پاکستانی بچی کیلئے بھارتی ڈاکٹر فرشتہ ثابت ہوگئے،سر کا کامیاب آپریشن

انسانی تاریخ میں گزرنے والے تقریباً تمام فلسفیوں نے اس ’حقیقت‘ تک رسائی ضرور حاصل کی کہ انسان کی پیدائش کا بنیادی مقصد خلق خدا کی خدمت ہے۔ یہی وجہ ہے کہ مختلف مذاہب اور معاشروں میں خلق خدا کی خدمت ہی کو راز حیات قرار دیا گیا ہے۔ ڈاکٹری کا شعبہ بھی خدمت خلق کی ایک اعلیٰ مثال ہے کیونکہ ڈاکٹر یہ نہیں دیکھتا کہ مریض کون سے مذہب یا کس رنگ و نسل سے تعلق رکھتا ہے، اس کا کام انسانیت کی خدمت اور مریضوں کی جان بچانا ہوتا ہے۔ ایسا ہی کچھ حالیہ دنوں میں دیکھنے میں آیا ہے کہ ایک بھارتی ڈاکٹر کی جانب سے پاکستانی لڑکی کا علاج کیا گیا ہے جو ایک نایاب بیماری کا شکار ہوگئی تھی۔

صوبہ سندھ کے صحرائی علاقے تھر سے تعلق رکھنے والی 13 سالہ افشین گل، جو ایک نایاب موذی مرض کا شکار تھی جس نے اپنی گردن کو 90 ڈگری پر رکھا تھا، اس کو ہندوستان میں ایک ڈاکٹر نے صحیح علاج فراہم کیا جس کے بعد افشین کی جان بچ گئی۔ پڑوسی ملک کے ڈاکٹر کا نام ماہر ڈاکٹر راجگوپالن کرشنن ہے جنہوں نے گل کا مفت آپریشن کیا۔

Image Source: Instagram

بی بی سی اردو کی رپورٹ کے مطابق افشین سات بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹی ہے، اور وہ دنیا کی ان نایاب ترین بیماریوں میں سے ایک میں ایٹلانٹوسیئل روٹیٹری ڈسلوکیشن میں مبتلا تھی۔افشین کی گردن 90 ڈگری پر گھومی ہوئی تھی، طبی ماہرین کا خیال ہے کہ یہ “دنیا میں اپنی نوعیت کا پہلا کیس” ہوسکتا ہے۔ افشین جب 10 ماہ کی تھی اور اس کی بڑی بہن نے اسے گود میں لیا ہوا تھا کہ اچانک گرنے کی وجہ سے افشین کی گردن مڑ کر 90 ڈگری تک گھوم گئی۔اگرچہ افشین کے والدین نے پاکستان میں طبی مدد طلب کی لیکن اس کی حالت مزید بگڑتی گئی۔ تاہم انڈیا کے ایک پیچیدہ ہڈیوں کی بیماری کا علاج کرنے والے ڈاکٹر نے گل کی زندگی بدل دی۔

Image Source: Instagram

افشین  کی والدہ جمیلہ بی بی کے مطابق جب پیدا ہوئی تو بالکل ٹھیک تھی جب یہ آٹھ دس ماہ کی ہوئی تو تب ہم نے گردن میں جھکاؤ محسوس کیا، اس سے قبل یہ بہن کے ہاتھوں سے گر گئی تھی ہم نے سمجھا ہو سکتا ہے کہ اس کی وجہ سے ایسا ہو مقامی ڈاکٹر کے پاس لے گئے اس نے دوائی کے ساتھ گردن کے لیے ایک بیلٹ بھی لکھ کردیا، ہم غریب لوگ ہیں مزید علاج نہیں کروا سکے۔

Image Source: Instagram

اس موقع پر انہوں نے مزید بتایا کہ حادثے کے بعد افشین نارمل بچوں کی طرح زندگی بسر نہیں کررہی تھی اور اسے ہر کام کے لیے دشواری کا سامنا تھا، اس کے علاوہ افشین دماغی فالج کا بھی شکار ہے۔ تاہم بھارتی ڈاکٹر راج گوپالن جو کہ ریڑھ کی ہڈی کی پیچیدہ سرجریوں کے ماہر  ہیں نے افشین کا مفت آپریشن کر کے اس کی زندگی ہی بدل دی۔ آپریشن کے 4 ماہ بعد افشین کی گردن میں بہتری آگئی ہے، اب وہ معمول کی زندگی گزار رہی ہے اور اس کا اسکائپ کے ذریعے ہفتہ وار چیک اپ بھی ہوتا ہے۔

اس سے قبل ایک پاکستانی نژاد امریکی فیزیشن ڈاکٹر عمر عتیق اس وقت خبروں کی زینت بنے جب انہوں نے کرسمس کے موقع پر 200 کینسر کے مریضوں پر واجب الادا چھ لاکھ 50 ہزار ڈالرز ( یعنی دس کروڑ 46 لاکھ 45 ہزار320 پاکستانی روپے) کے بل ادا کئے تھے۔ یہ کینسر سینٹر امریکی ریاست آرکنساس میں ہے جہاں پر کیمو تھراپی، ریڈی ایشن تھراپی اور دیگر طریقہ علاج سے مریضوں کا علاج کیا جاتا ہے۔اس کے علاوہ ڈاکٹر عمر عتیق نے امریکن کالج آف فِزیشنز (اے سی پی) کے اگلے صدر کے لیے نامزد ہونے کا منفرد اعزاز اپنے نام کیا۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

ہم اسٹائل ایوارڈ 2024

مئی ہفتے کی شب ‘کشمیر ہم اسٹائل ایوارڈز 2024′ کی شاندار تقریب کا انعقاد کیا…

7 hours ago

نیٹ فلکس سیریز”ہیرا منڈی” اور لاہور کی اصلی ہیرا منڈی میں کیا فرق ہے ؟

بالی وڈ کے مشہور ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کی ویب سیریز ’ہیرا منڈی- دی ڈائمنڈ…

2 days ago

شوبز انڈسٹری میں جنسی استحصال عام ہے، بی گل

پاکستانی ڈراموں و فلموں کی مشہور و معروف لکھاری بی گل نے انکشاف کیا ہے…

5 days ago

درفشاں سلیم کے ساتھ مداح کی قابل اعتراض حرکت

بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل عشق مرشد سے شہرت کی بلندیوں کو چھو لینے والی اداکارہ…

5 days ago

پاکستان کو چاند پر پہلا سیٹیلائٹ مشن بھیجنے کا موقع کیسے ملا؟

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن ’’آئی کیوب قمر‘‘ کو چاند پر روانہ کر دیا گیا۔…

1 week ago

میں نے نماز پڑھی تہجد پڑھی قرآن پڑھا مگر میرا ڈپریشن کم نہیں ہوا ،صحیفہ جبار

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل صحیفہ جبار خٹک اپنی ذہنی صحت سے…

2 weeks ago