بطور کارپینٹر لیکن وہاں جاکر قسمت ایسی مہربان ہوئی کہ اس نے وہاں اپنا خواب پورا کرلیا۔ اور اب وہ ایک کارپینٹر نہیں بلکہ ایک اشتہاری کمپنیوں کے لئے بطور ماڈل کام کرنے لگے ہیں۔

آل عربیہ ڈاٹ نیٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے وقاص نے بتایا کہ میں چار برس قبل سعودی عرب کارپینٹر کی حیثیت سے آیا تھا اور مجھے یقین نہیں تھا کہ میں ایک دن بطور ماڈل اشتہارات میں کام کروں گا۔

Source: Google

وقاص نے اپنے زندگی کے سفر کے بارے میں بیان کرتے ہوئے بتایا کہ میرنے ایک دن اپنے دوست فیصل کو کسی فوٹو شوٹ کی تصویروں کی ایڈیٹنگ کررتے دیکھا، جس پر میں نے اپنے دوست سے کہا کہ میرا بچپن سے یہ خواب ہے کہ میں اس شعبے میں کام کروں البتہ پاکستان میں کبھی مجھے ایسا موقع نہیں ملا، جس پر میرے دوست نے میری کچھ تصاویریں کھینچی اور اس شعبہ سے کسی منسلک کسی فرد کو بھیج دیں۔

وقاص نے انٹرویو میں مزید بتایا کہ کس طرح اس کے دوست نے تصاویر اور اس کے بعد ان کو ٹوئیٹر پر بھی شیئر کردیا۔ وقاص کے مطابق پھر بس اچانک کس طرح طرح اشتہارات سے منسلک کسی فرد تک یہ تصاویریں پہنچ گئیں اور پھر سے مثبت ردعمل آیا۔ جس کے بعد اس اشتہاری کمپنی کے ساتھ میرا معاہدہ ہوگیا۔ جس کے بعد وقاص نے پھر مڑ کر نہیں دیکھا اور اب وہ مختلف اشتہاری کمپنیوں کے ساتھ کامیابی کا سفر طے کررہا ہے۔

Source: Google

اس لئے کہتے ہیں زندگی میں انسان کو ناصرف خواب بڑے دیکھنے چاہئے بلکہ آپنے آپ پر بھروسہ بھی رکھنا چاہئے کہ ایک نہ ایک دن اس کے دیکھے گئے خواب ضرور پورے ہونگے، انسان کے ہاتھ میں کچھ نہیں ہے اگر کوئی چیز ہے تو وہ ہے محنت۔ وقاص کی زندگی آج ہم سب کے لئے ایک بہت بڑی مثال ہے کہ وقاص نے بچپن میں ایک خواب دیکھا پھر زندگی میں محنت کی، یاد رہے محنت انسان کو ایک نہ ایک دن ضرور کامیابی کی سیڑھی پر لے کر جاتی ہے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

6 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago