معذور افراد کیلئے پاکستانی انجینئرز کی انقلابی پیش رفت، ایڈوانس مصنوعی بازو تیار

بائیونکس پاکستان کا وہ واحد ادارہ ہے جو خصوصی صلاحیتیں رکھنے والے افراد کو ان کی مرضی اور خواہش کے مطابق بائیونکس ہاتھ بنا کردیتے ہیں جو انسانی ماسلز سے سگنلز لیتا ہے اور ہاتھ اس کے مطابق حرکت کرتا ہے۔ اب اس سلسلے میں انقلابی پیش رفت ہوئی ہے جس میں پاکستانی نوجوان انجینئرز نے ایسا ایڈوانس مصنوعی بازو تیار کیا ہے جو دنیا کے کسی بھی کونے میں بلو توتھ کے ذریعے دماغ سے منسلک ہوجائے گا۔

اس حوالے سے بائیونکس اور برنس سینٹر رتھ کے ایم فاؤ سول اسپتال کے اشتراک سے پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں مریضوں کی دیکھ بھال کے پروگرام کے تحت ایڈوانس مصنوعی بازو کے حوالے سے بات کی گئی۔ اس موقع پر بائیونکس چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او) انس نیاز نے کہا کہ برنس سینٹر کافی عرصے سے کام کر رہا ہے، بہت سے افراد حادثات کا شکار ہوکر اپنے بازو گنوا دیتے ہیں۔ ان کے لیے کوئی سہولت نہیں تھی جو مصنوعی بازو لگایا جاتا تھا وہ معذوری کو پوشیدہ رکھتا تھا، مگر اس سے کام نہیں کیا جاسکتا تھا۔

Image Source: Instagram

انہوں نے کہا کہ 11سالہ بچہ عبداللہ بائیونکس کا ایڈوانس بازو استعمال کررہا ہے۔مصنوعی بازو لگانے کے لیے سرجریز بھی کرنی پڑھتی ہیں۔ اگر عبداللہ بیرون ملک سے مصنوعی بازو لگواتا تو پہلے اس کی سرجری ہوتی پھر دو مہینے بعد جب پاکستان آتا تو یہاں کا ماحول مختلف ہوتا،جس کے باعث وہ مصنوعی بازو درست کام نہیں کرتا۔لیکن عبداللہ کو لگایا گیا ایڈوانس بازو دنیا کے کسی بھی کونے میں ہو وہ بلو توتھ کے ذریعے دماغ سے منسلک ہوجائے گا۔

Image Source: Instagram

انہوں نے مزید کہا کہ اس ایڈوانس بازوں کے ذریعے معمولات زندگی کے کام انجام دیئے جاتے ہیں،بیٹری ختم ہونے پر ہاتھ نہیں اتارنا پڑھتا، اس میں صرف چارج کرنے کے لیے بیٹری نکالی جاتی ہے۔ہم دعویٰ نہیں کرتے کہ اس سے ان کی زندگی میں معذوری کا خاتمہ ہوجائے گا مگر ان سے کافی سہولت ملے گی۔ اس ایڈوانس بازو کے ذریعے دماغ سے نہ صرف انگلیوں بلکہ کوہنی کی حرکت بھی کی جاتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ عبداللہ احد مصنوعی بازو لگنے کے بعد روبوٹک ٹیکنالوجی کی مدد سے بہت سے کام کرنے کے قابل ہوچکا ہے۔

Image Source: Instagram

مصنوعی بازواپنی قیمت کے حوالے سے بہت مہنگا ہے اس لیے ہم خیر اور صاحب استطاعت احباب سے یہ گزارش کریں گے کہ وہ آگے آئیں اور اپنی مالی معاونت کے ساتھ ایسے مریضوں کو زندگی گزارنے کے قابل بنائیں جنہیں کل اپنے کنبے کا سہارا اور اس ملک کا ایک مفید شہری بنتا ہے۔سیکڑوں مریض ایسے دردمند دل رکھنے والوں کی توجہ اور معاونت کے طالب ہیں۔

مزید پڑھیں: دائیں ہاتھ سے محروم 3 سالہ بچی کی خواہش پوری ہوگئی

بلاشبہ وقت کے ساتھ ساتھ میڈیکل سائنس بھی دن بہ دن ترقی کررہی ہے، اس شعبے میں تحقیق کے ذریعے انسانی زندگی کو بچانے کے لئے حیرت انگیز تجربات کئے جارہے ہیں۔فخر کی بات یہ ہے کہ میڈیکل سائنس کی اس دنیا میں مغربی ماہرین کی طرح پاکستانی ماہرین بھی کسی سے پیچھے نہیں۔ گزشتہ برس لاہور کے رہائشی معاذ زاہد کا دایاں بازو کرنٹ لگنے سے ہاتھ ضائع ہوگیا تھا ، وہ آئی ٹی پروفیشنل ہونے کے ساتھ موسیقار ہیں اور گٹار بھی بجاتے ہیں۔ انہوں نے بھی بائیونکس سے مصنوعی بازو لگوایا ہے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

میں نے نماز پڑھی تہجد پڑھی قرآن پڑھا مگر میرا ڈپریشن کم نہیں ہوا ،صحیفہ جبار

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل صحیفہ جبار خٹک اپنی ذہنی صحت سے…

20 hours ago

کیا عاطف اسلم نے آننت امبانی کی شادی سے قبل کی تقریب میں شرکت کی ہے؟

نامور گلوکار عاطف اسلم کی اپنی اہلیہ کے ساتھ بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کے…

3 days ago

عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی

پاکستان کے نامور گلوکار و موسیقار عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی۔ فوٹواینڈ…

3 days ago

ملیریا ایک جان لیوا بیماری

دنیا بھر میں ہر سال 25 اپریل کو ملیریا کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔…

7 days ago

ہیٹ ویو کی خبر پڑھتے ہوئے نیوز کاسٹر بے ہوش

بھارت کے نیشنل براڈکاسٹر دور درشن کے بنگالی زبان کے چینل کی نیوز اینکر نشریات…

1 week ago

ہانیہ عامر ذہنی دباؤ کا شکار

پاکستان کی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے انکشاف کیا ہے کہ وہ…

2 weeks ago