تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک ماڈل نے بغیر میک اپ کئے فائنل راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا

دنیا کے مختلف ممالک میں منعقد ہونے والے مقابلہ حُسن میں شرکت کرنی والی حسینائیں خوبصورتی میں تو باکمال ہوتی ہیں مگر اُن کے حسن کو چار چاند لگانے کے لئے میک اپ کا استعمال کیا جاتا ہے۔ تاہم حال ہی میں مس انگلینڈ مقابلے میں ایک ایسی ماڈل نے فائنل تک رسائی حاصل کی ہے جس کا چہرہ میک اپ سے عاری تھا یعنی وہ بغیر میک اپ کے تھی۔ یقیناً یہ پڑھ کر آپ کو حیرت کا جھٹکا لگا ہوگا کہ ایسا کیسے ہوا؟ ایسا واقعی ہوا ہے اور ایک صدی پر محیط تاریخ میں پہلی مرتبہ کوئی ماڈل میک اپ کیے بغیر فائنل میں پہنچی ہے۔

مس انگلینڈ مقابلے  میں فائنل کے لئے کوالیفائی کرنے والی 20 سالہ کالج کی طالبہ میلیسا راؤف  نے سیمی فائنل میں بغیر میک اپ شرکت کی اور بیوٹی مقابلوں کی تاریخ میں بغیر میک اپ سیمی فائنل جیتنے والی پہلی بیوٹی کوئین ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

Image Source : Instagram

میلیسا راؤف کا تعلق جنوبی لندن سے ہے۔ اس موقع پر اُن کا کہنا تھا کہ یہ بات میرے لیے بہت اہمیت رکھتی تھی کیوں کہ مجھے لگتا ہے کہ  مختلف عمر کی لڑکیاں صرف اس لیے میک اپ کرتی ہیں کہ وہ ایسا کرنے کیلئے دباؤ محسوس کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی اپنی جلد کے ساتھ ہی خوش ہے تو اسے اپنا چہرا میک اپ سے ڈھکنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے، ہماری کمیاں ہی ہمیں  دوسرے تمام لوگوں سے منفرد بناتی ہیں۔

Image Source : Instagram

اس موقع پر میلیسا راؤف نے مزید کہا کہ چھوٹی عمر سے ہی میک کرنا شروع کردیا تھا تاہم انہوں نے فیصلہ کیا کہ وہ اس مقابلے میں شرکت کے وقت اس روایت سے بچنے کی کوشش کریں گی۔انہوں نے کہا کہ انہیں کبھی نہیں لگتا تھا کہ وہ ویسے ہی خوبصورتی کے معیار پر پورا اترتی ہیں۔ تاہم حال ہی میں انہیں احساس ہوا کہ وہ اپنی جلد کے ساتھ ہی خوبصورت ہیں اس لیے انہوں نے فیصلہ کیا کہ وہ اس مقابلے میں بغیر میک اپ کے ہی حصہ لیں گی۔ میلیسا راؤف میک اپ کیے بغیر ہی مس انگلینڈ کے فائنل مقابلے کے لئے کوالیفائی کرچکی ہیں اب وہ اکتوبر میں ہونے والے فائنل میں مس انگلینڈ کے تاج کے لئے مقابلہ کریں گی۔

قبل ازیں، امریکن نژاد پاکستانی رویش زاہد تھامس نے کینیڈا میں منعقد مسز پاکستان 2020 کا عالمی مقابلہ جیتا تھا۔ عالمی مقابلہ برائے مسز پاکستان کے لئے منتخب ہونے والی 26 سالہ رویش زاہد تھامس نے دنیا بھر کی پاکستانی خواتین میں “مسز پاکستان 2020” کا  اعزاز اپنی محنت اور لگن سے حاصل کیا۔ اس مقابلے کو جیتینے کے لئے محض خوبصورتی معیار نہیں بلکہ اس مقابلے کے شرکاء کے لئے اپنے ملک اور سوسائٹی کے لئے خدمات ، تعلیمی قابلیت اور ٹیلینٹ اصل اہمیت کا حامل ہے۔ اس مقابلے کی ایک اور خاص بات یہ ہے کہ دنیا میں بسنے والی ایسی پاکستانی خواتین جو شادی شدہ ہیں اور وہ اپنی تعلیم اور ٹیلینٹ کی بنیاد پر خدمات انجام دے رہی ہیں وہ بھی اس بین الاقوامی مقابلے میں شرکت کی اہل ہیں۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV کا پانچواں گانا ’’قسم‘‘ ریلیز، شے گل اور افیوسک کی آوازوں کا منفرد امتزاج

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV نے اپنے چھٹے اور آخری میوزیکل ریلیز سے قبل پانچواں گانا ’’قسم‘‘…

7 hours ago

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV کی چوتھی پیشکش ’’شبنم‘‘ ریلیز، مانو اور زوہا وسیم کی آوازوں کا منفرد امتزاج

لاہور: کوک اسٹوڈیو Nu.WAV نے اپنے میوزک پروجیکٹ کی چوتھی پیشکش ’’شبنم‘‘ ریلیز کر دی،…

2 weeks ago

آئی ٹیل انرجی کی سولر پاکستان ایکسپو میں جدید بیٹری کی نمائش، کمرشل و صنعتی شعبے میں توسیع کا اعلان

آئی ٹیل انرجی نے سولر پاکستان ایکسپو 2026ء میں جدید جنریشن ٹو بیٹری، آر ای…

3 weeks ago

خوشحالی مائیکروفنانس بینک نے پی ایم این کی سالانہ کانفرنس میں دو اہم اعزازات حاصل کر لیے

خوشحالی مائیکروفنانس بینک لمیٹڈ (KMBL)، جو پاکستان کا پہلا مائیکروفنانس بینک ہے، نے پاکستان مائیکروفنانس…

3 weeks ago