مشہور ومعروف پاکستانی اداکار فواد خان کے حوالے سے ایک بڑی خبر سامنے آئی ہے کہ اداکار فواد خان نے اپنا پہلا ہالی ووڈ پروجیکٹ سائن کرلیا ہے۔ خبریں ہے کہ وہ رواں برس کے آخر میں ڈزنی پلس سیریز کے بینر تلے ریلیز ہونے والی مس مارول کا حصہ ہوں گے۔
پاکستان سمیت بھارت میں اپنی زبردست اداکاری اور پُرکشش شخصیت سے فلم مداحوں کے دل جیتنے والے فواد خان اب ہالی ووڈ سائنس فکشن فلمیں بنانے والے ادارے مارول میں اپنی صلاحیتوں کے جلوے بکھیریں گے۔ اس حوالے سے اس شو کے آفیشل پیج آئی ایم ڈی بی کے مطابق پاکستانی سپر اسٹار فواد خان سائنس فکشن سپر ہیرو سریز کی ایک قسط میں اپنی اداکاری کے جوہر دیکھائیں گے۔
یہی نہیں آئی ایم ڈی بی کے مطابق فواد خان مس مارول کہ پہلی قسط میں “حسن ” نامی کردار ادا کرتے دیکھائی دیں گے، تاہم ابھی تک خبر کو لیکر نہ تو اداکار فواد خان نے کوئی وضاحت کی ہے اور نہ ہی مارول اسٹوڈیو کی جانب سے کوئی تصدیق سامنے آئی ہے۔
اس حوالے سے بریکنگ نیوز جاری کرتے ہوئے بی بی سی انٹرنیٹ کے جرنلسٹ ہارون راشد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک پیغام جاری کیا، جس میں انہوں بھارتی اداکار فرحان اختر، پاکستانی اداکارہ نمرہ بچہ اور سینئر پاکستانی ادکارہ سمینہ احمد کے بھی مس مارول کا حصہ ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔
جوں ہی یہ خبر سوشل میڈیا پیلٹ فارمس پر سامنے آئی، اداکار فواد خان کے مداحوں کی خوشی کا گویا کوئی ٹھکانہ ہی نہ ہو، مداح جہاں اپنے پسندیدہ اداکار کو ہالی ووڈ سیریز میں دیکھنے کے لئے بےتاب ہیں وہیں اس وقت ٹوئیٹر پر فواد خان اور مس مارول سریز ٹاپ ٹرینڈ بنا ہوا ہے۔
مارول کامک امریکا میں کامک کردار متعارف کرانے والا نامور اور قدیم ادارہ ہے اور اب 2021 کے آخر میں خصوصی طور پر ڈزنی پلس پر نشر کیا جائے گا۔ مارول اسٹوڈیوز کی اصل سیریز کا مرکز مداحوں کے پسندیدہ کردار کمالا خان ہے ، جو ایک 16 برس کی مسلمان امریکی سپر گرل کا کردار ہے جو امریکی شہری تو ہے، لیکن اس کے ماں باپ پاکستان سے امریکا آئے۔ اس کردار کی ایڈیٹر بھی ایک مسلمان امریکی ثناء امانت ہیں ، کمالا خان کے اس کردار میں شکل اور سائز بدلنے کی غیر فطری صلاحیت موجود ہے۔
مزید پڑھیں: فواد عالم کرکٹ کے بعد اب اداکاری کا میدان بھی فتح کرنے کو ہیں تیار
ویلانی کے علاوہ اس کی معاون کاسٹ میں ارمیس نائٹ ، ساگر شیخ ، ریش شاہ ، زینوبیا شرف ، موہن کپور ، میٹ لنٹز ، یاسمین فلیچر ،لیتھ نکی ،اظہر عثمان اور ٹریوینا اسپرنگر شامل ہیں۔
گزشتہ دنوں پاکستان کے سینئر اداکار منظر صہبائی نے مداحوں کو یہ بتاکر حیران کردیا تھا کہ ان کی اہلیہ اداکارہ ثمینہ احمد مس مارول میں جلوہ گر ہوکر ہالی ووڈ میں انٹری دینگی۔ خیال رہے کہ یہ خبر اس وقت منظر عام پر آئی جب ایک بھارتی خبرنامے نے انکشاف کیا کہ ڈائریکٹر فرحان اختر بینکاک میں متعدد بین الاقوامی شخصیات کے ساتھ مس مارول کی شوٹنگ کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: سوات میں نوجوانوں نے ارتغرل غازی کے طرز کا پشتو ڈرامہ تیار کرلیا
علاوہ ازیں ، اداکارہ ثمینہ احمد سے قبل پاکستانی اداکارہ نمرہ بُچا بھی ایک سر یز میں دیگر مشہور شخصیات کے ساتھ معاون کردار ادا کرچکی ہیں۔ اس سیریز نے بھی لوگوں کی کافی توجہ حاصل کی تھی لیکن اب پاکستانی شائقین ایک مسلمان سپر ہیرو کو اسکرین پر دیکھنے کے لئے بے تاب ہیں!
یاد رہے مارول اسٹوڈیو کے ماتحت بنائی جانے والی ہالی ووڈ کی پہلی مسلم سپر ہیرو وومن سریز مس مارول کو لیکر مسلم فلم بینوں میں پہلے سے ہی کافی جوش خروش تھا، لیکن اب پاکستانی سپر اسٹار فواد خان کی کاسٹ میں شمولیت نے پاکستانی فلم بینوں کی بھرپور توجہ اپنی جانب مرکوز کروالی ہے، لوگوں کو اپنے پسندیدہ ہیرو کی فلم کا شدت سے اظہار ریکھائی دیتا ہے۔
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…