ملک بھر میں مون سون کی بارشوں کے باعث سندھ، بلوچستان کے بعد پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بھی کئی علاقے سیلاب کے باعث شدید متاثر ہوچکے ہیں۔ سوشل میڈیا پر ملک بھر سے سیلاب کی تباہ کاریوں پر حادثات کی ویڈیوز اور تصاویر نے لوگوں کے دل دہلا دئیے ہیں۔ان میں سے ایک میں خیبرپختونخوا (کے پی) میں سیلاب میں مدد کے منتظر افراد کے ڈوبنے کی ویڈیو نے لوگوں کو آبدیدہ کردیا۔
وائرل ہونے والی اس مختصر ویڈیو میں خیبر پختونخوا کے علاقے کوہستان میں تیز سیلاب میں پانچ افراد کو ایک پتھر پر مدد کے لیے منتظر دیکھا جاسکتا ہے۔ ویڈیو سے معلوم ہوتا ہے کہ مدد کے منتظر افراد کے رشتے دار ہی ان کی ویڈیو بنارہے ہیں جو کہ تھوڑے فاصلے پر کسی محفوظ جگہ پر کھڑے ہوئے ہیں۔
ویڈیو میں تمام لوگ کوہستانی زبان میں بات کرتے سنائی دیتے ہیں جب کہ سیلاب کے تیز بہاؤ کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ ویڈیو میں مدد کے لیے منتظر افراد سیلاب کے تیز بہاؤ کی وجہ سے پتھر پر توازن برقرار نہیں رکھ پاتے اور تیزی سے آنے والا پانی کاریلا ان کے پتھر کو بہالے جاتا ہے۔
مذکورہ ویڈیو سے متعلق کئی افراد نے سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا کہ مذکورہ افراد کم از کم تین گھنٹے تک پتھر پر کھڑے ہوئے تھے اور ان کی ویڈیو بنا کر اعلیٰ حکومتی عہدیداروں تک پہنچانے کی کوشش کی گئی تاکہ وہاں سے مدد کے لیے ہیلی کاپٹر بھجوایا جائے مگر ویڈیوز بھجوانے کے باوجود صوبائی حکومت نے ہیلی کاپٹر نہیں بھیجا۔
رپورٹس کے مطابق مدد کے منتظر پانچ میں سے 4 افراد ڈوب گئے، جن میں سے صرف ایک شخص کی لاش کو تلاش کیا جاسکا ہے جب کہ ایک شخص کو کسی نہ کسی طرح بچالیا گیا۔ مدد کے منتظر افراد کے حوالے سے بعض لوگوں نے بتایا کہ پانچوں افراد کا تعلق ایک ہی علاقے سے تھا اور علاقے میں اچانک تیز سیلاب آنے کی وجہ سے وہ اس میں پھنس گئے۔
مزید برآں، سوشل میڈیا پر مختلف سیاستدانوں کی سیلاب متاثرین کی مدد کی ویڈیوز بھی کافی وائرل ہورہی ہیں۔ ان میں سے ایک ویڈیو میں فریال تالپور کے خاوند اور رکن قومی اسمبلی منور تالپور کی ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں وہ متاثرین میں گھرے امدادی رقم تقسیم کررہے ہیں۔ اس ویڈیو کلپ میں منور تالپور کی جانب سے بے یارومددگار متاثرین کو فی کس 50 روپے دئیے گئے اور گڈی ختم ہوجانے پر واپس جانے سے قبل انہوں نے تالیاں بجانے کا اشارہ بھی کیا۔ اس ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نےسندھ کا امیر ترین خاندان ہونے کے باوجود ایسی امداد پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
مون سون کی بارشوں کے باعث اندرون سندھ کی صورتحال بھی تسلی بخش نہیں وہاں سے بھی لوگ نقل مکانی پر مجبور ہیں، جبکہ سندھ کے سب سے بڑے شہر کراچی میں بھی بارشوں کے بعد سڑکوں کی ٹوٹ پھوٹ نے شہریوں کے لئے سفر کرنا محال بنادیا ہے۔
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…