لڑکا بن کر لڑکی سے شادی، عدالت کا جنسی تشخیصی ٹیسٹ کرانے کا حکم

لاہور ہائی کورٹ کے راولپنڈی بینچ نے ٹیکسلا سے تعلق رکھنے والی دو لڑکیوں کی آپس میں شادی سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے لڑکے ہونے کے دعوے دار آکاش علی کا جنسی تشخیص کا میڈیکل ٹیسٹ کرانے کا حکم دے دیا۔

لاہور ہائی کورٹ کے روالپنڈی بینچ میں جسٹس صداقت علی خان نے لڑکی نیھا کے والد سید امجد کی جانب سے دائر کی گئی درخواست کی سماعت کی، جس میں عدالت نے دوران سماعت نے لڑکے ہونے کے دعوے دار اکاش علی عرف عاصمہ بی بی کا جنسی تشخیص کا میڈیکل ٹیسٹ کرانے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے حکم دیا کہ جنس کی تشخیص کے لئے ایم ایس ڈی ایچ کیو اسپتال کو 4 رکنی میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم دیا۔

دوسری جانب جنس تبدیل کروانے کر لڑکے بن جانے والے اکاش علی نے عدالت میں موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک مکمل طور پر مرد ہوں اور شادی شدہ زندگی گزار رہا ہوں جبکہ نیھا نامی لڑکی نے بھی عدالت میں یہی موقف اختیار کیا کہ وہ اکاش کی بیوی ہے اور شادی شدہ زندگی گزار رہی ہے۔

عدالت نے کیس کی سماعت 20 جولائی تک ملتوی کرتے ہوئے کہا کہ اگلی سماعت پر جنسی تشخیص کا ٹیسٹ کراکر آکاش علی کو عدالت میں پیش کیے جانے کا حکم جاری کردیا۔

ساتھ ہی دوران سماعت اس بات کا بھی انکشاف ہوا کہ لڑکا بن کر شادی کرنے والی خاتون عاصمہ بی بی، دوسری لڑکی یعنی بیوی نیھا کی ماضی میں استانی رہی ہے، گزشتہ سال نومبر کے مہینے میں عاصمہ بی بی نے اپنا جنس تبدیل کروایا اور بعدازاں لوگوں کو اس بات سے اگاہ کیا جبکہ رواں سال فروری 20 کو دونوں لڑکیوں نے کورٹ میرج کرلی تھی۔

جبکہ سماعت کے بعد درخواست گزار کے وکیل آصف اعوان نے میڈیا نمائندوں سے بات کرتے کہا کہ اکاش علی عرف عاصمہ بی بی نے مرد بننے کے لئے اپنا آپریشن کرایا اگرچہ جنس کی تبدیلی کے لئے ٹرانس جینڈر ایکٹ یعنی قانون موجود ہے، جس جگہ پر آپریشن ہوا اس پر بھی کاروائی ہوسکتی ہے۔

یاد رہے چند روز قبل دو لڑکیوں کا آپس میں شادی کا معاملا اس وقت سامنے آیا تھا جب دونوں لڑکیوں میں بیوی کی حیثیت سے شادی کرنے والی نیھا کے والد نے ہائی کورٹ روالپنڈی بینچ میں رٹ دائر کردی تھی، جس کو ہائی کورٹ روالپنڈی بینچ نے سماعت کے لئے منطور کرتے ہوئے دونوں لڑکیوں کو اج 15 جولائی کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

ملیریا ایک جان لیوا بیماری

دنیا بھر میں ہر سال 25 اپریل کو ملیریا کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔…

3 days ago

ہیٹ ویو کی خبر پڑھتے ہوئے نیوز کاسٹر بے ہوش

بھارت کے نیشنل براڈکاسٹر دور درشن کے بنگالی زبان کے چینل کی نیوز اینکر نشریات…

5 days ago

ہانیہ عامر ذہنی دباؤ کا شکار

پاکستان کی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے انکشاف کیا ہے کہ وہ…

7 days ago

خلیل الرحمن قمر نے عدنان صدیقی سے مکھی اور عورت کے بارے میں بات کی

معروف ڈرامہ رائٹر خلیل الرحمان نے عدنان صدیقی کو فون کیا اور اس حوالے سے…

1 week ago

آرام کرنے کا مشورہ ، یاسر حسین اور اقرا عزیز کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش متوقع؟

پاکستان کے معروف اداکار جوڑی یاسر حسین اور اقرا عزیز کے ہاں دوسرہ بچہ ہونے…

2 weeks ago

ایک دن میں کتنی بار چہرہ دھونا چاہیے؟

چہرہ ہمارے جسم کے دیگر حصوں سے زیادہ حساس ہوتا ہے اس چہرے کا خیال…

2 weeks ago