Categories: صحت

کون سے ایسے کھانے ہیں جو دوبارہ گرم کرنے پر زہریلے ہوسکتے ہیں

آجکل کے دور میں وقت کی قلت کے پیشِ نظر اکثر گھروں میں کھانا پکانے کے بعد فریج یا فریزر میں اسٹور کر دیئے جاتے ہیں اور پھر بھوک لگنے کی صورت میں فریج سے کھانا نکال کر اسے مائیکرو ویو یا چولہے پر گرم کرکے کھالیا جاتا ہے۔ اس حوالے سے احتیاط برتنے کی ضرورت ہے اکثر لوگوں کو یہ بات معلوم ہی نہیں ہوتی کہ دوبارہ کھانا گرم کرنے کی یہ عادت مضر صحت بھی ثابت ہو سکتی ہے۔

یہاں ہم نظر ڈالتے ہیں روزمرہ کی ایسی خوراک پر جنہیں پکانے اور فریز کر نے کے بعد دوبارہ گرم کرکے کھانا صحت کیلئے زہریلا ثابت ہوسکتا ہے۔

آلو


آلو ہر گھر میں شوق سے کھائے جاتے ہیں۔ ان کے بارے میں عام تاثر یہی ہے کہ آلو جلدی پک جاتے ہیں اور انہیں محفوظ کرنے کے بعد دوبارہ گرم کرکے کھایا جاسکتا ہے۔ لیکن درحقیقت ایسا نہیں ہے، آلو پکائے جانے کے بعد اگر انہیں روم ٹمپر یچرپر بھی چھوڑ دیا جائے تو ان میں بیکٹیریا پیدا ہو جاتا ہے اور یہ بیکٹیریا فریزر میں جمانے سے بھی ختم نہیں ہوتا۔ اس لئے دوبارہ گرم کرنے کی صورت میں آلو صحت کیلئے نقصان کا سبب بن سکتا ہے۔ سب سے بہتر یہ ہے کہ آپ انہیں پکا کر فوری استعمال میں لائیں اور فریج میں رکھنے سے گریز کریں۔ دوبارہ گرم کرنے کے لیے مائیکرو ویو کا استعمال مت کریں بلکہ کسی برتن میں ڈال کر چولہے پر گرم کرلیں۔

چاول


چاول کا استعمال ہر گھر میں عام ہے ۔آلو کی طرح چاول میں بھی بیکٹیریا تیزی سے پھیلتا ہے جوگرم کرنے پر بھی ختم نہیں ہوتا۔ چاول میں پایا جانے والا یہ بیکٹیریا فوڈ پوائزنگ کا باعث بنتا ہے۔ پکے ہوئے چاول کے بارے میں بھی ماہرین کا یہی مشورہ ہے کہ آلو کی طرح یا تو صرف تازہ پکے ہوئے چاول ہی کھائیں اور اگر ناگزیر ہو تو انہیں پکا کر فوری طور پر ٹھنڈا کرکے محفوظ کرلیں۔

انڈے


ناشتے میں عموماً انڈے کھائے جاتے ہیں ،انڈے پروٹین حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہیں۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اُبلے ہوئے، تلے ہوئے، یا آملیٹ بنائے ہوئے انڈوں کو دوبارہ گرم کرنا انتہائی مضر صحت ثابت ہوسکتا ہے کیونکہ زیادہ پروٹین والی خوراکوں میں نائٹروجن کی بڑی مقدار بھی موجود ہوتی ہے جو گرم ہونے پر زہریلی ہوسکتی ہے اور یہ کینسر کا سبب بھی بن سکتی ہے۔

مرغی کا گوشت


آپ اگر مرغی کے گوشت کا سالن گرم کر ر ہی ہیں تو ذرا ٹھہریے، انڈوں کی طرح مر غی کے گوشت میں بھی پروٹین موجود ہوتا ہےیعنی اسے ٹھنڈا کرنے کے بعد دوبارہ گرم کرنا بھی خطرے سے خالی نہیں۔ مرغی کے گوشت میں موجود پروٹین کے اجزاء فریج سے نکالے جانے کے بعد صحت کو نقصان پہنچاتے ہیں۔

کھانے کا تیل


کھانے پکانے میں استعمال ہونا والا سورج مکھی، کنولا آئل اور دیگر ایسے آئل جنہیں ٹھنڈا کمپریس کیا گیا ہوتا ہے، حفظان ِصحت کے مطابق انہیں بھی دوبارہ گرم نہیں کیا جانا چاہئیے۔ ایسے تمام کوکنگ آئل میں اومیگا 3 ہوتا ہے جو درجہ حرارت کے اعتبار سے بہت حساس ہوتا ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق انہیں گرم کرکے کھانے سے گریز کرنا چاہئیے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

میں نے نماز پڑھی تہجد پڑھی قرآن پڑھا مگر میرا ڈپریشن کم نہیں ہوا ،صحیفہ جبار

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل صحیفہ جبار خٹک اپنی ذہنی صحت سے…

2 days ago

کیا عاطف اسلم نے آننت امبانی کی شادی سے قبل کی تقریب میں شرکت کی ہے؟

نامور گلوکار عاطف اسلم کی اپنی اہلیہ کے ساتھ بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کے…

4 days ago

عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی

پاکستان کے نامور گلوکار و موسیقار عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی۔ فوٹواینڈ…

4 days ago

ملیریا ایک جان لیوا بیماری

دنیا بھر میں ہر سال 25 اپریل کو ملیریا کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔…

1 week ago

ہیٹ ویو کی خبر پڑھتے ہوئے نیوز کاسٹر بے ہوش

بھارت کے نیشنل براڈکاسٹر دور درشن کے بنگالی زبان کے چینل کی نیوز اینکر نشریات…

1 week ago

ہانیہ عامر ذہنی دباؤ کا شکار

پاکستان کی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے انکشاف کیا ہے کہ وہ…

2 weeks ago